ڈیرہ اسماعیل خان ، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ معروف ذمیندارمنظور عباس اور اللہ دادشہید

05 مئی 2018

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان)  ماہڑہ اڈا پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ میں معروف زمیندار منظور عباس انصاری سمیت دو افراد شہید جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدو د میں معروف زمیندار منظور عباس انصاری سکنہ کینٹ اپنی گاڑی میں اراضی پر جارہے تھے کہ ماہڑہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے منظور انصاری موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ ان میں سے ایک زخمی حافظ اللہ داد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے واقعہ کے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree