وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لاہور میں اسلام پورہ کی مرکزی جامع مسجد صاحب الزمان سے دہشتگردی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں اور طالبان کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید جعفر موسوی نے کی جبکہ رانا ماجد علی، مظاہر شگری اور دیگر رہنما بھی ریلی میں شریک تھے۔ ریلی نیلی بار چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ نیلی بار چوک میں ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید جعفر موسوی نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کی تھی لیکن اس وقت ہماری بات پر دھیان نہ دیا گیا، اب آگ نے شدت اختیار کی ہے تو پوری قوم کو اس کی تپش کا احساس ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف قوم کی بیداری نے ایک حد فاصل کھینچ  دی ہے۔ دہشت گردوں کے مخالف ایک طرف اور حامی ایک طرف ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے مولوی عبدالعزیز نے دہشت گردوں کی حمایت نہ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا سرپرست ہے، جبکہ پوری قوم دوسری جانب دہشت گردوں کی مذمت کر رہی ہے۔ سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وزیرستان سے بڑھا کر پورے ملک کے شہروں اور دیہاتوں تک پھیلائے۔ انہوں نے کہا کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے اور نام تبدیل کر کے کام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر مکمل پابندی لگائی جائے اور جرائم میں ملوث ان کے کارکنوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد ضرار، لال مسجد اور دہشتگردوں کو پناہ دینے والے دینی مدارس کو بند کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے مجرموں کے سرغنہ اور سرپرست مولوی عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف سانحہ پشاور کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں اور پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں قانونی پیچیدگیوں کے ذریعے رکاوٹ ڈالنے والے طالبان کے ساتھی شمار ہوں گے، اس لئے دہشت گردوں کے خاتمہ میں روڑے نہ اٹکائے جائیں۔  ریلی کے شرکا لبیک یاحسین علیہ السلام، پاک فوج زندہ باد، طالبان مردہ باد، مولوی عبدالعزیز مردہ باد، دہشتگردی مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

وحدت نیوز (لاہور) عالمی یوم القدس دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا، مرکزی ریلی آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام پورہ سے برآمد ہوئی جو ملتان روڈ، لوئر مال اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی جب فیصل چوک میں پہنچی تو ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔شرکا ء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔

ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی، علامہ ناصر حسین فاطمی، علامہ جعفر موسوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اظہر حسن کرڑ، علامہ حسن مہدی کاظمی، آئی ایس او کی جانب سے مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی جبکہ آئی ایس او لاہور کے ڈویڑنل صدر عابد حسین نے کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree