پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غربت اور مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہاہے، علامہ اقتدار نقوی

01 فروری 2018

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، آئے روز حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے رہی ہے، بیروزگاری، کرپشن، غربت اور مہنگائی نے انسانوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حکمران کرپشن میں اس قدر مصروف ہیں اُنہیں عوام کی مشکلات کا ذرا بھی احساس نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر ردعمل میں کیا۔

 علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف حکمرانوں کی کرپشن کے چرچے ہیں تو دوسری طرف غریبوں کی عصمت دری کے چرچے زبان زدعام ہیں، ملک کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں حکمرانوں ، جاگیرداروں اور وڈیروں کے گماشتے انسان کی تذلیل کے ذمہ دار ہیں، گزشتہ مہینہ پاکستانی تاریخ کے لیے المناک تھا لیکن ابھی تک کسی ایک قاتل اور ظالم کو سزا نہیں دی گئی، علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرے میں انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا امن قائم کرنا ناممکن ہے، ملک میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، ہر طرف کرپشن ہورہی ہے جس سے کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں ہے۔

 اُنہوں نے کراچی میں سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے مبینہ قتل کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ میربجارانی کا شمار ملک کے قد آور سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔ اس سانحہ کی فوری طور پرتحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق کا پتا لگا کر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree