وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک الہی تنظیم ہے جس کا ہدف اسلام ناب محمدی کا اجراء، اتحاد بین المسلمین  اور پاکستان میں ملت تشیع کو مظبوط اور مستحکم بنانا ہے، محترمہ حنا تقوی کا پنگالی ٹاون یونٹ کے قیام کے موقع پر خطاب ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے تنظیم سازی کے شعبے میں بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی صاحبہ نے پنگالی یونٹ تشکیل دیا ، اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مشن امام حسین ع جاری رکھنے کے لیے مذہب کیساتھ سیاست کے میدان میں بھی متحرک رہنے کی ضرورت ہے ، مجلس وحدت مسلمین ہمیں ایک سیاسی پلیٹ فارم بھی عطا کرتی ہے جہاں امام زمانہ عج کی زیر سرپرسری  ملت کے حقوق اور تشخص کے لیے مل کر جدوجہد کی جاسکتی ہے۔ اختتام محفل پر جشن ولادت مولا حسین ع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)تحریک منہاج القرآن پاکستان کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہورمیں منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس و حدت مسلمین پاکستان ،شعبہ تبلیغات کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز بہشتی نے  کہا کہ رحمت اللعالمین،سردار انبیاء حضرت محمد ؐ کی یوم ولادت کے موقعہ پر تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ دنیا کے سامنے حضرت محمد ؐ کی سیر ت طیبہ کو اجاگر کریں اور ہفتہ وحدت کے ذریعہ آپس میں اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں،اور جو شخص یا گروہ اتحاد کی فضاء کو پامال کرے اُس کے بارے میں خدا وندعالم قرآن میں ارشار فرماتا ہے \"اے رسول جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ پیدا کیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ان سے آپ ؐ کا کوئی تعلق نہیں ہے\"۔

 

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ آج جس طرح تکفیری اور دہشت گرد عناصر ایک عالمی سازش کے تحت اسلام اور سیر ت محمد ؐ کے روشن چہرہ کو مسخ کر نے کی کوشش میں مصروف ہے، اور ساری دنیا میں اسلام کے نام پر صہونی عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔ لہٰذا اس پیچیدہ دور میں شیعہ سنُی اور تما م مسلمان کو مل کر اتحاد کی فضاء کو قائم کرنا ہوگا تاکہ اسلام دشمنوں سے مل کر مقابلہ کر سکیں۔اسلام امن اور سچائی کا گہوارہ ہے، سیرت محمد پاک سچائی اور امن و امان کا درس دیتا ہے لہٰذا تمام عالم اسلام کو اس مقدس ہستی کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی (رہ) سچے فرزند رسول خدا (ص) تھے، آپ (رہ) کا انقلاب درحقیقت اسلام ناب محمدی کا احیاء تھا، آپ نے اسلام امریکائی اور اسلام ناب محمدی میں حد فاصل کھینچ کر حق و باطل کو الگ کرکے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آپ ہی کے انقلاب کی برکت تھی کہ فلسطینی غاصب صہیونیوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہوگئے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے تحریک نے زور پکڑا۔ امام خمینی (رہ) کی تحریک ہی کا فیضان تھا کہ حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ امام خمینی (رہ) نے حج کو ایک رسم سے نکال کر اس کی اصل روح کو بیدار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبہ بھر میں ایام فکر امام خمینی (رہ)  منانے کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) حضرت امام خمینی (رہ) وہ عظیم ہستی کہ جنہوں نے پروردگار عالم سے جو عہد و پیمان باندھا تھا اور اس کی راہ میں جو عظیم جدوجہد کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی راہ خدا میں جدوجہد ہمارے لئے واضح مثال ہے کہ استعمار و استکبار چاہئیے جتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو، خواہ وہ کتنا ہی خدائی کا دعویٰ کرے مگر وہ حق کے سامنے نہیں ٹہر سکتا، اسے فنا ہونا ہی ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےزیر اہتمام امام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں معرفت خط امام خمینی ؒ سیمینار کے شرکائے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج بھی عالمی استعمار و استکبار اور اسکے سرپرست شیطان بزرگ امریکا اور اسکے مقامی نمک خوار ایجنٹوں کے مقابلے میں مبارزہ کی راہ میں حضرت امام خمینی (رہ) کے عظیم خط کی معرفت اور حقیقی معنوں میں پیروی و گامزن ہونے کی ضرورت ہے کہ جس کے بغیر عالمی استعمار کے ساتھ مبارزہ ممکن نہیں۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ اسلامی ناب محمدی میں شکست نام کی کوئی چیز نہیں ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ لبنان میں چند ہزار حزب اللہ کے جوان خطِ ولایت فقیہ و ولی فقیہ زمان رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی پیروی کرتے ہوئے پورے خطے میں ہر ہر محاذ پر عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کو شکست سے مسلسل دوچار کرتے چلے آئیں مگر ہم ناکام ہو جائیں، نہیں ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا بشرط یہ کہ ہم پانچ کروڑ شیعہ پاکستان میں خطِ ولایت و ولی فقیہ پر اخلاص کے ساتھ گامزن ہو جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree