Print this page

سعودی ولی عہد کا اعتراف امت مسلمہ کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

10 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  جمیعت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں عالم اسلام کو دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں۔ امت مسلمہ کا باہمی اخوت و اتحاد وہ واحد ہتھیار ہے، جس سے اسلام دشمنون کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’وحدت اسلامی اور استحکام پاکستان‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام یہود و نصاریٰ کی سازش ہے۔ یمن کے اندر پیسہ پھینکا جا رہا ہے اور جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا عالمی ذرائع ابلاغ کے سامنے اس بات کا اقرار کہ امریکہ کی ایماء پر امت میں اختلاف کو ہوا دینے کے لئے سعودی عرب بےدریغ سرمایہ لٹاتا رہا، سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام مذہبی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے اندر یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ موجود ہیں، جو دہشت گرد تکفیریوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ جب تک دہشت گردوں کے ان سیاسی سہولت کاروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، تب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، ان سہولت کاروں کا ہم مل کر محاسبہ کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree