وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین یونٹ سورج میانی کے دوستوں کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت دربار سخی رسول شاہؒ کی تزین و آرائش رنگ وروغن اور صفائی کا کام مکمل کرکے زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر یونٹ کے برادران کی جانب سے دربار پر چادر چڑھائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ملتان وجاہت علی مرزانے کہاکہ ہم دعا گو ہیں خُدا برادر تصور عباس ، حاجی شاہد پنو، سید اخلاق شاہ، فخر نسیم ، نیر عباس ، میثم ،عارف کاظمی اور ڈاکٹر باقر اور دیگر دوستوں کی توفیقات میں اضافہ کرے جنہوں نے اس کار خیر کی انجام دہی میں دامے درھمےسخنے کوشش کی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل تشکیل دے دی ہے۔

وحدت میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق علامہ سید غلام شبیر بخاری نے برادر آصف رضا کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی، برادر سید عدیل عباس زیدی کو مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی اور مولانا علی انور جعفری کو ممبر تنظیم سازی کونسل مقرر کیا ہے۔

تنظیم سازی کونسل جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیم سازی کونسل کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نو منتخب سینٹرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو گیا ہے ۔ ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل سے چھٹکارے کے لیے اب جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس کے لیے اراکین کو بھی اپنی آئینی ذمہ داریاں کرنا ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو مہنگائی ،عدم تحفظ ، بے روزگاری، معیاری تعلیم کا فقدان اور صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔پولیس اور دیگر ریاستی ادارے دہشت کی علامت بنتے جا رہے ہیں ۔سیاسی مخالفین کو انتقام کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اختیارات کے ناجائز استعمال نے عوام کے بنیادی حقوق کو غصب کر رکھا ہے۔قومی اداروں میں اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔وطن عزیزکو قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کے لیے مقتدر شخصیات کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ہم نہ صرف داخلی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ہمیں خارجی مسائل میں بھی دانستہ طور پر الجھایا گیا ہے ۔بھارت کی طرف سے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آتے ہیں۔پڑوسی مسلم ملک افغانستان اور ہمارے درمیان اختلافات بھڑکانے کے لیے دہشت گردی کی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان وہ قوتیں مغالطے پیدا کرنے میں مصروف ہیں جو دونوں ممالک کی مشترکہ دشمن ہیں۔ایسی صورتحال میں ایوان بالا کے نمائندگان کی جو ذمہ داریاں بنتی ہیں ان کو احسن انداز میں ادا کرنا ہو گا۔ سیاسی مخالفین بے جا الزام تراشیوں کی بجائے اپنی توجہ قومی ایشوز پر مرکوز رکھ کر عوامی خدمت کا حق ادا کر سکتے ہیں۔سیاسی مخالفین نظریاتی اختلاف کو الزامات کی بجائے دلائل سے دور کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین سینٹ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے بروئے کار لائیں گے۔

وحدت نیو ز ( کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے کوئٹہ کا تین روزہ تنظیمی دورہ کیا ، وفد سے ایم پی اے سید محمد رضا ، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ ہاشم موسوی نے ملاقات کی اور کوئٹہ کی داخلی اور تنظیمی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ، مرکزی سیکریٹری مالیات علامہ مبارک علی موسوی ، رکن شوریٰ عالی آغا علی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ پیر کو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ، اپنے دورے کے دوران وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی سمیت ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے اراکین کابینہ اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے اراکین کابینہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔
صوبائی وحدت سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کو ڈویژنل حیثیت دینے کا اعلان بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree