وحدت نیوز(کوئٹہ) آل سعود ہمیشہ ہی سے امریکہ اور دیگر استعماری طاقتوں کا آلہ کار رہا ہے، سعودی عرب پر قابض حکمران مسلم دشمن عناصر کے حکم پرقدم اٹھاتے ہیں۔ انہدام جنت البقیع آل سعود کے سیاہ کارناموں میں سے ایک ہے، اسلام کے نام پر اسلام دشمنی کی تمام حدیں آل سعود کے ہاتھوں پار ہو گئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کہا گیا کہ آل سعود حرمین شرفین اورسر زمین حجاز پر قابض ہوئے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں پر مختلف طریقوں سے ظلم کرتے ہیں۔ اسلام دشمنی میں پیش پیش رہنے والے امریکہ اور اسرائیل سے یاری اور انکی تابع داری آل سعود کی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے انہدام جنت البقیع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع ہے ،وہ قبرستان ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اجداد، اہل بیت علیھم السلام ،امہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبریں ہیں کہ جنہیں آٹھ شوال 1344 ہجری قمری میں آل سعود نے منہدم کردیا اور افسوس کا مقام ہے کہ یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کے نام پر کیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالم اسلام خصوصاً شیعہ و سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء ، دانشور اوراہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ ان قبور کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں تاکہ یہ روحانی اور معنوی اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون شخصیات اورہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کیا جاسکے۔

انہوں نے سعودی پالیسیوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے جب 1344 ہجری قمری کو امریکی تابع دار افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کردیا تھا۔ یہ دن تاریخ اسلام میں یوم الہدم کے نام سے معروف ہے، وہ دن کہ جب بقیع نامی تاریخی اور اسلامی شخصیات کے مدفن اور مزاروں کو ڈھا کر اسے خاک کے ساتھ یکساں کر دیا گیا۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) ڈیرہ اللہ یار میں شمن علی حیدری کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد سردار شاہ نواز خان عمرانی کی رہائشگاہ پر تنظیمی عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے بلند و بالا دعوٰوں کے باوجود دھشت گرد آج بھی ملک کے گلی کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں۔اور دھشت گروں کے سہولت کار اور مالی سپورٹرز ملک و ملت کے خلاف اپنی سازشوں میں مصروف ہیں۔ہزاروں معصوم شھداء کے وارث، آج بھی انصاف کے حصول کیلئے ارباب اقتدار واختیار کے فیصلوں کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے دہشت گردوں کا انفرا اسٹریکچر تباہ کر دیا ہے تو آج بھی پشاور سے کوئٹہ تک بم دھماکے اور دھشت گردی کیوں جاری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملک کے چپے چپے پر کالعدم دھشت گرد جماعتوں کے جھنڈے اور نفرت انگیز سرگرمیاں کیوں جاری ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام قطعا اس بات کے حامی نہیں کہ ملک کسی فرقہ وارنہ اتحاد کا حصہ بنے ۔فرقہ واریت کی بنا ء پر قائم ہونے والے ۳۴ ملکی اتحاد کے ، کئی رکن ممالک اس اتحاد میں شمولیت سے انکار کر چکے ہیں۔نواز شریف آل سعود کے احسانات کا بدلہ چکانے کیلئے ملکی وقار کا سودا نہ کریں۔ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پارلیمنٹ اور جمھوریت کی بالا دستی کے دعویدار حکمران اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے سے کیوں خوف زدہ ہیں ؟۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کے سیکریٹری جنرل سید شبیر علی شاہ، ظفر علی گولہ،متولی جمعہ خان، شمن علی حیدری و دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور  شعبہ امور خارجہ کے سیکریٹری حجتہ السلام والمسلمین علامہ شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر بدترین شکست نے امریکہ کا سپر پاور ہونے کا بھرم خاک میں ملا دیا ہے، آل سعود اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، انشاء اللہ ترکی بھی اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس کر اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارگاہ فاطمہ زہرا (س) انچولی سوسائٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر  علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، میثم عابدی، احسن عباس رضوی، زین رضوی سمیت  شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔  اپنے خطاب میں علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے آل سعود اور ترکی سمیت اپنے تمام حواریوں کے ساتھ مل کر شام کو بدامنی کا شکار کرنے کا جو جال بچھایا تھا، آج مقاومت کے بلاک کی حکمت عملی سے وہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، شام کی سرزمین پر دہشت گردوں کو بری طرح شکست ہورہی ہے، اور اب وہ لیبیا کی جانب فرار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی برکت کے اثرات آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور امت کو تفرقہ کا شکار کرنے والا وہابیت کا بانی سعودیہ اب اپنی ہی سرزمین میں اپنی حکومت پچانے کیلئے پر تول رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں کہ  آل سعود کے اقتدار کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ آج یہ بلاک فقط شیعی بلاک نہیں ہے بلکہ ایک عالمی بلاک بن چکا ہے، روس اور چین کی شمولیت نے اب اس بلاک کی طاقت میں مزید اضافہ کردیا ہے،  اب داعش سمیت اس کو پیدا کرنے والے تمام   جنایت کاروں کا خاتمہ نزدیک ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) آیت اللہ باقر النمر کی شہادت آل سعود کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ان کی شہادت سے سعودی عرب کی انقلابی تحریک مزید شدت پکڑے گی اور وہ دن اب دور نہیں کہ سعودی عوام کو عالمی استکبار کے غلاموں سے نجات مل جائیگی۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جبکہ پوری دنیا دہشت گردوں کے خلاف ایک صف میں کھڑی ہوچکی ہے آل سعود نے اپنے آقاؤں کی ایماء پر آیت اللہ باقر النمر کو شہید کرکے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ہمدردی کا ثبوت دیا ہے۔دنیا آل سعود کے اصلی چہرے کو پہچاننے کی کوشش کرے اور آل سعود مقدس مقامات پر حاکم ہونے سے مقدس نہیں ہونگے آل سعود نے یمن میں ایک شخصی حکومت کے دفاع کیلئے ہزاروں معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے اور آج بھی کرائے کے فوجیوں سے یمن کی سرزمین کو بیگناہ عوام کے خون سے رنگین کئے ہوئے ہے۔اس سال حج کے موسم میں ہزاروں حجاج کرام کی شہادتوں کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے جن کی دانستہ غفلتوں سے حجاج کرام سسکتے ہوئے شہید ہوگئے۔آج آیت اللہ باقر النمر کو پھانسی چڑھاکر سعودی حکمرانوں نے اپنی تباہی کو قریب تر کردیا ہے مسلمانان عالم شیخ نمر کی شہادت پر خاموش نہیں رہیں گے اور خود سعودی عرب کی انقلابی تحریک شہید بزرگوار کے خون سے مزید طاقت پکڑ لے گی۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کی شہادت نے دنیا بھر کی سب سے بڑی دہشت گرد حکومت کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے ۔آل سعود جو شام و عراق میں دہشت گرد گروہوں کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے جس کا خمیازہ عنقریب انہیں بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کی اس المناک شہادت پرکل پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیاجائیگا۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آیت اللہ شیخ نمرباقرالنمر کی سزائے موت کو انتہائی ہولناک اور عظم سانحہ قرار دیا ہے۔ بیروت میں مجاہد عالم دین شیخ محمد خاتون کی یاد میں تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر جیسے جلیل القدر عالم دین کو سزائے موت دے کر شہید کئے جانے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واسطہ ایک ایسی حکومت سے ہے جو خطے میں قتل و غارتگری میں ملوث ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آل سعود حکومت عقلانیت سے عاری اور شیعہ سنی فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ سعودی حکومت افغانستان سے لے کر نائیجیریا اور لبنان سے لے کر دنیا کے دیگر علاقوں تک یہی فتنہ پھیلانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شیعہ اور سنی فتنے میں پڑنا، آیت اللہ نمر کے قاتلوں کی خدمت کے مترداف ہوگا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا اس حوالے سے اہلسنت علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے اور وہ آل سعود کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت علماء نے آیت اللہ نمر کے بارے میں اپنا موقف کھل کر واضح کر دیا تھا، لیکن آل سعود حکومت نے پھر بھی انہیں شہید کر دیا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے استفسار کیا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا ہے کہ برطانیہ کے لئے آل سعود کی نوکری اور مسئلہ فلسطین کو سبوتاژ کرنے کے لئے اس حکومت کے اقدمات کو برملا کیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی اور رسمی بیانات دینے کا وقت گزر چکا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت حزب اللہ کے راستے میں رکاوٹ بن سکتی ہے اور نہ ہی اس کی سربلندی پر کوئی ضرب لگا سکتی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) آل سعود نے دختر رسول (ص)جناب فاطمہ زہرا(س)کے مزار اقدس کو مسمار کرکے قلب پیغمبر کو رنجیدہ کیا، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کواتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت کربلا ، بغداد ، مکہ اور شام کے مقدس مقامات تک آن پہنچی ہے،جنت البقیع میں مدفون ملت اسلامیہ کے تمام مکاتب کی محترم اور مقدس شخصیات کی قبور کی تعمیر نو اور اس عظیم سرمایہ کی حفاظت کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کا آغاز کیا جائے، امت مسلمہ متحد ہو کر اہلبیت اطہار، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے مزارات کی تعمیر نو کی تحریک کا آغازکرکے،ورنہ کل روضہ رسول (س)بھی آل سعود کی بربریت کانشانہ بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے یوم انہدام جنت البقیع کی موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام کے سیاہ ترین ایام کا ذکر کیا جائے تو 8شوال یوم انہدام جنت البقیع ہمارے دل کو اس طرح رنجیدہ کر دیتا ہے جیسے یہ دل خراش واقعہ آج ہی رونماء ہوا ہو ۔ 1344ہجری میں وہابی عقائدکے پیروکارآل سعود نے مدینتہ النبی (ص)پر قبضے کے بعد اسلام کے تاریخی قبرستان اور اس میں موجود شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی قبور بارگاہوں اور مزاروں کو مسمار ومنہدم کردیا ، جہاں اجداد رسول اکرم (ص) اہل بیت (ع) ، امہات المومنین (رض) اور اصحاب پیغمبر (ص) کے مزارات موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جنت البقیع کی تاراجی کے وقت ملت اسلامیہ یک زبان ہو کر اس عظیم اہانت اور توہین پر سراپا احتجاج ہو جا تی تو آج ان اسلامی مقدسات کے دشمنوں کی اتنی مجال نہ ہو تی کہ یہ بغداد، کربلا، شام ، مصر اور دیگر ممالک میں اہل بیت اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی جانب میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھتے ۔ مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے ، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء ،دانشور ، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں ، تاکہ ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں ، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں ۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree