ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن

17 مئی 2018

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، عزاداری کونسل پاکستان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی ،آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم سے زخمی اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن کیں اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ فلسطین میں جاری تشدد اور قتل عام جس میں اب تک ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

 اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سفارتخانہ منتقلی پر اُمت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم انسانیت سوز ہیں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، آئی ایس او کے ڈویژنل ڈاکٹر موسیٰ کاظم نے کہا کہ امریکہ اس وقت عالم اسلام کی تمام مشکلات کا موجب ہے، امریکہ اسرائیل کے ذریعے پورے خطے میں صیہونیت کا فروغ چاہتا ہے، بدقسمتی سے بعض اسلامی ممالک بھی امریکی ایماء اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کرنا عالمی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے،علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ اقوام متحدہ اس وقت امریکی خوشامد اور غلام کا کردار ادا کررہا ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام کے لیے تشویشناک ہے، اُنہوں نے کہا کہ اسلامک ملٹری الائنس اس وقت مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کا تماشائی کے طور پر دیکھ رہا ہے،مرزا وجاہت علی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ ہر روز قابض اسرائیلی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے نظر آتے ہیں۔ خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کا قتلِ عام ، گرفتاریاں اور ان کے گھروں کی مسماری روز کا معمول بن چکا ہے، اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایما پر کر رہا ہے۔ جبکہ اقوامِ عالم اور بالخصوص مسلم امہ اور عرب ممالک کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ جب تک یکجا نہیں ہوگی، اس وقت تک مسلمانوں کی حالتِ بد سے بدتر ہی رہے گی۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امتِ مسلمہ یک جاں ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑے۔ مقررین نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور نہ ہی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر حسنین کربلائی ، ڈاکٹر عاصم ، آصف حسین اور دیگر نے خطاب کیا ۔8



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree