وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس کے انعقاد کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اس خطے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا ای سی او کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ خطے کی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ۔ علاقائی سالمیت اور اقتصادی خوشحالی کی راہ میں یہ کانفرنس ایک اہم سنگ میل ہے۔ خطے سمیت پوری دنیا کو درپیش چیلنجز میں انتہا پسندی سر فہرست ہے جسے مل کی ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خلاف مستقل بنیادوں پر تعاون کیا جانا چاہیے ۔توانائی کے معاملے میں باہمی تعاون پاکستان کو بہت ساری مشکلات سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر مغرب سے مشرق کی جانب شروع ہو چکا ہے۔عالمی طاقتیں کرائے کے غنڈوں کے ذریعے خطے کو بدامنی کا شکار بنانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی و استحکام کا رستہ روکا جا سکے۔ خطے کے ممالک باہمی رابطوں کو مضبوط کر کے ان استعماری طاقتوں کے عزائم خاک میں ملا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تعلقات کو مزید وسعت دینا ہو گی۔دہشت گردی کی روک تھام کے لیے خطے کے مختلف ممالک میں ہم آہنگی انتہائی اہم ہے۔پڑوسی ممالک میں کسی بھی قسم کا انتشار ہمارے داخلی معاملات پر بھی براہ راست متاثر ہو سکتا ہے ۔ہم اس کے کسی طور متحمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں مسلم ممالک کو ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتی ہیں ہمیں ان سے دور ہونے کی ضرورت ہے۔علامہ ناصر عبا س نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبہ ہمارے معاشی استحکام کا ضامن ہے۔اس کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کر برداشت نہ کی جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)7اگست کو مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے"تحفظ پاکستان کانفرنس " کا انعقاد کرہی ہے جس میں ملک بھر سے مجلس وحدت کے کارکن، عہدیداران اورہزاروں محب وطن پاکستانی شرکت کر یں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شکریال میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھاقائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی منانا حقیقت میں امام خمینی کے حکم پر لبیک کہنا ہے جس میں انہوں نے فرمایا تھا میں پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شہید کے فکر کو زندہ رکھیں، قائد وحدت کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا شرعی ذمہ داری ہے۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بھوک ہڑتال کا مقصد پاکستان کے مظلوم عوام اور خصوصا مکتب تشیع کے ساتھ ہونے والے ظلم و نا انصافی کو عالم اسلام اور ساری دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے، آج بھوک ہڑتال جو کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے 85 دن سے جاری ہے جس کی وجہ سے علامہ راجہ ناصر عباس اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر سخت علیل ہیں اور ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں مگر دو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود بے حس اور نالائق حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں ان حکمرانوں کے سامنے انسانی جان کی کوئی قدرو قیمت نہیں انہی صرف اور صرف اپنی حکمرانی اور ناجائز اثاثوں سے مطلب ہوتا ہے۔انشااللہ شہید قائد کی برسی میں ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور مظلومیت کی آواز کو بلند کرتے ہیں گے،ہم نے اپنے شہداء کے ساتھ عہد وفا کی ہے ہم اپنی آخری سانس تک شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے رہے گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں لاہور،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کا اجلاس ،اجلاس کی صدارت مرکزی رہنما علامہ مبارک الموسوی نے کی اجلاس میں پنجاب میں حکومتی انتقامی کاروائیوں سمیت 7 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع برسی شہیدقائد عارف حسین الحسینی پر تفصیلی گفتگو کی،اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع ہزاروں کی تعداد میں پنجاب سے کارکنان شریک ہونگے،یہ قومی اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہو گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک الموسوی نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہوں کی گرفتاری عزاداری سید شہداء ؑ کے راستے میں رکاوٹیں ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،ملت جعفریہ نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور آئین و قانون کی پاسداری کی اور ہم اسی جرم کی سزا بھگت رہے ہیں،ہمارے 74 روزہ پرامن احتجاج کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،ن لیگ نے بدترین آمریت کی مثال قائم کرکے اپنے سرپرست آمرجنرل ضیاء کی یاد تازہ کر دی ہے،اجلاس میں مطالبات کے حق میں لاہور اور پنجاب کی سطح پر احتجاجی تحریک چلانے پر بھی فیصلہ کرکے مرکزی کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر ہرتالی کیمپ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام ، ازواج رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔داعش ،النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے،روضہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اورجنت البقیع کی مسماری امت مسلمہ کے ماتھے پر بدنماداغ ہے، ۔اہلبیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم ﷺ سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں یادگارشہداء اسکردو پر جاری دھرنے سے شیخ مبارک عارفی اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے بعد مطالبات کی منظوری کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح بلتستان بھر سے لانگ مارچ کریں گے۔ لانگ مارچ کے سلسلے میں عوام تیار اور آمادہ رہیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرح صوبائی حکومت بھی اوچھے ہتھکنڈے پر اتری ہوئی ہے اور مخالف جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے لیے ریاست کو استعمال کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار اور دیگر مظالم کے روک تھام کے لیے عوام آمادہ رہے۔ موجودہ صوبائی حکومت کو بلتستان سے خصوصی طور پر دشمنی ہے اور بلتستان کی ترقی نہیں چاہتی، اگر ایسا نہیں ہے تو شغرتھنگ پاور پروجیکٹ اور بلتستان یونیورسٹی منسوخ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے کا مقصد اقبال اور جناح کے پاکستان کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کی پشت پناہی اور محب وطن پاکستانیوں کو ٹارگٹ بنانا روح پاکستان کے مخالف ہے۔ جس پاکستان کے حصول کے لیے قربانیاں دی ہیں اسے بچانے کے لیے بھی قربانیان دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اگر خیانت نہیں کرتے تو گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ بن چکا ہوتا۔ ستر سالوں سے ریاستی اداروں میں موجود خیانت کاروں نے بلتستان کی حب الوطنی کو مشکوک بنا کر پیش کرتے رہے ہیں، آج بھی ملک کے حقیقی فرزندوں کو غدار ثابت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ گلگت بلتستان پر جاری مظالم پر آرمی چیف نوٹس لے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت اس حساس خطے کو مزید مشکلات میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ اکنامک کوریڈور میں جی بی کو جس طرح نظر انداز کیا گیا اور خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو جبر سے دبا نا چاہتے ہیں۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ اللہ یارمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سدہ باچا خان یونیوورسٹی میں دھشت گردی کا سانحہ افسوس ناک ہے، ملک بھر میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان میں غیر سنجیدہ ہے، اس لئے کالعدم دھشت گرد تنظیمیں آج بھی ملک بھر میں نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں داعش کا سرپرست آج بھی آزاد ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ ان کے وکیل صفائی نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے عدل و انصاف کے ذریعے زندہ رہتے ہیں۔ میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کی چوتھی برسی کے موقع پر ہم یہ سوال پوچھتے ہیں کہ ان کے قاتل قانون کی گرفت سے کیوں آزاد ہیں۔ نواب اکبر خان بگٹی کے ورثاء کو بھی انصاف ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بھی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور زندگی کی تمام بنیادی ضروریات پینے کے پانی ، تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ بلوچستان کو ترقی دیکر پنجاب کے برابر لایا جائے اور صوبے کے ساحل اور وسائل پر یہاں کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جائے۔پری

Page 1 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree