آل سعود اپنی سازشوں میں پے در پے ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عدیل عباس

14 جون 2017

وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ آل سعود اپنی سازشوں کے پے در پے ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان کے غیور شیعہ، سنی عوام کسی صورت پاکستان کو امام زمانہ (ع) کے دشمن سفیانی لشکر میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے دی جانے والے افطار ڈنر کے موقع پر علاقہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈی جی خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی بھی موجود تھے۔

 عدیل عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز مجلس وحدت مسلمین کو حاصل ہوا ہے کہ اس کی اعلیٰ قیادت نے جنرل راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی مخالفت کی اور آج تمام ملکی سنجیدہ حلقہ یہ ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان کو کسی طور پر بھی سعودی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہئے، آج صورتحال یہ پیدا ہوچکی ہے کہ راحیل شریف واپسی کا محفوظ راستہ ڈھونڈنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو پنجاب حکومت نے یکسر نظرانداز کیا ہے، ڈیرہ غازی خان کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو پینے کا میٹھا پانی بھی دستیاب نہیں جبکہ حکمران غیر ضروری پراجیکٹس پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree