ناصرشیرازی کی غیر قانونی گرفتاری پر سیاسی ومذہبی قیادت کی مذمت جمہوری قدروں کی بقاءکا تسلسل ہے، سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ

06 نومبر 2017

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کا ہنگامی اجلاس سفیر حسین شہانی شہانی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں پوری قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اظہار کیا گیا کہ ملک بھر میں ایک عرصہ سے بغیر قصور کے نوجوانوں کو غائب کیا جا رہا ہے اور آج تک انہیں سامنے نہیں لایا گیا۔ اگر کسی کا کوئی قصور ہے تو مقدمہ درج کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ملکی قوانین پر عمل کیا جائے۔ اس مسئلہ پرملت تشیع میں تشویش پھیل رہی ہے، اگریہ سلسلہ جاری رہا تو ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے فطرت کا مسلمہ اصول ہے کہ کوئی معاشرہ کفر پر تو قائم رہ سکتا ہے گمر ظلم پر نہیں۔مسلم لیگ (ن) پانامہ ایشو پر نااہل وزیر اعظم کے دفاع کے علاوہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے مسائل پر بھی توجہ دے۔ تین روز قبل لاہور واپڈا ٹائون سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کااغوا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ناصر عباس شیرازی جو کہ ایڈووکیٹ ہائی کوٹ ہیں ، محب وطن اور باصلاحیت شخصیت کا دن دیہاڑے اغواہ ہونا قابل مذمت ہے، ان کے اغوا میں سیاسی مخاصمت شامل ہے کیونکہ انہوں نے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے پر رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے ۔ اجلاس میں ملکی سطح کی سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کی طرف سے بے جا سیاسی گرفتاری پر آنے والے مذمتی بیانات کو خوش آئندقر ارد یا گیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جمہوری قدروں کی بقا کا تسلسل ہے ۔ اجلاس میں ناصر عباس شیرازی کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree