وحدت نیوز(جیکب آباد) جیکب آباد شہر کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے زیراہتمام شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ عوامی حقوق ریلی سے انجینئر عید محمد ڈومکی، عابد سندھی ،سید غلام شبیر شاہ نقوی، عبدالسمیع سومرو، نذیر حسین دایو ،علامہ حاجی سیف علی ڈومکی، ایڈووکیٹ وحید علی بروہی ،مقدم فدا حسین لاشاری ،منصب علی شیخ ،سید لعل شاہ بخاری ،بابو نجیب زھری ، عمران سولنگی ،حبیب اللہ لاشاری، حبدار علی شیخ اور احسان سہاگ کا خطاب۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جیکب آباد کے عوام آج بھی پینے کے صاف پانی اور صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ قبائلی جگھڑوں کے باعث بے گناہ انسان قتل ہو رہے ہیں۔

 مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے رہنما نذیر حسین دایو نے کہا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل حل کریں۔ لوگ غربت اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔وحید علی بروہی نے کہا کہ جیکب آباد  شہر کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کا الائنس جیکب آباد کے مسائل حل کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔انجینئر عید محمد ڈومکی نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام پریشان ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) شیعیان حیدرکرار کی جانب سے ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نماز جمعہ کے بعد حیدریہ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، سابق مرکزی رہنما زاہد مہدی، قارب نوید ہاشمی، مرزا وجاہت علی اور شیعب نقوی نے کی۔

 ریلی 6 نمبر چونگی پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ جنہوں نے بینرز، پلے کارڈز اور مسنگ پرسن کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ریاست کا دوہرا معیار ہے قاتل کو رہائی دی جا رہی ہے، جبکہ محب وطن شہریوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو آئین اور قانون کی دھجیاں بکھرتی نظر نہیں آ رہیں، کچھ ادارے اس ملک کے آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ شیعہ مسنگ پرسن کا معاملہ ایک منظم سازش کے تحت شروع کیا گیا تاکہ ملک کے امن کو سبوتاژ کیا جائے، طالبان سرغنہ احسان اللہ احسان کی فرار کی خبریں قابل تشویش ہیں۔

وحدت نیوز(جہلم) مدافع حرم بی بی سیدہ زینب ؑکربلا و نجف شہید سردار حاج قاسم سلیمانی وشہید ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی المناک شہادت پر آج کے  شیطان بزرگ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ حیدرکرارؑ  ہڈالہ سیداں دینہ جہلم کی جانب سے جامع مسجد صاحب الزمان (ع) ہڈالہ سیداں تا جی ٹی روڈ چوک دینہ تک مشترکہ امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی۔

 اس ریلی سے مولانا محمد باقر حیدری خطیب جامع مسجد ہڈالہ سیداں، ایڈووکیٹ سید طاہر محمود جعفری اور سید وسیم حیدر نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع جہلم نے خطاب کیا،جبکہ مردہ باد امریکہ کے نعروں کی گونج میں امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

 مولانا محمد باقر حیدری نے امریکہ کی وحشیانہ اورجارحانہ دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے پٹھو سن لیں کہ اب تمہاری تباہی و بربادی کے دن گنے جا چکے ہیں ایک قاسم سلیمانی کو شہید کر کے کسی خوش فہمی نہ رہو۔ انشااللہ ہزاروں قاسم سلیمانی مظلومین و مستضعفین کی نصرت و مدد کےلئے تیار ہیں ۔

ایڈووکیٹ طاہر محمود جعفری نے کہا کہ مسلمانوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہیں ، امت مسلمہ اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں ، مذہبی تفرقات کو ختم کریں اورمتحد ہوجائیں۔ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید وسیم حیدر نے امریکہ کے اس دہشت گردی کی پرزور مذمت کی اور حکومت وقت کومتنبہ کیا کہ اگر پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کیا گیا تو پھر ولایت علی علیہ السلام کے ماننے والے سر پہ کفن باندھ اس اقدام کا راستہ روکیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاھور محترم رضا ناظری سے ملاقات کی۔ وفد نے سردار لشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

 اس موقع پر محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت فقط ملت تشیع نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے لیے شدید نقصان اور صدمے کا باعث ہے ۔ہم ملت ایران اور رھبر معظم سید علی خامنہ ای کے حضور اس عظیم شخصیت کی جدائی پر تعزیت کرتے ھیں۔ ان کا کہنا تھا ملت پاکستان استعماری و استکباری قوتوں کے خلاف اپنے برادر ملک ایران کیساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) شھید قاسم سلیمانی ، شھید ابو مھدی المھندس اور انکے ساتھیوں کی شھادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور امریکہ کے بزدلانہ حملے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی جانب سے مردہ باد امریکہ ریلی نکالی گئ جس میں شعبہ خواتین کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔

 ریلی میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی ، مرکزی سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ، ضلعی سیکرٹری جنرل چینیوٹ محترمہ انجم کاظمی نے شرکت کی اور ریلی سے خطاب کیا  ۔

محترمہ معصومہ نقوی نے اپنے خطاب میں شیطان الاکبر امریکہ کی عالمی قوانیں کو روندتے ھوئے بزدلانہ حملہ کرنے پر شدید مزمت کرتے ھوئے کہا کہ امریکہ کے دن گنے جا چکے ہیں، اس وقت پوری دنیا امریکہ کی دھشت گردانہ کاروائیوں اور جنرل قاسم سلیمانی و رفقاء کی شھادت کے خلاف سراپا احتجاج ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت فقط ایران کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے زیر اہتمام شہید قاسم سلیمانی مہدی مہندس اور انکے با وفا ساتھوں کی  یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا۔ انہوں نے امریکہ کے بزدلانہ حملے اور اسلام دشمن پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ صوبائی سیکرٹری جنرل نے شہید قاسیم سلیمانی اورمہدی مہندس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے کہا اس عظیم شہید کے بدولت وہ کام جو سالوں میں نہیں ہوسکیں صدر ٹرمپ کی بےوقوفیوں کی وجہ سے چند دونوں میں رونما ہوگئے۔ ایران اورعراق میں عوامی اتفاق اتحاد نے امریکہ کی نیندیں حرام کردی ہیں جو وہ کھبی نہیں چاہتےتھے۔ اس موقع پر امریکہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا، صدر ٹرمپ کی تصویر اور امریکی پرچم نزر آتش کیا گیا۔

 اجتماع میں مختلف تنظیموں کے نمائندگان، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل وحیدعباس کاظمی، شیعہ علماء کونسل کےصوبائی صدر حمید حسین امامی، امامیہ علماء کونسل علامہ قیصر عباس الحسینی ، قومی وحدت کونسل کے چیئرمین آغا سید عبدالحسین الحسینی ،علامہ محمد باقر منتظری ،علامہ سید ثاقب حسین شیرازی ،علامہ اشرف علی قرائتی نے اپنے خطابات سے شہداء کوخراج  عقیدت پیش کیا۔ ان خطباء کے علاوہ دسیوں علماء مشران قوم اور سینکڑوں مومنین اور میڈیا کے نمائندے موجودتھے۔

Page 1 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree