ایم ڈبلیوایم مظفر گڑھ کے تحت اب 19مئی2017کو بعنوان استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس منعقد کی جائے گی

11 مئی 2017

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے تحت ہونے والی کا نفرنس کو کچھ انتظامی دشواریوں کی وجہ سے12مئی 2017کی بجائے اب 19مئی2017کو بعنوان استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کی کابینہ کے ا جلا س میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے کی جبکہ کابینہ کے تمام افراد نے شرکت کی اجلاس میں 19مئی2017کو ہونے والی  استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے فیصلہ کے مطابق مقامی نمائندگان صوبائی اسمبلی اور سابقہ امیدواران،  تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائیگی جبکہ بانیان، متولیان، ماتمی سنگتوں کے سالار اور دیگر خواص کو دعوت دینے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں اپنی رابطہ مہم کو تیز کریں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عمران رضا ایڈوکیٹ اورضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نعیم کاظمی انجام دیں گے۔ اجلاس کے آخر میںشبیہ رسولﷺ، فرزندسید الشھداؑ شہزادہ علی اکبرؑ کے یوم ولادت کے سلسلے میں کیک کا ٹا گیا، ضلعی سیکرٹری تربیئت آغا سید عابد حسین فاطمی نے دعا کرائی۔
    
استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس   19مئی2017 بروز جمعہ، شام چار بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگا، جس میں ضلع بھر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ علماء کرام،ذاکرین عظام،بانیان، متولیان، لائسنس داران، ماتمی سنگتوں کے سالار اور مومنین شرکت کریں گے۔اجلاس میں سید عمران کاظمی ایڈوکیٹ، سید نعیم کاظمی،سید مظہر کاظمی، آغا سید عابد فاطمی،تفسیرخمینی،عدنان حیدرایڈوکیٹ اور دیگر برادران نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہؑ سے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree