وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ تصور نقوی کی عیادت

01 نومبر 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی علامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرکی رہائش گاہ پر آمد اور علامہ تصور کی عیادت ۔ وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن اور ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت علی کاظمی ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر سید تصور عباس موسوی ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سید حسین سبزواری اور سید بنیاد علی کاظمی بھی موجود تھے۔ علامہ سید تصور حسین نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے علاج معالجے سمیت دیگر معاملات پر عدم توجہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ کے بعد آپ عیادت کے لیے تشریف لائے ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے علامہ تصور جوادی کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ علامہ تصور جوادی آزادکشمیر میں وحدت بین المسلمین کے علمبردار ہیں۔ دشمن نے آزاد خطہ کے امن پر حملہ کر نیکی مذموم کوشش کی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کا تعاقب جاری رکھیں گے اور جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مصروف ہیں اور میں خود سارے معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم آزاد حکومت جناب راجا فاروق حیدر خان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ آزاد حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑی رہے گی ، میں جلد خود علامہ تصور جوادی سے دوبارہ ملاقات کروں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree