وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے شب برات کے موقع پر اپنے مرحومین کے ساتھ ساتھ ان شہدا کو بھی یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شب برات اللہ تعالی کی طرف سے اللہ کا انعام ہے۔یہ گناہوں کی بخشش کی رات ہے اس لیے اس رات کو اعمال میں بسر کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 15 شعبان امام زمانہ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ اپنی زندگی کو امام علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔ غیبت کبری کے بعد امامؑ کے ظہور کے لیے زمینہ سازی ہمارے لیے واجب ہے۔امام کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے۔امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے ۔آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔آپ پوری انسانیت کے لیے نجات دہندہ ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس اس موقعہ پر وادی حسین کے قبرستان میں بھی گئے اور شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد ہوا جس میں مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی اوروطن عزیزکی سالمیت و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و اخوت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملک کے اندر تمام اقوام اور مذاہب کے درمیان اتحاد و اتفاق ملک کیلئے مثبت نتائج کا سبب بن جاتا ہے۔ وطن عزیز کے تمام شہریوں کے یکساں حقوق اور ذمہ داریاں ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ نسلی، لسانی، قومی اور ایسے تمام دیگر عناصر جو ہمارے درمیان تفرقات کو جنم دیتے ہیں یکطرفہ رکھیں۔ تمام اقوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اور آپسی اختلافات اور ایسے تمام اختلافات کا راستہ بند کر دے جو ہمیں ترقی کی راہ سے نکال رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ ولایت حسین جعفری نے اپنے بیان میں اتحاد و اتفاق کو تمام افراد کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات نے ہمیں ہمیشہ الجھائے رکھا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی کی ہے جس نے ہمیں مل کر آگے بڑھنے سے ہمیشہ روکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ہمارے درمیان امن برقرار رکھنے اور ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے، دینِ حق اسلام نے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا ہے اور دوسروں کی مدد اور انکے ساتھ اچھے رویے کی تلقین کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتحاد وہ عنصر ہے جس سے ہمارے درمیان نہ صرف تفرقہ ختم ہوگا بلکہ ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور تمام نظریاتی مسائل ختم ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ بھی یہی چاہتا ہے کہ اسکے تمام بندے آپس میں امن سے زندگی بسر کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہماری جماعت اس وقت امن کی بقا ء کیلئے اتحاد بین المسلمین کو سب سے ضروری سمجھتی ہے۔ہم نے کبھی بھی رنگ و نسل یا مذہب کے بنیاد پر تقسیم بندی نہیں کی بلکہ ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی مدد کی ان کی خدمت کی اور ان کیلئے جتنا ممکن تھا کام کیا۔ہمارے مرکزی قائدین نے قومی سطح پر اہل سنت سے وابسطہ لوگوں کا ساتھ بھی دیا ہے اور ہماری جماعت انکے حمایت یافتہ بھی ہے جو کہ ہماری امن پسندی کی دلیل ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت بھٹ شاہ میں منعقدہ بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس کی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔ رابطہ مہم کے پہلے مرحلے میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی ،مولانا نشان حیدر ساجدی، شفقت لانگا اور حیدر زیدی کی علماء کرام ،ذاکرین اور ماتمی اانجمنوں کی فیڈریشن سے ملاقات ، کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیداری امت و استحکام پاکستان کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے خلاف متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط ایمان کی طاقت اور ثابت قدمی کے ساتھ دشمن اسلام و پاکستان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، پاکستان میں ملت تشیع نے دین اسلام اور اپنے ایمانی عقیدے کی حفاظت کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے آئمہ طاہرین کے وسیلے سے ہمیشہ محبان علی ؑ کی حفاظت فرمائی ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کیا ہے ،خدا کے لیے کام کرنا اس دور میں آسان نہیں اس پر خطرراہ سے گزرنے کے لیے مضبوط ایمان اور اللہ پر کامن یقین ہی ہمیں منزل تک پہنچائے گا، جو کربلا والوں سے محبت کرتے ہیں وہ حالات کے چھوٹے چھوٹے مسائل سے نہیں گھبراتے، ہمیں یقین ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک عظیم مقصد کے لیے اٹھی ہے جو شہید حسینی کے مشن اتحاد بین المسلمین کو آگے بڑھائے گی ، ہمارے مظلوم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہم شہید کے خون کے وارث ہیں ،آج ہمیں اپنے عمل اور کردار سے ثابت کرنا ہوگا ہم شہید حسینی کی امانت کے امین ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مارچ روکنے کے نواز لیگ کے اقدامات غیر جمہور ی اور غیر آئینی ہیں، پنجاب پولیس نے ماڈل ٹائون کا غزہ کی طرح محاصرہ کیا ہواہے ،کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے ،جب تک ظالم  حکومت کے تخت کو زمین بوس نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان بچانے کے لئے شیعہ سنی قائدین و عوام کا مجتمع ہونا استحکام پاکستان کے لئے نیک شگون ہے،استحصالی نظام کی تبدیلی کی جدوجہدکر نے پر غدار ی کا فتوا لگانے والے نواز حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر منافقانہ خاموشی اختیارکر لیتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹائون میں ایم ڈبلیوایم کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت ظالمانہ اقدامات ہمارے مارچ کی دیوار نہیں بن سکتے، شہباز شریف نے قبضے کے کنٹینرز لگا کرشرکاء کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈانے کی کوشش کی ہے، کنٹینر ز کی تعداد میں 10گنا اضافہ کردیا گیا ہے، موبائل و کیبل نیٹ ورک بند کر کے ماڈل ٹائون کے محصورین کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع کردیا گیا ہے، پولیس کے جوانوں کو لبھانے کے لئے خوبرولیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی غیر اخلاقی اور غیر شرعی فعل ہے ، اس طرح کے احکامات جاری کر نے والوں کا شرم آنی چاہئے ، لیڈی پولیس اہلکاربھی کسی گھر کی عزت ہیں ، کسی کی ماں ،بہن ، بیٹی ہیں ، انہیں مرد  پولیس اہلکاروں کی توجہ کا مرکز بنا کر ماڈل ٹائون میں ڈیوٹی پر پابند بنانے کی کوشش انتہائی شرمناک فعل ہے،ایسے احکامات دینے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے مذید کہا کہ حکومت مارچ کو روکنے کی کسی بھی سازش سے بازرہے، 14اگست کو انسانی سروں کا سمندر ہوگا جو ان ظالم ، کرپٹ اور دہشتگردوں کے سرپرست حکمرانوں کا خش وخاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) یوم پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایک سیمینار بعنوان استحکام پاکستان23مارچ بروز اتوار،2:30 بجے سہ پہر کو ایمبسیڈرہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس سیمینار سے صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شہریار خان،مرکزی رہنما تحریک منہاج القران عمر ریاض عباسی،سینٹرل جوائنٹ سیکر ٹری (PML-Q)سجاد بخاری،ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف خطاب کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کےسیکریٹری مالیات علامہ محمد امین شہیدی کریں گے۔ اس سیمینار کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جبکہ مہمانان گرامی کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree