وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹرسید فیصل رضا عابدی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اے ٹی آئی کے کارکنان پر جھوٹے، بے بنیاد مقدمات، گرفتاریوں اور انکے گھروں پر پولیس چھاپوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے خوف زدہ حکمران محب وطن لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، موجودہ حکمران داخلی اور خارجی سطح پر ناکام ہوگئے ہیں، اے ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے کوئی اے ٹی آئی کے کارکنوں کو تنہا نہ سمجھے پوری قوم انکے ساتھ ہے، قومی دھارے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اے ٹی آئی کے نوجوانوں پر فخر ہے، ان کے عزم و حوصلے کو ریاستی جبر سے نہیں توڑا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام 27 فروری کو اسلام آباد میں ہونیوالے امن سمینار کی دعوت دینے آنیوالے مرکزی میڈیا سیل کے ترجمان محمد اکرم رضوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بیگناہوں کا قتل عام انسانیت کیخلاف سب سے بڑا گھناؤنا جرم ہے، طالبان کا طرز عمل شریعت نہیں شرارت پر مبنی ہے، حکومت دو ٹوک الفاظ میں ریاست مخالف دہشت گردوں سے مذاکرات ختم کرکے ملک سلامتی کیلئے آپریشن کا اعلان کرے، طالبان جبر اور ہم صبر والے ہیں قوم تشدد اور فساد کے علمبرداروں سے شدید نفرت کرتی ہے، پاک فوج کو دشمن کہنے والے پاکستان کے غدار ہیں، فسادیوں کو اثاثہ سمجھنے کی ریاستی سوچ چھوڑنا ہوگا، امریکہ اور طالبان نواز عناصر امن کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا امن تباہ کرنیوالے وی سی ڈاکٹر مختار کو فوری تبدیل کرکے کوئی فرض شناض وی سی تعینات کیا جائے، تاکہ طلبہ برادری میں بے چینی اور اضطراب مزید فروغ نہ پا سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree