وحدت نیوز(اسلام آباد) الحاق پاکستان کشمیریوں کے ایمان کا حصہ ہے، اپنے اس مشن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پرامن، مضبوط، خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام علامہ شہید عارف حسین الحسینیؒ کے 29ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ مہدی ؑ برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان ان کا ذاتی ہے۔ ان کا بیان کسی طور پر بھی کشمیری قوم کا ترجمان نہیں ہو سکتا۔ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو بتانے آئے ہیں کہ الحاق پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس الحاق کے عملی جدوجہد سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پرامن، مستحکم، خوشحال اور کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں، قائداعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں۔ اگر نواز شریف کو ملک اعلیٰ عدلیہ نے کرپشن کی بنیاد پر نااہل کیا ہے تو اس کو مملکت خداداد پاکستان کے نیک شگون سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پارٹی سربراہ کے نااہل ہونے پر صدمے میں آکر بیان دیا ہے ہم اس بیان کو کسی طور پر بھی کشمیری قوم کا بیان نہیں سمجھتے اور اس بیان کی آڑ میں پوری کشمیری قوم کی تضحیک و توہین کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ ہم شیعہ سنی ملکر پاکستان کا دفاع کریں گے یہی ہمارے قائد علامہ عارف حسین الحسینی کا مشن تھا۔ تاریخ گواہ ہے کراچی سے لیکر کشمیر تک ہم نے اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کیا۔ کشمیر میں ہمارے ہر دلعزیز رہنماء کو اسی وجہ سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم اسلام آباد سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ علامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ ریاستی ادارے مستعدی دکھائیں، سستی و کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاتحاد امت مصطفیٰ فورم کے صدر پیر شفاعت رسول نوری نے کہا کہ اتحاد امت کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اخلاص لائق تحسین ہے۔ ہم اس اتحاد کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے جس میں ظالم و مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کیا جائے۔ ہمارے پاس اتحاد کا فارمولا محبت محمدﷺ و آل محمد ﷺ ہے۔ پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور علمی حلقے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے ۔اس سے انحراف پاکستان کی بقا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

 وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء پیر عثمان نوری نے کہا کہ شیعہ سنی قوتوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے، پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ایک طرف بیرونی دشمن قوتیں ہماری سرحدوں پر یلغار میں مصروف ہیں دو سری جانب خارجی دہشت گرد اور کرپٹ اور سکیولرحکمران وطن عزیز کی سالمیت کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، ان سفاک دشمنوں کا مقابلہ شیعہ سنی اتحاد کے بغیر نا ممکن ہے۔

 وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ شہید قائد کے پیغام سے تجدید بیعت کے لیے جس طرح ساری قوم آج یکجا کھڑی ہے اس پر خدائے بزرگ و برتر کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اہلسنت اور اہل تشیع کا بھرپور اجتماع شہید قائد کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی رہنمائی کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ایک طویل جدوجہد کے بعد مجلس وحدت مسلمین ملت کے لیے میدان میں موجود ہے اور عوام اپنی اس نمائندہ جماعت کے ساتھ کھڑی ہے۔ علمی، فکری، اقتصادی اور شعوری اعتبار سے قوم کو اگلے تیس سالوں میں غیر معمولی مقام تک لے جانے کا لائحہ عمل ہمیں طے کرنا ہے۔ اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحتیوں کو بڑھانا ہوگا اور شرح الصدر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت کے تمام طبقات کو ساتھ ملانے کی اشد ضرورت ہے۔

 وحدت نیوز(اسلام آباد ) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے  جمیعت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے کہا کہ آج اس اسٹیج پر شیعہ سنی علما کا اجتماع اس حقیقت کا عکاس ہے کہ شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں۔ ہمارے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما پیر عثمان نوری نے کہا کہ شیعہ سنی قوتوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے۔ اتحاد امت مصطفے کے صدر پیر شفاعت رسول نوری نے کہا کہ اتحاد امت کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اخلاص لائق تحسین ہے، ہم اس اتحاد کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے جس میں ظالم و مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کیا جائے۔ ہمارے پاس اتحاد کا فارمولا محبت محمدﷺ و آل محمد ﷺ ہے۔ پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور علمی حلقے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے، اس سے انحراف پاکستان کی بقا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

 وحدت نیوز(اسلام آباد) جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی رہنما سید معصوم نقوی نے کہا ہے کہ علامہ عارف حسینی کی شہادت شیعہ سنی دونوں کے لیے یکساں نقصان تھا۔ وہ اتحاد امت کے داعی تھے، ان کے بعد علامہ ناصر عباس جعفری نے ان کے مشن کو پروان چڑھایا ہے جو خوش آئندہ بات ہے،  شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کے مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے غیرمشروط انداز میں شیعہ سنی افراد کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree