وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے وفد کے ہمراہ ایکسپریس نیوز کراچی بیورو آفس کا دورہ کیا ، اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف اسلام خان سے ملاقات کی ، علامہ امین شہیدی  نے گذشتہ دنوں کراچی میں شہید ہو نے والے ایکسپریس نیوز کے تین شہید ہو نے والے کارکنان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر علامہ شیخ محمد عباس وزیری ، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی، ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات علی احمر ، اصغر زیدی، احسن عباس رضوی بھی موجود تھے۔علامہ امین شہیدی نے شہید صحافیوں کی قربانی کو خراج تحسین ہیش کرتے ہو ئے کہا کہ ایکسپریس نیوز کو سچ کےپر چار کی سزا دی جا رہے ، ملت جعفریہ اور ایکسپریس نیوز پر پہ در پہ دہشت گرد حملے ہماری حقانیت اور سچائی کی دلیل ہیں ، ایم ڈبلیو ایم ایکسپریس نیوز کے دفاتر ، ملازمیں اور ڈی ایس این جیز پرطالبان دہشت گردوں کے حملوں کی پرزور مذمت کر تی ہے ، علامہ امین شہیدی نے اسلم خان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت کو اب پاکستان یا طالبان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہو گا، مذاکرات کے لئے یکطرفہ حکومتی زوراور زبردستی حکومتی کمزوری کو ظاہر کر تی ہے، حکومت کو اپنی حاکمیت کو فوقیت دیتے ہو ئے دہشت گردوں کا ڈیل کر نا ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree