وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی کے خاتمے اور گندم کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافے کے خلاف آل پارٹیز اجلاس ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں بلایا گیا، جس میں بلتستان کی اہم سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے عہدہ داروں نے شرکت کی، جن میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ گلگت بلتستان کے رہنماء علامہ سید مظاہر حسین موسوی، شیخ احمد علی نوری، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل فدا حسین، انجمن امامیہ صوفیہ نوربخشیہ کے صدر صوبیدار غلام محمد، مدرسہ باب العلم کے وائس پرنسپل مولانا اسحاق، صوفیہ نور بخشیہ کے رہنماء و مدرسہ شاہ ہمدان بلتستان کے معلم مولانا محمد یوسف، پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے صدر نمبردار یوسف، پیپلز پارٹی کھرمنگ کے رہنماء سید امجد زیدی، تحفظ حقوق گلگت بلتستان کے چئیرمین راجہ زکریا خان مقپون، پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے صدر سید امیر شاہ کاظمی، گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے رہنماء غلام شہزاد آغا شامل تھے۔

 

اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق، گندم سبسڈی کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی کے خاتمے کو گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے آئینی حقوق کے مطالبے کو دبانے اور غیر موثر کرنے، نیز عوام کو مصروف رکھنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ گندم سبسڈی کی بحالی ہمارا پہلا مطالبہ ہونا چاہیئے اور اس مسئلے کے حل کے بعد ہمیں آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ شرکاء اجلاس نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ جمعہ کے روز بلتستان بھر میں نماز جمعہ کے بعد گندم سبسڈی اور گندم کی قیمت کو 850 روپے کی سطح تک لانے کے لئے اہم مقامات پر احتجاج کیا جائے گا اور کہا گیا کہ جب تک حکومت گندم کی قیمت پرانی سطح پر نہیں لاتی اسوقت تک احتجاجی سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree