سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی کے رحیم یارخان میں زبان بندی کے آرڈر جاری، حالات کشیدہ

28 ستمبر 2017

وحدت نیوز(رحیم یار خان) پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران عزادارن کے خلاف کاروئیاں مزید تیز، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر اور خانیوال کے بعد رحیم یارخان میں بھی زبان بندی کے آرڈر جاری، ذرائع کے مطابق علامہ اقتدار حسین نقوی اس سال رحیم یارخان، لیاقت اور خانپور میں محرم الحرام عشرہ کی مجالس عزاء سے خطاب کر رہے تھے، گزشتہ روز خانپور میں ایک علم حضرت عباس علیہ السلام کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے متعلقہ افراد پر دبائو ڈالا جس پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے مداخلت کر کے علم حضرت عباس کو ہٹانے نہ دیا جس پر انتظامیہ نے 6 محرم الحرام کو زبان بندی کے آرڈر جاری کر دیے، حالانکہ زبان بندی یا داخلہ بندی کے احکامات محرم سے قبل جاری کیے جاتے ہیں لیکن رحیم یارخان کی متعصب انتظامیہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی اور تنائو کا ماحول ہے، گزشتہ رات زبان بندی کے باوجود علامہ اقتدار حسین نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا جس پر انتطامیہ نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی بھی دی، اس سے قبل ملتان میں تقریبا 30 افراد پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جس سے پنجاب حکومت کا متعصبانہ چہرہ نمایاں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree