وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور وحدت لائرز فورم پاکستان کے مشترکہ وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور اسلام آباد کچہری میں دہشت گردوں کی جانب سے شہید کئے جانے والے وکلاء اور ADJملک رفاقت اعوان کے اقرباء ، ساتھیوں اور لواحقین سے انکے چیمبرز میں جا کر تعزیت کی ۔وفد کی نمائندگی علامہ چوہدری ضیغم عباس ، علامہ علی اکبر کاظمی ، علامہ نعیم رضا جعفری، علامہ سید ساجد شیرازی ، سید سعید الحسن رضوی ، علامہ علی شیرانصاری ، جناب سیدین مرکزی سیکرٹری قانون MWM، سینئر قانون دان سید وسعت الحسن شاہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، سید اجمل حسین زیدی اور وحدت لائرز فورم کے اصغر علی مبارک ، مس طاہرہ بانو مبارک ، راجہ شیراز احمد جنجوعہ ایڈووکیٹ نے کی ،  اس مو قع پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر شوکت خان نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو خوش آمدید کہا اور F-8کچہری کے تمام متاثرہ مقامات کا دورہ کروایا۔ شہید جج رفاقت اعوان صاحب کی عدالت کے دورہ پر وفد نے خصوصی تعزیتی دعا بھی کی ۔ MWMکے وفد کو بتایا گیاکہ F-8کچہری میں دہشت گردی کے نتیجے میں 11شہادتیں جبکہ 30زخمی ہو ئے ہیں۔ وفد نے مختلف چیمبرز اور گیلانی ھال کے دورے کے دوران ہینڈ گرینیڈ اور فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ مٹھی بھر پاکستان اور اسلام دشمن عناصر پاکستان میں قانون کی بالا دستی کے حامی شخصیات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

 

MWMکے وفد نے شہید خاتون وکیل فضہ ملک کے علاوہ سینٹ کے چیئر مین اور معروف وکیل سید نیر حسین بخاری ، معروف قانون دان وسعت الحسن شاہ ایڈووکیٹ ، راؤ رشید اقبال، رفاقت اعوان، شہادت حسین شاہ اور دیگر شہید اور مجروح وکلاء کے دفاتر کا مشاہدہ کیا اس موقع پر اسلام آباد با ر ایسوسی ایشن نے میاں اشتیاق ھال میں خصوصی تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہو ئے MWMکے رہنماؤں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وکلاء کو ٹھوس سکیورٹی مہیا کی جائے اور گورنمنٹ کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے۔

 

MWMکے سر براہ علامہ ناصر عباس جعفری کی نمائندگی کرتے ہو ئے علامہ ضیغم عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں وکلاء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وکلاء کے ساتھ آئندہ بھی ہر فورم پر اپنا کردر ادا کرتی رہے گی MWMکے رہنما علامہ امین شہیدی کے نمائندے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا دہشت گرد اس بزدلانہ کاروائی سے حق و انصاف کے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کر سکتے۔ شہدا نے اپنی جانیں دے کر اس مشن کوجاری رکھنے کا حوصلہ دیا ہے MWMشعبہ قانون کے سیدین زیدی نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔ MWMاس واقع کی پرزور مذمت کرتی ہے اور دہشت گرد  عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔

 

تعزیتی جلسہ سے اسلام آباد بار کے وسعت الحسن شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کے وکلاء کے عزم و استقامت میں کو ئی کمی نہیں آئی۔ اس موقع پر آغانعیم رضا جعفری نے کہا کہ شہدا کے خون سے پاکستان میں امن کو دوام ملے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی یقینی بائے ۔

 

تعزیتی جلسے سے علامہ سید ساجد شیرازی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام نے بے گناہ انسانوں کی ہلاکت کو ہمیشہ سے قابل مذمت قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ شہدا ء کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی بھی مذہب میں انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں اس موقع پر علامی علی شیرازانصاری نے اپنے پر اثر خطاب میں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جس سے ہماری مساجد، امام بارگاہیں ، گرجا گھر کچھ بھی محفوظ نہیں لہذا مذاکرات کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کی جائے ۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی نمائندگی کرتے ہو ئے راجہ شیراز احمد جنجوعہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ F-8میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہمارے حوصلے کو کم نہیں کر سکتی۔ MWMکے وفد کو بار کے دورہ پر خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ علماء کی سر پرستی میں ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔شوکت خان نائب صدر نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد بار کو سخت سے سخت سکیورٹی فراہم کی جائے آخر میں MWMلائرز فورم کے صدر اصغر علی مبارک نے شکریہ ادا کیا اورشہدا ء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی اور ملک و قوم کی دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے دعا کروائی۔ راولپنڈی بار کی نمائندگی کرتے ہوئے اجمل زیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد بار جڑواں بارز ہیں اور اسلام آباد بار پر حملہ راولپنڈی بار پر حملہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree