سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صدرت مملکت کی رہائش گاہ کے باہرجاری دھرنے میں آمد،شیعہ مسنگ پرسنز کےاہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

شیعہ لاپتہ عزادروں کے اہل خانہ سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہمشکل کی اس گھڑی میں شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کےساتھ کھڑے ہیں، اگر لاپتہ شیعہ عزاداروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں بہنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اب تک جس استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس کو جاری رکھیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی تک یہاں سے نہ اٹھیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلیے ہم نے تمام قانونی راستے اختیار کیے مگر مقتدر اداروں نے ہماری شنوائی نہیں کی اب اگر ہمارے یہ جوان بازیاب نہیں ہوتے تو ملک بھر میں اس احتجاجی تحریک کو پھیلادیں گے اور اپنے جوانوں کو بازیاب کروا کر ہی دم لیں گے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) سعودی عرب کی سربراہی اور امریکہ واسرائیل کی پشت پناہی سے بننے والے نام نہاد دہشت گردی مخالف عسکری اتحاد کے یمن کے نہتے شہریوں پر گذشتہ 4 سال سے جاری مظالم عصر حاضر میں ظلم و انتہا پسندی کی بدترین مثال ہیں. ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ظلم اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ ہر ملک و قوم کو اپنی مرضی کا نظام حکومت بنانے اور اپنی مرضی سے اپنی قسمت کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے. اگر کوئی جارح طاقت کسی سے ان کا یہ حق استقلال و ارادہ چھیننے یا ان کی سرزمین پر جارحیت دکھائے تو اس قوم کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور اپنے حق استقلال کی حفاظت کریں. ان کے بقول تمام بین الاقوامی قوانین و اداروں میں یہ حق بطور ایک بنیادی حق تسلیم کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا یمنی عوام کی مزاحمت اسی بین الاقوامی مسلمہ اصول کے تحت قابل دفاع ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سعودی و اماراتی اتحاد کی یمن پر لشکر کشی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر مسلط شدہ جنگ کے نتیجے میں تقریبا 80% گھر تباہ ہو چکے ہیں ہزاروں ھاسپیٹلز ، تعلیمی ادارے ، مساجد اور ملک کا دیگر انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے ملینز شہری بے گھر ہیں. قوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے بھی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے قائل ہیں.  اور بین الاقوامی طور پر ممنوعہ اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔

بچوں کی اسکول وینز تک بھی ظالم قوتوں کی بمبارمنٹ سے محفوظ نہیں رہ سکیں. اب تک لاکھوں نہتے یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں. انہوں نے کہا 16 ہزار بچے غذائی قلت کے سبب موت کی سرحد پر کھڑے ہیں اور ہزاروں لقمہ اجل بن چکے ہیں.  اتحادی افواج کے محاصرے میں ہونے کیوجہ یمنی عوام تک خوراک و دوائیاں نہیں پہنچ سکتیں لہذا یمن کو ادویات و غذا کی شدید قلت کا سامنا ہے. انہوں نے کہا اب تک کی مسلط شدہ جنگ میں آئے روز کی بمباری کے نتیجے میں ملکی شہری نظام انتہائی بری طرح متاثر اور مفلوج ہوچکا ہے.انہوں نے اقوام عالم, انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور سول سوسائٹیز کے باشعور و باضمیر لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے نہتے شہریوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں اور اس پر اپنی آواز بلند کریں تاکہ سعودی و اماراتی جارح اتحاد کو اس انسانی جنایت سے روکا جاسکے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بیرون ممالک قائم دفاتر و نمایندگان اور خصوصا پاکستان میں موجود تنظیمی اداروں اور عہدیداروں کو تاکید کی کہ وہ 18 دسمبر ظلم و انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کو یمن کی نہتی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر منائیں اور اس حوالے سے احتجاجی ریفرنسز, بریفنگز و کانفرنسز کا اہتمام کریں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ملک کے مختلف علاقوں کی طرح اسلام آباد میں بھی شدید آندھی کیساتھ بارش ہوئی، 19 روز سے بھوک ہڑتال پر موجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کیمپ اکھڑ گیا، تاہم وہ دیگر ساتھیوں سمیت میدان میں موجود ہیں اور بھرپور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شدید آندھی کے باعث ان کا کیمپ اکھڑ گیا، تاہم وہ اسلام آباد پریس کلب کے باہر باغیچے میں بارش کے دوران کھلے آسمان تلے آکر بیٹھ گئے، اس موقع پر موجود علامہ سید حسن ظفر نقوی اور دیگر کارکنان نے ’’لبیک یاحسین (ع)‘‘ کے بھرپور نعرے لگائے، بارش اور شدید آندھی بھی علامہ راجہ ناصر عباس کے حوصلوں کو پست نہ کرسکی۔ آخری اطلاعات کے مطابق آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) ظالم و جابرحکمرانوںکیخلاف کلمہ حق بلند کرنااور استحصالی نظام کیخلاف میدان میں حاضر رہنے کا نام حسینیت ہے،سید شہداء کے پیروکار وہی ہے جو باطل قوتوں کیخلاف قیام کرے،دنیا میں ظالم قوتوں سے ٹکرانے کی ہمت حسینیوں کے علاوہ کسی کے پاس نہیں،حسینیت انسانیت کی بقا کا نام ہے،امام عالی مقام نے ظالمانہ نظام کیخلاف سر جھکانے سے سر کٹانے کو ترجیح دی،امام حسین وہ الہٰی شخصیت ہیں جنہوں نے جرات و ہمت، شجاعت و بہادری اورایثار و قربانی کو معراج عطا کی ،امام حسین  وہ ہستی ہے جنہوں نے الہٰی اقدار اور اعلیٰ انسانی اقدار کو حیات نو دی ۔غیرت، شجاعت ، ایثار ، قربانی، وفا ، دیانت ، ظلم کے مقابلے میں قیام اور دیگر انسانی اوصاف مر چکے ہوتے اگرامام عالی مقام کربلامیں قیام نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو میں جشن ولادت امام حسین علیہ السلام  کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اٹھنے والی حریت پسند تحریکیں دراصل امام عالی مقام کے قیام کی مرہون منت ہے، دنیا بھر کی حریت پسند تحریکوں کی توانائی اور قوت کا مرکز کربلا ہے ۔ کربلا نے انسانیت کو دوام بخشا اور انسانوں کو اپنے سے مضبوط ترین ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں یزیدی قوتیں دہشتگردوں کی روپ میںسر اٹھا رہی ہیں ۔ ہر طرف قتل و غارت، دہشتگردی، ظلم و ناانصافی اور بے راہروہ کا دور دورا ہے۔ یہ شیطانی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں اسلام کا چہرہ مسخ ہو جائے، پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو، پاکستان را اور موساد کی چراگاہ بن جائے، پاکستانی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں اور وطن عزیز خانہ جنگی کیطرف بڑھے یوں وطن عزیز کی سالمیت خطرہ میں پڑ جائے لیکن شاید یزیدی قوتوں کو علم نہیں کہ حسینی پاکستان کی سرزمین میں موجود ہیں۔ہماری فوج اور عوام ان دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ئی ہے۔ کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے ان شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کر کے انکو تاریخی شکست دی جائیگی۔ وہ دن دور نہیں کہ جب ہماری دھرتی امن کا گہورا بنے گا اور امت مسلمہ کی قیادت کرنے کے اہل ہونگے۔ ہم گلگت  بلتستان کی سرزمین پر عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ یہاں ظلم وناانصافی کاخاتمہ اور حقوق سے محروم ، غریب ، مستضعف عوام کو انکے حقوق میسر ہوں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی دس روزہ دورہ گلگت بلتستان پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں علامہ اعجاز بہشتی پانچ روز گلگت اور پانچ روز بلتستان کا دورہ کرینگے ،جہاں عوامی اجتماعات سے خطاب اور معزیزین گلگت بلتستان سے ملا قات بھی کرینگے،گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین نے ہر فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کی جذبات ، خدمات اور اُمیدوں کو سامنے رکھ کر کیا ہے اور الیکشن میں بھی عوام اور نوجوانوں کے خواہشات کے مطابق تمام رنگ ،نسل ،زبان، مذہب اور شخصیت سے بالا تر ہو کر قابل، لائق اور تعلیم یافتہ لوگوں کو ٹکٹ دیئے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے عوام کے مسائل کو حل کر سکیں۔علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ کہ گلگت بلتستان کے جوانوں کے چہرہ کا نور یمن کے جوانوں سے ملتا ہے، ان کے عزم حزب اللہ سے ملتے ہیں اور ان کے صبرو شجاعت کربلا والوں سے ملتا ہے ، اب مجھے ان کے چہروں سے مجلس وحدت مسلمین کی جیت نظر آرہی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان کے عوام کو تاریخی احتجاج اور استقامت کی بدولت حقوق کے حصول پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، غیور قوم نے ثابت کر دیا کہ اتحاد واتقاق کی برکت سے ہر کام ممکن بنایا جا سکتا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کی لیڈر شپ اور گلگت بلتستان کے عوام  کی بہادری اور استقامت پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، حقوق کے حصول کی جنگ بہت طویل ہے یہ تو نقطہ آغاز ہے، بارہ روزہ احتجاج میں اپنے اور پرائے سب آشکار ہو گئے، اس خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان میں بارہ روزہ طویل اور کامیاب تاریخی دھرنے کے اختتام اورعوامی ایکشن کمیٹی کے نو نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے منظوری پر اپنے تہنتی پیغام میں کیا۔

 

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر حق کی فتح ہوئی اور باطل شکست کھانے پر مجبور ہواہے، بارہ روز تک کھلے آسمان تلے بیٹھنے والے غیور عوام کی استقامت رنگ لائی اور ظالم حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی، گلگت بلتستان کےعوام کے ساتھ ساتھ وہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور شہری جنہوں نے خطہ بے آئین گلگت بلتستان کے حقوق کی بحالی کے لئے آواز بلند کی سب خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ملک کو درپیش سنگین خطرات اور جاری دہشت گردی میں کہ جب عوام خوف مایوسی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ، عوامی جدوجہد سے اپنے جائز حقوق کا حصول کسی معجزے سے کم نہیں ،ملک بھر میں بسنے والے اٹھارہ کروڑپسماندہ شہری گلگت بلتستان کے عوام سے سبق لیتے ہوئے اپنے حقوق کےحصوک کے لئے میدان میں اتر آئیں، گندم سبسڈی کی بحالی کی تحریک عظیم مقاصد کے حصول کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے نہ کہ نقطہ انجام ، اس تاریخی احتجاج نے جہاں نے ظالم حکمرانوں کو ذلیل و رسوا کیا وہیں عوام سے دوری اختیار کرنے والی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے چہروں سے بھی نقاب نوچ ڈالی ہے، انشاءاللہ گلگت بلتستان کےغیور اور بیدار  عوام خائن و نا اہل سیاسی ومذہبی جماعتوں کو آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ان کی خیانتوں کا سلہ ضرور دیں گے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree