The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت سندھ کی جانب سے 118افراد کے نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی مجوزہ فہرست میں بزرگ عالم دین مرزا یوسف حسن کا نام دوبارہ شامل کر نے پرمجلس وحدت مسلمین کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ مرزا یوسف حسن سندھ میں اتحاد بین المسلمین کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔سندھ میں اتحاد و یگانگت کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کی حکومتی شخصیات بھی معترف ہیں۔انہوں نے ہمیشہ ملک و ملت کے مفادات اور امن کی بات کی۔مرزا یوسف کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور افہام تفہیم کے فروغ میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔اس طرح کے متعصبانہ اقدامات محب وطن قوتوں کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ بزرگ عالم دین کا نام دوبارہ شیڈول فورتھ میں تجویز کرنے والوں کے خلاف انکوائری کے احکامات صادر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ یوسف حسین کا نام پرویز مشرف کے دور حکومت میں بیلنس پالیسی کے پیش نظر شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ۔ بیلنس پالیسی کے تحت اس طرح کے اقدامات ملت تشیع کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ دہشت گرد اور محب وطن جماعتوں میں فرق رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مرزا یوسف ایک بزرگ عالم دین ہیں اور ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علما کا ان کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم ہے۔انہوں نے ہمیشہ رواداری اور اخوت کا درس دیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے ان کا نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی سفارش بدنیتی ،تعصب اور شر پسندی پر مبنی ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور مرزا یوسف کا نام شیڈول فورتھ سے نکالا جائے۔

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم و مہدی برحق کانفرنس کے کنوینئیر نثار فیضی نے کہا کہ امام مہدی کے ظہور کے مسئلہ پر دنیا دو فطری بلاک میں تقسیم ہوچکی ہے ایک طبقہ ماننے والا اور ایک رستہ روکنے والا ہے دنیا کی موجودہ بدلتی ہوئی صورت حال میں ماننے والوں کا ساتھ دینے کے لیے بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں چھ اگست کو اسلام آبادپریڈ گرائونڈ میں قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کی 29ویں برسی کے سلسلہ میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس میں ہزارہ ڈویژن سے بھی شیعان علی بڑی تعداد میں شرکت کرکے امام مہدی کے ماننے والوں کی قوت میں اضافہ کریں اوراس حوالے سے اپنا مذہبی فریضہ ادا کریں ان خیالات کا اظہا رانھوں نے گذشتہ روز ہری پور کے دورہ کے موقع پر جعفری ہائوس ہری پورمیں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے شیعہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ وحید عباس کاظمی ،اتحاد بین المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر عباس جعفری اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

 نثار فیضی نے کہا کہ امام مہدی کے ظہور کے مسئلہ پر دنیا دو فطری واضع بلاک میں تقسیم ہوچکی ہے ایک بلاک ماننے والا اور ایک رستہ روکنے والا ہے رستہ روکنے والوں نے طاقت اور سرمائے کے زور پر ایٹمی قوت پاکستان کو بھی رستہ روکنے والے اکتالیس ممالک کے اتحاد میں شامل کروادیا ہے چونکہ ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیوں کے عوض ملک حاصل کیا اب اس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے لہذاشیعان حید ر کرار فرنٹ لائن پر رہ کر یہ ذمہ داری بھی پوری کریں گے انھوں نے عمائدین پر زور دیا کہ وہ چھ اگست کی مہدی برحق کانفرنس میں اپنی بھرپور شرکت اور قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیاری کریں مجلس وحدت مسلمین ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے ،ملک کے بدلتے سیاسی حالات میں اس کانفرنس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے تعین میں بھی مدد ملے گی آج کے ان کے دورے کا مقصد کارکنوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ چھ اگست کی کانفرنس میں ہزارہ ڈویژن سے مرد و خواتین بہت بڑی تعداد میں اپنی شرکت یقینی بنائیں کانفرنس میں خواتین کے لیے خصوصی انتظاما ت کیے گئے ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی رابطہ کمیٹی برائے مہدی برحق کانفرنس اسلام آباد کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی صوبائی آفس وحدت ہاوس پنجاب میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی آفس سیکرٹری سید حسین زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم برائے مہدی برحق کانفرنس 6اگست اسلام آباد تیز کرنے کے حوالے سے مختلف یونٹس، ٹاونز کے دورہ جات کا پروگرام تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو لاہور کی 35 جامع مساجد کے باہر بمناسبت برسی قائد شہید ؒ آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگائے جائیں گے اور شیعہ آبادیوں میں ڈور ٹو ڈور شہید قائد کی شخصیت اور برسی کے پروگرام مہدی ؑ برحق کانفرنس اسلام آباد کی اہمیت و افادیت پر مشتمل بروشرز تقسیم کئے جائیں گے۔ 25 جولائی کو وحدت ہاوس پنجاب میں عمائدین لاہور اور برادر تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ اسلام آباد جی 6/2 یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا، ۔جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری یوتھ برادر وفا عباس اور سیکریٹری یوتھ اسلام آباد برادر علی رضا نے شرکت کی، اجلاس میں یونٹ کے ذمہ داران کو شہید قائد کی برسی کے اجتماع کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اس موقع پر برادر وفا عباس کا کہنا تھا کہ برسی کے اجتماع کو کامیاب بنانا اور اس کی نظم و ضبط کو منظم رکھنا جوانوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسی کےاجتماع میں پاکستان بھر سے عاشقان شہید بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپٹ نظامِ حکومت اپنے خاتمے کے دن گن رہا ہے۔ ملک کی اقتصادی بدحالی کے ذمہ دار بدعنوان حکمران ہیں جو ترقی کے نام پر شروع کیے جانے والے منصوبوں میں بھی لاکھوں ڈالر کمیشن وصول کرتے رہے ہیں۔ پاکستان میں شفاف اور عادلانہ نظام حکومت کا قیام پوری قوم کا مطالبہ ہے، جو حکمرانوں کے احتساب کے بعد پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی پاسداری اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے۔ پانامہ لیکس ظالم، جابر اور متکبر حکمرانوں کے لیے اللہ کی طرف سے پکڑ ثابت ہو رہی ہے۔ حکمرانوں نے پانامہ کیس کو لٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہیں ناکامی دیکھنا پڑی۔ جے آئی ٹی کو متنازع ثابت کرنے کی جو مہم جاری ہے اس پر سپریم کورٹ کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔ جے آئی ٹی کوئی گلی محلے کی جرگہ کمیٹی نہیں بلکہ عدالت عظمی کی طرف سے تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی ٹیم ہے۔ حکومتی اراکین کی طرف سے جے آئی ٹی کے اراکین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں تک دی گئیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے حکمران اقتدار کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ حکومتی اراکین شاید کسی بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ کے اراکین جماعت کی بجائے خاندان کا دفاع کر رہے ہیں حالانکہ اخلاقی تقاضہ تو یہ ہے کہ مسلم لیگ کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کی کوشش میں عدلیہ اور قوم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ایک شخص کو بچانے کے لیے پورے نظام کو داؤ پر لگایا جانا دانشمندی نہیں۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا کے سیکرٹری جنرل مولانا حسن امیر کی صدارت میں تحصیل کوٹ مومن کے یونٹس کا اجلاس کوٹ مومن امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ملازم حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں تمام یونٹس نے متفقہ طور پر مولانا ریاض حسین صفوی کو تحصیل سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ اجلاس سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا حسن امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اگست کو ضلع سرگودھا سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔ مولانا سید ملازم حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ہم شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھیں گے اور مہدی برحق کانفرنس سے آل سعود کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور نے اسلام آباد پریڈ گرونڈ میں چھ اگست کو منعقدہ جلسے کے لئے رابطہ مہم تیز کردی، علماء کرام کا مختلف مساجد میں نمازیوں سے خطاب، یوتھ ونگ کی ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع، لاہور جامع مسجد قصر بتول میں علامہ حسن ہمدانی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 6 اگست کو اپنے محبوب شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے تاریخی اجتماع منعقد کرکے شہید کے روحانی فرزندان عہد وفا کا اعلان کریں گے، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے داعی اور استحصالی نظام کیخلاف تھے، ہم پاکستان سے فرقہ واریت ،ناانصافی اور کرپشن کیخلاف میدان میں حاضر ہیں اور انشااللہ وطن عزیز شدت پسندوں، انکے سہولت کاروں، انکے سیاسی سرپرستوں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملنے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔


انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اور کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، پاکستانی قوم ان ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہے، ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ حکمران ہیں، جو اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے ملک دشمن دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کو گلے سے لگائے بیٹھے ہیں، انشااللہ وطن دشمنوں سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے، پوری ملت متحد ہو کر میدان عمل میں نکلے اور مملکت خداداد پاکستان کو ان کرپٹ اور ملک دشمن مافیا سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے، علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ انشااللہ لاہور سے 200 سے زائد بسوں کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا، دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے رہنما سید سجاد نقوی نے کہا کہ ہم نے ڈورٹو ڈور رابطہ میں شروع کی ہے انشااللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد جلسے میں شریک ہونگے۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے  دوران گذشتہ روز ضلع لیہ پہنچے، جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شیعہ شہریوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی اور ضلعی مسئولین ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں سید ناصر عباس شیرازی نے لیہ بار روم میں وکلاء سے ملاقات کی اور ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ان کیساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے جامعتہ القائم میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ دورہ کے آخر میں انہوں نے انٹرنیشنل پاور یونین آف جرنلسٹس کے آٖفس میں پریس کانفرنس سے خظاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن (ر) حسرت اللہ ہزارہ کی کوششوں کے نتیجہ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے ایم ڈبلیو ایم جامشورو کے زمہ دار عبدالستار کو سرکاری اخراجات پر علاج کے لئے سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ سے آغا خان اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید علی موسوی کے مطابق ہم ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ دعا گو ہیں کہ خدا وند عالم عبدالستار بھائی کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور کیپٹن حسرت الله ہزارہ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی جنوبی پنجاب کے دورہ جات کے دوران مرکزی امام بارگاہ کوٹ ادو میں عمائدین سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے استحکام کے لیے انصاف کا عمل بہت ضروری ہے۔ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اب کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے کے وہ اب بھی وزارت عظمی کے عہدہ پر فائز رہیں۔ اس لیے انہیں فورا استعفی دینا چاہیے۔ جنوبی پنجاب کی عوام کا معاشی استحصال کیا گیا۔ اس خطہ میں عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کل مستونگ میں ہونے والے سانحہ پرحکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


بلوچستان حکومت امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،دہشتگردوں کے نرسری کالعدم شدت پسند گروہ کو بلوچستان میں مکمل آزادی دینا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کی سازش ہے، ان دہشتگردوں گروہوں نے نام بدل کر پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اب یہ سارے دہشتگرد گروہ داعش کے کے تلے جھنڈے منظم ہوکر پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانے میں کوشاں ہےاور ہر سانحے کے بعد باقاعدہ طورپر داعش واقعے کی ذمہ داری نہ صرف قبول کرتی ہے بلکہ آئندہ بھی اسی طرح کے حملوں کی دھمکیاں دیتی ہے  ،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اگر عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے یا پھر وزیر داخلہ کے پاس اختیارات نہیں ہے تو  تو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree