وحدت نیوز(لاہور)جمعتہ الوداع پر ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مظلومین جہاں خصوصاََ فلسطین میں برسوں سے جاری صہیونی و امریکی مظالم اور قبلہ اول پر غاصبانہ قبضے کیخلاف ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہزاروں مقامات پر القدس ریلیاں و جلوس نکالے گئے،پنجاب میں لاہور شیخوپورہ،قصور،ننکانہ صاحب،ساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن،سرگودھا،فیصل آبادچینوٹ،جھنگ،بھکر،میانوالی،ملتان،رحیم یارخان،ڈی جی خان،مظفر گڑھ،گجرانوالہ،گجرات،جہلم،راوالپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر اضلاع سے سینکڑوں ریلیاں نکالی گئی،لاہور میں مرکزی القد ریلی اسلام پورہ لاہور سے بعد از نماز جمعہ نکالی گئی جو کہ مگرب کے قریب اسمبلی ہال پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی،ریلی میں بڑی تعداد میں مرد خواتین بچے شریک تھے،شدید گرمی اور حبس کے باوجود شرکاء پرعزم تھے،ہاتھوں میں پلے کارڈ تھا اسرائیل امریکہ اور ان کے حواریوں کیخلاف نعرے لگاتے رہے،لاہور میں مرکزی ریلی کی قیاد ت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ہمدانی اور آئی ایس او لاہور کے صدر علی کاظمی نے کی،جبکہ ریلی میں علامہ جواد نقوی ،علامہ حیدر موسوی،علامہ جواد موسوی،علامہ محمد اسماعیل،علامہ محمد علی جوہری،علامہ حسین نجفی،علامہ ناظم رضا عترتی،افسر حسین خان،سید حسنین زیدی سمیت دیگر علماء و عمائدین شریک تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ،یوم القدس یو احیاء اسلام ہے،اور ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ قبلہ اول پر اسرائیلی و امریکی غاصبانہ قبضے کیخلاف آواز بلند کرے،عالم اسلام کے تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ اسرائیل اور ان کے آلہ کار فرعونی گروہ ہے،ان شااللہ ہم اپنی آخری سانس تک مظلومین جہاں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے،اور اس راستے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ریلی سے آئی ایس اور کے رہنما علی کاظمی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل اور امریکہ کیخلاف آواز بلند کرنا ہی ایک سچے مسلمان ہونے کی دلیل ہے،دنیا بھر کے مظلوموں کو اگر دیکھا جائے تو ان پر ہونے والے مظالم کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ ہوگا،کیونکہ یہ ناسور استعماری طاقتیں انسانیت کے دشمن ہیں،ہم فلسطینی بھائیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،ام مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا شرعی ذمہ داری ہے اور اس عمل سے ہمیں کوئی بھی نہیں روک سکتا،ریلی سے سابق چئیرمین آئی او پاکستان افسر حسین خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین،کشمیر سمیت دنیا کے ہر کونے میں جہاں جہاں بھی ظلم بربریت کا بازار گرم ہے اس کے ذمہ دار اسرائیل ،امریکہ اور ان کے حواری ہیں،پاکستان میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کے سرپرست اسرائیل امریکہ اور بھارت ہے،یوم القدس دراصل ان استعماری طاقتوں کے مکروہ عزائم اور منحوس چہروں کو بے نقاب کرنا ہے،مسلم امہ ہوش کے ناخن لیں اور خدائے بزرگ و برتر پر یقین رکھیں امریکی اسرائیلی اتحاد سے باہر نکلیں،اس اتحاد کا انجام انتہائی خوفناک دکھائی دے رہا ہے،آل سعود میں خاندانی جنگ شروع ہونے کو ہے،ایسے میں پاکستان کو اپنے آپ کو اس دلدل سے بچانا ہوگا،یمن میں آل سعود امریکہ اسرائیل مل کر مسلمانوں کی نسل کشی کر نے میں مصروف ہیں،ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مسلم امہ اور اسلامی نظریات افکار کے دشمن سمجھتے ہیں،ہم انشااللہ اپنا یہ ایمانی فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے،ریلی کے اختتام پر فلسطین ،کشمیر ،یمن اور شام کے مسلمانوں کے حق میں قراداد بھی مظور کئے گئے امریکی صدر ٹرمپ،اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے پتلے بھی جلائے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ملک کے مختلف شہروں میں 70سے زائد اہم شاہراؤں پر احتجاجی دھرنے دیے گئے۔وطن عزیز میں بے گناہ قتل عام ،حکومت کے متعصبانہ طرز عمل اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے 70روز گزرنے کے بعد بھی حکومت کی طرف سے مسلسل عدم توجہی پر ایم ڈبلیو ایم نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا۔کراچی،اسلام آباد،لاہور،حیدر آباد،سکھر،شکار پور،جیکب آباد، ملتان، کوئٹہ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان،گلگت بلتستان سمیت دیگر شہروں میں مرکزی شاہراؤں پر ایم ڈبلیو ایم کے دھرنوں کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں کا آپس میں رابطہ منقطع رہا۔نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ کراچی،شاہرائے پاکستان انچولی،ملیر15سپر ہائی وے،اسٹیل ٹاؤن نیشنل ہائی وے ،اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا گیا اور تمام اطراف کی ٹریفک روک دی گئی۔اس کے علاوہ ،حیدر آباد روڈ، کراچی روڈ بدین،میر پور خاص حیدر آباد روڈ،گھوڈکی ہائی وے، لاہور مال روڈ پنجاب اسمبلی، گوجرنوالہ جی ٹی روڈ،ملتان خانیوال روڈ،رونڈ کے مقام پر گلگت سکردو روڈ کھرمنگ روڈ، شگر میں کے ٹو روڈ اور کوئٹہ میں ڈیرہ اللہ یار روڈ سمیت متعدد مقامات پر مظاہرین نے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل رکھی۔بعض مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی بھی کوشش کی ۔

 مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں بشمول علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، علامہ مختار امامی ،علامہ مقصود علی ڈومکی ،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ احمد اقبال رضوی  ،علامہ اعجا ز حسین بہشتی  ،علامہ عبد الخالق اسدی،نثار فیضی ، علامہ حیدر الموسوی ،علامہ ابوذرمہدوی،علامہ ہاشم موسوی، علامہ نشان حیدر، علامہ اصغر عسکری ،علامہ مبارک موسوی ،علامہ حسن ہمدانی،مولانا احسان ،اظہر حسین کاظمی،ظہیر نقوی،ایم ڈبلیو ایم کے مختلف رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی ،آغا رضا ،نیئر مصطفوی ،ڈاکٹرعلی گوہر،الیاس صدیقی سمیت دیگرنے ملک کی موجودہ صورتحال پر کڑی تشویش کا اظہار کیا ۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ہم اپنے راہ کی دیوار نہیں بننے دیں گے ۔حکومتی بے حسی نے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔ہماری مرکزی قیادت 70روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور موجودہ حکمران دانستہ طور پر غفلت اور فرعونیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی یہ رعونت ان کے اقتدار کا جنازہ ثابت ہو گی۔ہمارا مقصد عوام کے لیے تکلیف کا باعث بننا نہیں بلکہ اپنی تکلیف اور حکومت کی بے حسی سے عوام کو آگاہ کرنا ہے ہماری یہ احتجاج علامتی ہے۔7 اگست کو پوری قوم اسلام آباد کا رُخ کرے گی۔ہم اپنی مظلومیت سے ظالموں کو سرنگوں کریں گے۔ جب تک شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد کے خلاف ریاستی و عسکری اداروں کی طرف سے ملک گیر آپریشن کا آغاز نہیں کیا جاتاتب تک مختلف اندازمیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ماہ رمضان میں کالعدم جماعتوں کی طر ف سے کراچی اور دیگر شہروں میں چندہ اکھٹا کیا جاتا رہا جو قومی سلامتی کے اداروں اور حکومتی رٹ کو سرعام چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ ان کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جو نام بدل کر اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔سانحہ شکار پور میں ملوث افراد کی رہائی ملت تشیع کے لیے تشویش اور سخت حیرانگی کا باعث ہے۔ ملک میں ہونے والے مختلف سانحات بالخصوص سانحہ چلاس،سانحہ شکار پور،سانحہ بابو سر،سانحہ حیات آباد،سانحہ عاشور اور سانحہ راولپنڈی کے مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھیجا جائے۔پاکستان میں موجود تمام مسالک اور مذاہب کو انتہا پسند تکفیری گروہ سے تحفظ فراہم کیاجائے۔پنجاب حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتیں اور وفاق اپنی شیعہ دشمنی ترک کرے اور بے گناہ عزاداروں کے خلاف انتقامی بنیادوں پر درج مقدمات فوراختم کیے جائیں۔جن شیعہ عمائدین کے نام شیڈول فور میں ڈالے گئے ہیں ان کے نام وہاں سے نکالیں جائیں۔پارہ چنار کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں نے بے گناہ مظاہرین کو گولیاں برسا کر شہید کر دیا اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے۔پارہ چنار میں لوگوں کی املاک پر زبردستی قبضوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور انتخابی فوائدکے حصول کے لیے وہاں کی ڈیموگرافی کو تبدیل نہ کیا جائے۔پاکستان کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کر کے کمزور کیا جا رہا ہے۔مسلکی تعصب کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں۔پاکستان کے حکمران مخصوص تکفیری گروہ سے دوستی کا حق ادا کررہے ہیں۔شیعہ سنی پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں جنہیں دانستہ طور پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستان میں بسنے والوں کو پاکستانیت پر یکجا کرنے کی بجائے لسانیت، فرقہ واریت، صوبائیت اور دیگر تعصبات میں الجھا کر گروہوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ قومی طور پر ہمیں کمزور کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا سکے۔انہوں نے کہا ریاست میں بسنے والوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔موجودہ حکومت کو اس میں مکمل ناکامی کا سامنا ہے۔ملت تشیع کو تحفظ دینے کی بجائے ریاستی اداروں کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والوں کو یہ فرعونیت و شدادیت زیب نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کے مطالبات کی منظوری پْرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر یہ ملک ظالموں،غاصبوں،لیٹروں،سرمایہ کاروں اور دہشت گردوں کی جاگیر بن کر رہ جائے گا جہاں قانون و انصاف کی بجائے ظلم و بربریت اور اختیارات کی حاکمیت ہو گی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک سے اظہار یکجہتی،شیعہ ٹارگٹ کلنگ،حکمرانوں کی  مجرمانہ بے حسی اور سیکیورٹی اداروں کی مسلسل خاموشی کے خلاف شعبہ خواتین نے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مل بھر میں بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،لاہور میں خواتین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ خانم لبنی زیدی  نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم انشااللہ پاکستان کو قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان بنا کر دم لینگے،ہم اس وطن کو مسلکی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دینگے،ہمارے مطالبات تسلیم نا کیئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جو حکمرانوں کے اقتدار کو بہا کر لے جائے گا احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو اپنے مطالبات کے حق میں پر جوش نعرے لگارہی تھیں،ریلی میں بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں عزاداری پر قدغن اور پابندیاں برداشت نہیں کریں گے،یہ قتل و غارت اور گرفتاریاں ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے وارث ہیں ہم اسے تکفیریوں کا پاکستان نہیں بننے دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے رہنما خانم معصومہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی احتجاجی تحریک کی کامیابی تک ہم میدان میں ہی رہینگی اور جہاں بھی پکارا گیا ہمیں حاضر پائیں گے۔

تحریک ا حیاء پاکستان کی سربراہ محترمہ ردا زہرا نے کہا کہ پاکستان تمام مکاتیب فکر کی مشترک میراث ہے اسے کسی بھی ایک مکتب کی جھولی میں ڈالنا اس دھرتی کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ،حکمرانوں اور سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں کو اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ کون لوگ اس ملک اور اس کے اداروں کے دوست و دشمن ہیں جن لوگوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجائی ان کو سرکاری پروٹوکول میں رکھنا کہاں کا انصاف و وطن دوستی ہے،یاد رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں شعبہ خواتین نے آج احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ملک بھر میں ان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے و جلوس برپا کیے22جولائی علامہ راجہ ناصر عباس کے مطالبات کی حمایت میں ملک بھر کی اہم شراہوں پر دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر کے بھوک ہڑتال تحریک کی حمایت اور حکمران و ریارستی اداروں کی بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے وریلیاں، چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام مختلف اضلاع میں مظاہرے ہوئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی،لاہور، پشاور،کوئٹہ ،ملتان،سرگودہا،فیصل آباد،رحیم یار خان،بھکر،ڈیر اسماعیل خان ،پاراچنار،انرون سندھ ،جیکب آباد شکار پور،ماتلی،حیدر آباد،قنبر شہزاد، سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مظاہروں میںہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین کے زیر اہتمام پریس کلب سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی کا انعقاد، ریلی کی قیادت،علامہ حسن ہمدانی،علامہ شاہد نقوی ، علامہ مہدی کاظمی اور سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خانم لبنیٰ زیدی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک سے اظہار یکجہتی،شیعہ ٹارگٹ کلنگ،حکمرانوں کی  مجرمانہ بے حسی اور سیکیورٹی اداروں کی مسلسل خاموشی کے خلاف شعبہ خواتین نے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مل بھر میں بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،لاہور میں خواتین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں شیعہ پروفیشنلز کا بے دریغ قتل اور حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی گواہی ہے کہ قاتلوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا گیا ہے۔کالعدم گروہوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جو دندناتے پھرتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے کیا یہ صرف بیگناہوں پر لاگو ہوتا ہے،انہوں ے کہا کہ ہم ظلم کے ہر راستے کو روکیں گے چاہے وہ حکمرانوں کی طرف سے ہو یا کسی اورکی طرف سے ۔

 

وحدت نیوز (لاہور) آئمہ جمعہ و جماعت اور ملت جعفریہ لاہور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ ٹارگٹ کلنک کیخلاف بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،لاہور کے تمام جامع مساجد کے باہر علامہ راجہ ناصر کی حمایت اور مطالبات کے حق میں بینرز آویزاں کیے،آئمہ جمعہ نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نماز جمعہ کے خطبات میں مذمت اور مطالبات کے ق میں قرارداد پیش بھی کی،ملت جعفریہ لاہور نے اتوار کو علامہ راجہ ناصر کی بھوک ہڑتالی تحریک کی حمایت میں نکالے جانے والی ریلی میں عوام کو بھر پور شرکت کی تاکید بھی کی،آئمہ جمعہ نے گجرات تھانہ ٹانڈہ چک بگہ کے ایس ایچ خالد ڈار اور ڈی ایس پی حافظ امتیاز کی نگرانی میں چاردیواری کے اندر مجلس عزاء ڈی سی او کی اجازت کے باوجود تکفیری شرپسندوں سے مل کر مقامی پولیس کی شیعہ گھروں پر حملے اور خواتین کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کی برطرفی اور کاروائی کا بھی مطالبہ کیا،یاد رہے اس واقعے میں پانچ خواتین شدید زخمی ہیں۔

امام جمعہ سمن آباد علامہ امتیاز کا ظمی کا خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گجرات پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاوُن کی یاد تازہ کر دی ہے،پولیس مقامی شیعہ آبادی کو ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا پولیس اور مقامی شرپسندوں نے علم پاک جس پر پنجتن پاک کے اسمائے گرامی درج تھے کی بے حرمتی کی اور خواتین پر تشدد کرکے بدترین تاریخ رقم کی ہے ہم ان متعصب افسران کی برطرفی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت اور ملت جعفریہ لاہور کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک کی مکمل حمایت عوامی ریفرنڈم ہے،ہم پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،گجرات کا واقعہ پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے،ہمارے چودہ دن سے جاری احتجاج کے باوجود پنجاب انتظامیہ کی جانب سے یہ روش ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ اتوار کو پنجاب میں ہونے والے نا انصافیوں اور انتقامی کاروائیوں کیخلاف بھرپور عوامی احتجاجی ریلی پریس کلب تا اسمبلی ہال تک نکالی جائیگی،جس میں علمائے کرام عمائدین شہر سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree