وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ نے عید ملن پارٹی کا اہتمام رجوعہ سادات میں کیا جس میں ضلعی کابینہ اوریونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سیاسیا ت سید اخلاق الحسن بخاری نے آنے والے بلدیاتی انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کارکنان سے کہا کے اپنے حلقوں سے نیک ،صالح ،ایماندار، تعلیم یافتہ ، بے داغ ماضی والے افراد کو بطور امید وار الیکشن میں کھڑا کریں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور مقامی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے ، ہمارے ضلعی رہنماؤں کو گرفتار کرکے ، ہمارے کارکنان کو ہراساں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی ۔ ہم انشاء اللہ ہر حال میں میدان میں رہے گے اور ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ اپنے علاقوں میں جاکر برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے پروگرام کی تیاری شروع کریں اور اس پروگرام میں بھرپور اندازسے شرکت کریں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں سید اسد عباس نقوی و دیگر رہنماوُں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چنیوٹ سے حالیہ دنوں گرفتار کیے جانے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا جائے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن شیرازی اور سید عاشق بخاری کو محض سیاسی بنیادوں پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے،  پنجاب میں ن لیگ کی جانب سے ملت جعفریہ کو چن چن کر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت عوام میں دن بدن کم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں میٹرو ٹرین چلانے کے لئے مومن پورہ کے قدیمی قبرستان کومسمار کرنے کی تیاری کی جارہی جس کو شیعہ قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ مومن پورہ قبرستان آٹھ سو سال پرانا قبرستان ہے جس میں فقہ جعفریہ تعلق رکھنے والے بڑے بڑے علماء دفن ہیں اور سانحہ مومن پورہ کے شہداء کو بھی یہیں دفن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے روٹ میں ردو بدل کیا جائے کہ شہباز شریف اپنا شوق پوراکرنے کے لئے ایک تاریخی جگہ کو ہی مسمار کردیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کور کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم تمام تر سازشوں کے باوجود دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے انہوں نے کہ ایک ابھی مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی سفر کا آغاز ہے وہ وقت دور انہیں جب ان تمام سیاسی لٹیروں کا احتساب کیا جائے گا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ کو کیفرکردارتک پہنچانے اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مظلومین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ عبد الخالق اسدی نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات اخلاق الحسن بخاری اور چنیوٹ کے رہنما سید عاشق حسین بخاری کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ حکومت مکتب تشیع کے خلاف اس طرح کی یکطرفہ کاروائیاں کر کے یہاں کے پُرامن حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پُر امن اور ذمہ دار شہری ہیں ہم نے اپنے کردار سے ہمیشہ محب وطن ہونے کا عملی ثبوت دیاہے۔ہمیں اس حب الوطنی کی سزا نہ دی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمارے خلاف کی جانے والے کاروائیوں کے پس پردہ سیاسی و انتقامی مقاصد کارفرما ہیں۔ پنجاب میں ہمارے بے قصورافراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فورا بند کیا جائے۔انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بے گناہ افراد کو فوری رہا کر کے ان پر بے بنیاد مقدمات خارج کیے جائیں۔

وحدت نیوز (لاہور) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے،بلدیاتی انتخابات میں باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سامنے لائیں گے،پنجاب میں عرصے سے بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،موجودہ حکمران اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے سے خوفزدہ ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے صوبائی پولیٹکل سیل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا پنجاب میں موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں عوام بد حالی کا شکار ہے ،پنجاب بھر میں سیاسی بنیادوں پر نوازا جارہا ہے،کسانوں میں باردانے کی تقسیم بھی سیاسی بنیادوں پر ہو رہی ہے ،کاشتکار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ  اور مہنگائی کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں،انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچنا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے،چین سے امداد لینے کی بجائے چین کے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے عوامی خدمت اور ملکی ترقی کا درس لیا جائے،ملک میں خوشحالی کا واحد راستہ خودانحصاری ہے ،بدقسمتی سے یہ حکمران ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاتھوں گروی رکھ کر اپنا کاروبار چمکانے اور تجوریاں بھر نے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کے لئے جان بھی حاضر ہے،پاکستان اور اسلام کے دشمن آج رسوا ہو رہے ہیں،قومی یکجہتی اور سکیورٹی فورسسز کی کاروائیوں سے دشمن شکست سے دوچار ہے،یوم پاکستان کے پر وقار تقاریب اور عوامی جوش وجذبہ دشمن کے منہ پر تماچہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کی لعنت سے نجات ضروری ہے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور سے نجات کے لئے شرپسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس مائنڈسیٹ کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا،جب تک اس کینسر کو جڑ سے نہ اُکھاڑ پھینکا جائے اس وقت تک یہ درندے پیدا ہوتے رہیں گے،ہم مدارس کے خلاف نہیں لیکن ایسے مدارس جو دہشت گردوں کے لئے ڈھال بنتے ہوں اُن کا خاتمہ ضروری ہے ،مدارس کے نصاب میں تکفیر کو جرم قرار دینا ہوگا،سید اخلاق الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس ملک میں بسنے والے تمام افراد کا ملک ہے ،چند مٹھی بھر انتہا پسندوں کے ہاتھوں معصوم پاکستانیوں اور افواج پاکستان کی شہادتیں نااہل سیاست دانوں کی بدولت ہیں،یہ سیاسی اشرافیہ ذاتی مفادات کے لئے ریاست کو سیاست پر قربان کر رہے ہیں،اگر مملکت خداداد کو شجاع اور بہادرلیڈر شپ میسر ہو تو پاکستان کے غیور عوام میں وہ ہمت ہے کہ وہ پوری دنیا پر حکمرانی کریں۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) پنجاب حکومت کی جانب سے دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کو ختم کرنے کی بجائےبے گناہ شیعہ شہریوں  کو چنیوٹ میں تنگ اور گرفتارکیا جا رہا ہے.مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور امن کمیٹی کے رکن سید اخلاق الحسن شاہ بخاری کو گرفتارکرلیا گیا، گذشتہ روز انہیں ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہل کار گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر لے گئےہیں ، جبکہ پولیس کی جانب سے ان کے اہل خانہ مسلسل ہراسان کرنے کا عمل بھی جاری ہے، پنجاب میں بے گناہ اہل تشیع کی بلاجواز گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ سرگودھا، علی پور، بہاولپور، جھنگ، اور فیصل آباد میں بھی ایم ڈبلیوایم کے متعدد رہنماوں اور کارکنان کو فورتھ شیڈول کےنام پر اغوا کرچکے ہیں ،ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ ہم چنیوٹ کی انتظامیہ کی اس کاروائی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، اخلاق الحسن بخاری کو فوری طور پر رہا کیا جائےاور پنجاب حکومت اہل تشیع کے خلاف انتقامی کاروائی سے گریز کرے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree