The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اسٹاف ممبر برادر سید مدثر علی کاظمی کی ہمشیرہ محترمہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کے انتقال پرایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین سمیت مرکزی سیکریٹریٹ اسٹاف نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

 قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ کے انتقال پرملال پر تمام سوگوار خانوادہ گرامی سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں دعا گو ہیں کہ خداوند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور حضرت جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے اور برادر سید مدثر علی کاظمی سمیت انکے تمام خانوادے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کے لئے جدوجہد کی ہیں۔ پاکستان بھر میں بین المذاہب اور بین المسالک اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ملک و قوم کی فلاح کیلئے کام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پوری قوم یک آواز ہو گئی ہیں، مگر بعض مفاد پرست عناصر قوم کو انصاف دلانے کے لئے آواز اٹھانے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے "رات گئی، بات گئی" والا فارمولا اپناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ ہماری جماعت اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتی ہے۔ ہر سطح پر کوشش کی ہے کہ بین المذاہب اور بین المسالک اتحاد کو فروغ دیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر ایم ڈبلیو ایم نے آواز اٹھائی اور امت مسلمہ کی فلاح کی بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں حالیہ انتخابات میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے مینڈیٹ کو ایک سازش کے تحت چرایا گیا۔ جو عناصر دھاندلی کے ذریعے جعلی نمائندوں کو مسلط کرنے کی سازش میں ملوث ہیں ان کے خلاف اگر اقدامات نہین اٹھائے گئے تو قوم کا اعتماد الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل سے اٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بعض عناصر جو دھاندلی سے جیت گئے ہیں اس بات پر زور دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ یہی نتائج تسلیم کرکے آگے بڑھا جائے۔ یہ وہ عناصر ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے قومی مفادات کو زیرپا کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ان لوگوں کو قوم کی فکر ہوتی تو دھاندلی کا سہارا نہ لیتے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ ہم کبھی ایسے جعلی نمائندوں کو قبول نہیں کر سکتے جو سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چوری کرے۔ ایک طرف قوم کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا، تو دوسری طرف جن لوگوں نے ووٹ دیا، انکے ووٹس کو راتوں رات ایک امیدوار کے کھاتے سے دوسرے امیدوار کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ اگر عوام کو انصاف نہیں ملا تو الیکشن کمیشن سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا ہے کہ وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جو سیاسی حوالے سے درست فیصلے کریں۔ پارا چنار کے عوام نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اعتماد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم رہنماء اصغر علی سیٹھار کے ہمراہ گاھیجہ تحصیل لکھی غلام شاہ کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء نظام الدین انقلابی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار کے عوام نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار سے ایم ڈبلیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی کامیابی پوری قوم کے لئے باعث مسرت ہے۔ پارا چنار شہداء کی سر زمین ہے۔ جس نے قوم کو علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی صورت میں نابغہ روزگار رہنماء دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کر سکتی ہیں جو سیاسی حوالے سے درست فیصلے کریں۔ غلط سیاسی فیصلوں کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں جس طرح انتخابات میں دھاندلی کرکے عوامی رائے کا مذاق اڑایا گیا، وہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شکار پور ضلع کی سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے اور آئندہ ضلع کی سیاست میں ہمارا مستقل کردار رہے گا۔ اس موقع پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے گاھیجہ عید گاہ میں درخت لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، عمرایوب خان، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی اشتراک پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے فیصلے کو ملک کے  سیاسی استحکام، آئینی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے خوش آئند قرار دیتا ہوں۔

میری یہی رائے تھی کہ اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اس اتحاد کے لیے بہترین چوائس ہیں، ہم پاکستان کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، ہم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے ، ہم ایک ہیں ہمارے چہرے مختلف ہیں،میں نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ پی ٹی آئی کے اتحاد کا سوچ کر مشورہ دیا سب نے متفق فیصلہ دیا ، وه دن دور نہیں ظلم کا خاتمہ ہو گا اور مظلوم کو انصاف ملے گا ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ ہم اس وقت نیشن بلڈنگ کے مرحلے سے گذر رہے ہیں، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد میری خواہش تھی، ہم پاکستان کو مسلکی اور قومی تعصبات سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو پوری قوم کو متحد کرسکتے ہیں، 80 فیصدسے زائد پاکستانی عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا آج بھی کہتے ہیں کہ ہم مشکل میں پھسنے اپنے دوستوں پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ ان کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھاتے ہیں۔ ہم ایک خوبصورت پاکستان بنائیں گےپاکستان ایک خوبصورت گلدستہ بنے گا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ محدث اعظم  کے چشم چراغ شہید صاحبزادہ فضل کریم کے بہادر فرزند صاحبزادہ حامد رضا کی مذہبی رواداری کے فروغ اور تکفیریت کے خاتمے کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے قابل قدر جذبات رکھتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی اشتراک ان شاءاللہ ملک میں ترقی و استحکام کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزعمرایوب خان نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ہم آپ کے ممنون ومشکور ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سیاسی کونسل گلگت بلتستان کا اہم اجلاس صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیاسی کونسل کے ممبران سیکرٹری سیاسیات و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی و اپوزیشن لیڈرکاظم میثم، رکن اسمبلی و چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی فار لوکل گورنمنٹ شیخ اکبرعلی رجائی، رکن اسمبلی و چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی فار پی اینڈ ڈی کنیز فاطمہ، رکن شوری ' عالی کاچو زاہد علی خان، سابق معاون خصوصی وزیراعلی ' گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی، رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی محمد علی نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ملک کے جنرل الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ جنرل الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کی جس طرح کی کوششیں ہوئیں اور عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ جب تک شفاف انتخابات کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا جائے ملک میں سیاسی، معاشی اور دفاعی استحکام نہیں آسکتا۔ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کی عملداری کے بغیر ملک کی ترقی و استحکام محض خواب ہے۔ لہذا آئین و قانون سے روگردانی کی روش ترک کرنا ملک کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور انتخابات میں عوام کے فیصلے کو قبول کیاجائے اور کسی بھی ادارے کی مرضی کا مینڈیٹ بنانے کی کوشش ملک کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔

اجلاس میں جنرل الیکشن میں صوبائی اور این اےکی مجلس وحدت کی مینڈیٹ کو بھی چھینے جانے پر تشویش کا اظہار اور مذمت کی گئی۔ ملک بھر سے مشکل ترین صورتحال میں الیکشن میں حصہ لینے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور کرم  ایجنسی میں حمید حسین کی این اے پر کامیابی اور پنجاب اسمبلی میں اسد عباس کی کامیابی پر مجلس کے قائدین کو مبارکبادی دی گئی۔ پاراچنار اور راولپنڈی کے عوام کا مجلس وحدت پر اعتماد پر عوام کا شکریہ ادا کیاگیا۔ امید کی گئی کہ ہمارے منتخب اراکین عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں مرکزی سیاسی کونسل کی فعالیت اور ملک بھر میں جاری سیاسی کامیابیوں کو سراہا گیا اور بھرپور اعتماد کے اظہار کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں وفاقی سطح پر دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس کا ربط اور اعتماد کو سیاسی میدان میں فعالیت کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں موجود تمام کارکنان، قائدین اور خیرخواہوں کو جنرل الیکشن میں کامیابی پر ہدیہ تبریک بھی پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے سیاسی مسائل کے حل کے لیے مجلس صف اول کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے جنرل الیکشن میں اصولی بنیادوں پر پی ٹی آئی کی حمایت اور جبر کے مقابلے و استقامت پر ایم ڈبلیو ایم کا باضابطہ شکریہ ادا کرنے پر اور مجلس کے موقف کی بھرپور حمایت کو سراہا گیا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی جانب سے آزاد اراکین کی جانب سنی اتحاد کونسل میں پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی شمولیت اور سنی اتحاد کونسل ، پی ٹی آئی و ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ فیصلہ کے بعداتحاد کو ملک کے استحکام و ترقی کا سبب قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی اتحاد و وحدت کی فضا کے قیام اور ملک  کو جوڑنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کو پنجاب اسمبلی میں بھی نمائندگی حاصل ہوگئی۔ حلقہ پی پی 18 راولپنڈی سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار راجہ اسدعباس نے ایم ڈبلیوایم میںشمولیت اختیار کرلی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے متفقہ کامیاب امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 18 راولپنڈی راجہ اسدعباس نے باقائدہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔  

واضح رہے کہ راجہ اسدعباس نےایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی حمایت سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو 46295 ووٹ لیکر شکست دی تھی۔ جبکہ ان کے مقابل ن لیگی امیدوار سجاد خان نے 30640 ووٹ حاصل کیئے تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور کی ماہانہ میٹنگ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین  جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت جناب علامہ سید غلام عباس شیرازی ،جنرل سیکرٹری صاحب جناب مولانا مظہر اعوان صاحب ، جناب مولانا منتنصر صاحب ۔جناب مولانا سید غلام عباس۔ کاظمی صاحب ،جناب مولانا شمس الحق صاحب ، جناب مولانا ظہیر کربلائی نے شرکت کی ۔تنظیمی تربیتی امور کے علاؤہ حالیہ انتخابات میں مجلس وحدت کے کردار پر گفتگو کی گئی ۔15 رمضان المبارک ،21 ماہ رمضان اور یوم القدس کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آخر میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت ضلع لاہور کے مولانا سید مستنصر کے والد مرحوم اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرحوم سید مجاہد شاہ ، سمن آباد ٹاؤن کے صدر مرحوم سید کاظم نقوی ،۔ وحدت یوتھ راوی ٹاؤن کے صدر جناب وجیہ شاہ کے والد کے انتقال پر اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے چہلم کی مناسبت سے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔ میٹنگ کا آغاز کلام الٰہی اور اختتام دعائے امام مھدی علیہ السلام سے ہوا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف ،مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کےمرکزی قائدین کی سینٹرل سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں اہم ملاقات۔

 اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف جناب بیرسٹر گوہر علی خان ، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ونامزد امیدوار برائے وزیر اعظم پاکستان جناب عمر ایوب ،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا صاحب ، سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی ،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی ، اپوزیشن لیڈر و پالیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کاظم میثم، صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی ، مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم ملک اقرار حسین اور ممبر پولیٹکل کونسل آصف رضا موجود تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ حکومت سازی کے مراحل اور قانونی تقاضوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی مرکزی کابینہ کا ماہانہ اجلاس مورخہ 14 فروری 2024 بروز جمعرات ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی مرکزی کابینہ کا  آن لائن اجلاس  منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ یوتھ ونگ کے صدر مولانا ہاشم الحسینی نے کیا۔ نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن مطلوب کاظمی نے سر انجام دیئے۔

ابتدائی کلمات سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی نے آغاز کیا اور ایجنڈے کے مطابق فرمایا کہ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین نے مذہبی امور یا سیاسی امور میں جو کامیابیاں مختصر عرصے میں حاصل کی ھیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اس مرتبہ کے الیکشن میں تحریک انصاف اور اس کے بانی جناب عمران خان کے ساتھ اصولی بنیادوں پر الحاق کر کے جو کامیابی این اے 37 کرم ایجنسی پارہ چنار سے جناب انجنیئر حمید حسین کی صورت میں اور پنجاب کے صوبائی حلقہ راولپنڈی سے راجہ اسد عباس کی صورت میں حاصل کی اہل تشیع کی پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ھوا ۔ یہ سب محنت کا سہرا قائد وحدت ناصر ملت جناب حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب حفظ اللہ اور ان کی پوری ٹیم اور خصوصی طور پر کے پی کے ایم ڈبلیو ایم کی کابینہ۔ ایم ڈبلیو ایم کرم ایجنسی پارہ چنار اور پارہ چنار کے ایم ڈبلیو ایم سے جو میئر ھیں ان کو اس کے علاوہ کرم کی سنی شیعہ عوام کو جاتا ھے کہ جنہوں نے فرقہ واریت سے بالاتر ھو کر کامیابیاں حاصل کیں۔ اس نقطہ پر تمام حاضرین نے بھی ان تائید میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی حالیہ انتخابات 2024 میں کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

 یہ فیصلہ کیا گیا کہ 6 جولائی 1987 کو قرآن سنت کانفرنس لاہور مینار پاکستان پر قائد شہید حجت الاسلام جناب علامہ سید عارف حسین الحسینی رح نے جو سیاسی منشور پیش کیا تھا اس کے کچھ اقتباسات انگریزی میں شائع کئے جائیں گے۔ تا عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو۔ ایجنڈے کے دوسرے نقطہ پر بھی تمام حاضرین اجلاس نے بحث کی اور یہ فیصلہ کیا کہ مورخہ 3 مارچ بروز اتوار 2024 کو ادارہ جعفریہ ٹوٹنگ لندن میں بانی آئی ایس او اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے دست بازو دیرینہ ساتھی، انقلابی شخصیت جناب ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی صاحب رح کی برسی منائی جائے گی۔

 شرکاء اجلاس صدر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی نائب صدر اول جناب محمد جواد بزارہ نائب صدر دوم جناب سید عامر عباس شاہ صاحب مرکزی کوارڈینیٹر جناب سید وجاہت علی نقوی صاحب ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن مطلوب کاظمی صاحب صدر یوتھ ونگ برطانیہ جناب مولانا ہاشم الحسینی صاحب آخر میں فلسطینی شہداء اور شہداء اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ دعائے امام زمانہ عج سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا استعفیٰ اور دھاندلیوں کا اعتراف حق و سچ کی جیت ہے، چیف الیکشن کمیشنر کی دھاندلیوں کے خلاف ایک ٹھوس ثبوت اور معتبر گواہ منظر عام پر آ گیا ہے، انتخابی نتائج کو بدلنا عوام کے ساتھ بدترین خیانت اور سنگین جرم اور ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جہاں جہاں بیوروکریسی کو بددیانتی پر مجبور کیا گیا سب کو اسی طرح اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقائق کو آشکار کرنا چاہیے، حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم عہدوں کی بجائے ملک و قوم کے وقار اور اپنے پیشے سے دیانتداری کو مقدم رکھتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے رکھیں، کمشنر راولپنڈی کے استعفی اور پریس کانفرنس کے بعد حقائق کی مکمل انکوائری اور چھان بین ہونی چاہئیے اور سیاسی استحکام، قومی ترقی کے خلاف پس پردہ متحرک طاقتوں اور سہولت کاروں سے عوام کو آگاہ کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

Page 22 of 1455

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree