وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین 13 مئی سے جاری اسلام آباد میں علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور ان کے مطالبا ت کی بھرپور حمایت کے لئے سینکڑوں خواتین کی قصرزینب سے دربار قصر علی اصغر گڈولہ روڈ تک شاندار احتجاجی ریلی کے دوران مختلف خواتین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے گھروں سے اس لئے باہر آئی ہیں کہ ملک بھر میں ہمارے وکلاء ، علماء ، پروفیسرز ، ڈاکٹر ز، ٹیچرزکیوں قتل کیے جارہے ہیں ڈی آئی خان سمیت پارا چنار، گلگت، کراچی اور دیگر اضلاع میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے ۔ کیا ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں؟ ہمارے گھروں سے روز جنازے اٹھتے ہیں کہرام برپا ہوتا ہے اور الٹا حکومتی اہلکار ہمارے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں ۔ ۔ حکومتی اہلکار اور سیاست دان ملکر ہمارا ستحصال کر رہے ہیں ۔ ہمارے عظیم قائدعلامہ عارف حسین الحسینی کو کس نے شہید کیا تھا؟ اس کا جواب حکومتی اہلکاروں کے پاس ہے ۔ اب تک ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے خواتین پر جوش انداز میں میں کہنا تھا لاشیں اٹھاتے ہیں اٹھاتے رہیں گے مجلس میں جاتے ہیں جاتے رہیں گے ۔

خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پر چم اور پلے کارڈ اٹھا کر ظالم حکومت کے خلاف، دہشتگروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی اختتام پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عبا س جعفری کے مطالبات جن میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ، شیعہ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کاروائی، عزاداری امام حسین پر لگائی جانے والی پابندی کا خاتمہ، پنجاب میں ذاکرین اور علماء پر لگائی جانیوالی پابندی کا خاتمہ کے علاوہ دیگر تمام مطالبات کی حمایت بھر پور اعلان کیا ہے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد وحدت کی ایک آواز پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں ریلی میں شریک خواتین اور بچوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ بھر پور میڈیا Coverge پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرک میڈیا کا خواتین نے شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے سابق سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ سمیت مختلف کیسوں میں گرفتار 39بے گناہ شیعہ اسیروں کو میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پرتین ماہ قبل  دوسری بار گرفتار ہو نے والے احسان اللہ بلوچ کوپہلی مرتبہ  گذشتہ 10ماہ قبل قتل کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن چند روز بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا اور میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سےانہیں آج   بھکرکے 39شیعہ اسیروں کے ہمراہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ،  جنہیں مختلف واقعات کے بعد بلاجواز قید میں رکھا گیا تھا ۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین دریا خان کے اسیر رہنما احسان اللہ خان بلوچ نے جیل سے کارکنوں اور ملت تشیع کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قید و بند ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، کارکن قوم کی خدمت میں متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھکر میں انتظامیہ کی طرف سے ناروا پابندیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ حکومت جانبداری برت رہی ہے، ہماری جماعت پاکستان میں امن کے لیے کوشان ہے اور اسی مقصد کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری ہے۔

 

یاد رہے بھکر میں  ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سمیت 38 اہل تشیع پابند سلاسل ہیں۔ جن میں سے اکثر کو عدالت نے ضمانت منظور کرکے انکی رہائی کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیطرف سے ان تمام افراد کو بلا جواز نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔  مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن کو ڈی سی او بھکر کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے جن کی نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق احسان اللہ بلوچ کو ایک ماہ کی نظر بندی کیلئے اٹھایا گیا ہے جو کہ نقص امن کے تحت کیا گیا، مزید سرگرم عمل کارکنان کی نظر بندی متوقع ہے، جن کیلئے ضلع انتظامیہ نے سفارشات ارسال کی ہوئی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree