وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید میلادالنبی کے موقع پر امام بارگاہ حسین آباد(دولت گیٹ) کے سامنے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، استقبالیہ کیمپ جلوس میلاد کے راستے میں لگایا گیا جہاں سے بیسیوں جلوس گزرتے ہیں، اس سال بھی میلاد کے جلوسوں کا گل پاشی کے ذریعے استقبال کیا گیا اور جلوسوں کے منتظمین کی دستار بندی بھی کی گئی، شرکائے جلوس کے لیے پانی اور چائے کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔

استقبالیہ کیمپ میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر، ثمر عباس کھوکھر، سید ندیم عباس کاظمی، ملک غلام حسنین انصاری، وسیم عباس زیدی، مخدوم حسن رضا مشہدی، ثقلین عباس، محمد علی کاظمی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی الحاج جاوید اختر انصاری نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر سال کی طرح اس سال بھی'' ہفتہ وحدت ''انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، سرور دوجہاں تمام مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہیں، عالم اسلام کو ختمی مرتبت کی سیرت مطہرہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی(ص) کی ذات اقدس کائنات کے ہر ذرے اور پوری انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، ہمارے زوال کی وجہ یہ ہے کہ ہم بحیثیتِ اُمت سیرت النبیؐ سے دور ہو چکے ہیں، آپ (ص) کی ذات اقدس پوری انسانیت کیلئے رحمت اور نجات دہندہ ہے۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے۔

 علامہ اسدی نے کہا کہ مسلمان، مسلمان سے دست و گریبان ہے، آپ(ص) کی تعلیمات اور سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم سب ایک ہو جائیں گے، موجودہ پُرآشوب دور میں امت مسلمہ کو جتنی وحدت کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔
 
علامہ اسدی نے اعلان کیا کہ امام خمینی ؒ کےفرمان اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر پورے ملک میں 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا جس میں تمام اہل تشیع اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اور عہدیدار اپنے اہلسنت بھائیوں کے جلوسوں میں شریک ہوں گے اور ان کا راستوں میں استقبال کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی جشن عیدمیلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹ پر مختلف مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور شرکاء کی شربت سے تواضع کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ایوان اقبال میں وحدت کانفرنس بھی کروا رہی ہے جس میں امت مسلمہ کے تمام مسالک کیساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے عمائدین بھی شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال علامہ سید آغا علی رضوی,علامہ احمد علی نوری اور دیگر رہنماؤں نے کیا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری ، آصف رضا ایڈوکیٹ بھی موجود ہیں ۔ تین روزہ دورے کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت کے صوبائی کنونشن میں شرکت کریں گےاور سکردو میں منعقد ہونے والے ڈیل آف دی سینچری سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ غازیخان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جنوبی پنجاب کے دورہ پر ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے، ڈیرہ غازیخان پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے اُن کا استقبال کیا، علامہ ناصر عباس جعفری نے بستی برمانی میں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور عوامی اجتماع سےخطاب بھی کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری، معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، سید انعام حیدر زیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عزاداریسیدالشہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے کسی صورت میں اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، یہ کیسی اسلامی ریاست ہے جہاں میوزک کنسرٹ کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں لیکن نواسہ رسول (ص) کے ذکر کے لیے ہزاروں مشکلات موجود ہیں، حکومت اس ریاست کو غیراسلامی ثابت کرنے پر تلی ہے، ایک میچ کے لیے اربوں روپےخرچ کیے جاسکتے ہیں تو عزاداری سیدالشہداء کے لیے کیوں نہیں؟، اُنہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے ہیں جنہیں فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں، حکمرانوں کی نواسہ رسول (ص) سے دشمنی عیاں ہے، ایک مخصوص نظریے کو تقویت دینے کے لیے ہمیں تختہمشق بنایا جا رہا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عزاداری کے خلاف سازشیں بند کرے ورنہ عذاب الہی کے مستحق ہوں گے۔ واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 10 روزہ دورے پر جنوبی پنجاب میں موجود ہیں، اس سے قبل اُنہوں نے میانوالی، بھکر اور لیہ کا دورہ کیا، علامہ ناصر عباس جعفری کل رحیم یارخان پہنچیں گے، جہاں دو دن مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے 10روزہ دورہ جنوبی پنجاب کا میانوالی سے آغاز کردیاہے، بستی شاہ گل محمد پہنچنے پرضلع میانوالی کےعہدیداران اور کارکنان سمیت عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر یونس اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریار ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی ،صوبائی رہنما مولانا ہادی حسین ہادی، کیپٹن(ر) رفیع اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے 10روزہ دورہ جنوبی پنجاب میں میانوالی کے بعد بھکر، لیہ،ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ،راجن پور،علی پور،بہاولپور،رحیم یارخان،ملتان،لودھراں اور جلالپور کا دورہ کریں گے، جہاں عوامی اجتماعات، بار کونسل کے اراکین ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں اور خطابات متوقع ہیں، اس کے ساتھ تنظیمی اجلاسوں میں آئندہ قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی شمولیت اور علاقائی ترجیحات کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جاسکے۔

وحدت نیوز (بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ بھوآنہ  ضلع چنیوٹ کی تقریب حلف برداری 2018 میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر تحصیل بھوانہ کی ضلعی انتظامیہ،سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات ،عمائدین،انجمن تاجران،وکلاء اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔

برادر ناصر عباس شیرازی نے آزاد اور حقیقی صحافت کو ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق سے تعبیر کیا ،ان کا کہنا تھا کہ قرآنی حکم کے مطابق خبرکی تحقیق ضروری ہے ،آج شام ،عراق یمن اور فلسطین سمیت اکثر ایشوز کو پاکستان میں غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے جو زرد صحافت کی نشانی ہے ۔انہوں نے عظیم الشان

پروگرام منعقد کروانے پر نو منتخب صدر اور روح رواں بھوانہ پریس کلب جناب مخدوم زیدی،ان کی کابینہ اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے دیانتدارانہ صحافت کی ایک علامت بننے پر جناب مخدوم زیدی کو خراج تحسین پیش کیا ، تقریب کے آخر میں چیئرمین ضلع کونسل  ثقلین سجنکا اور پیر زاکر حسین نے ناصرشیرازی کو

اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ ناصر عباس شیرازی  نے مختلف شعبہ ہائے زندگی بالخصوص صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اپنے ہاتھوں سے شیلڈزپیش کیں ، قبل ازیں جب برادر ناصرعباس شیرازی مجلس وحدت مسلمین  کے ضلعی سیکرٹری جنرل انیس عباس زیدی  اور ان کی کابینہ کے ہمراہ پنڈال میں داخل

ہوئے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،ہار پہنائے گئے اور شاندار استقبال کیا گیا ۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree