وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی گرانبہا خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اسلامی اصولوں پر مبنی فلاحی معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔بد قسمتی سے ہماری حکومتیں بے آسراخاندانوں کی کفالت کے بجائے کرپشن اور اقربا پروری کو پروان چڑھارہی ہے۔خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے عشرہ ایتام کے حوالے سے وحدت ہائوس گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید توسیع دینے کی سفارش کی ۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے اور اس مہینے سے استفادہ کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت اور بے سہارا افراد کو اپنی خوشیوں میںشامل کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کا بہترین ذریعہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما بختاور خان نے یتیم خاندانوں کی کفالت کو قرب خداوندی کا بہترین وسیلہ قرار دیااور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈال کر معاشرے سے غربت و افلاس اور درماندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے پیش نظر صرف سیاست ہی نہیں بلکہ ہم معاشرے کی ہرسطح پر تربیت کے ذریعے اسے درست سمت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے کی اصلاح نہ ہونے کی وجہ سے ملک پر کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار قائم ہے جو اپنی دولت کے بل بوتے پر غریبوں کے ضمیر کے سودے کرتے ہیں۔انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا کہ لوگ دولت کے انبار سے منہ موڑ کر سچائی اور حقیقت کے متلاشی بن جائینگے۔

وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے عنوان سے منا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت اور جامع مسجد غلمت نگر میں خیر العمل ویلفیئر ایند ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے گلگت ڈویژن کے137 یتیم بچے بچیوں میں سات لاکھ روپے کے سکالرشپ تقسیم کئے گئے.

خیرالعمل و یلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام وحدت ہاؤس گلگت میں عشرہ ایتام کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یتیم خاندانوں کو وظائف بھی تقسیم کئے گئے.اس تقریب میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن حاجی رضوان علی. مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل شیخ عادل حسین.صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر غلام عباس. العصر پبلک اسکول کے پرنسپل بختاور خان. ضلع نگر کے سیکرٹری جنرل عابد حسین.شعبہ خواتین کی کوار ڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے شرکت کی۔

صوبائی سیکرٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ علی حیدر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ فلاح و بہبود انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتاہے اور اس مرتبہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرے ایتام کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سال 2012 سے یتیم بچوں اور بچیوں میں ہر تین ماہ بعد سکالرشپ کا اجراء کیا جاتا ہے اور اس وقت تک تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے یتیم خاندانوں کی کفالت کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت استور، ہنزہ نگر اور گلگت کے تقریباً 141 یتیم گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے اور انشاء اللہ خدا کی تائید و نصرت اور مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد ان یتیم خاندانوں کی کفالت کے فریضے سے سبکدوش ہونے کا شرف نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ،قدرتی آفات ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے

وحدت نیوز(کوئٹہ)سال 15-2014 کے ایم پی اے اسٹوڈنٹس اسکالرشپ گرانٹ کا اعلان اور تقسیم چیک کی تقریب  گورنمنٹ یزدان خان ہائی سکول میں منعقد ہوئی
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،تلاوت کاشرف سید انورنے حاصل کیا، منقبت خوانی میثم عباس نے پیش کی،اور اسٹیج سیکریٹری کے فرائض کی ذمہ داری محمد علی نےانجام  دیں، تقریب میں طلبہ وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین کے  ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے اپنی دو سالہ کارکردگی ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے توسط سے پیش کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ میرا مشن تعلیم کی ترویج اور جہل کا خاتمہ ہے، خدا نے جب تک مجھے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اس سال مبلغ ایک کروڑ روپے 426 طلبا و طالبات میں تقسیم کیے گئےہیں ، جب کے بلوچستان یونیورسٹی علمدار اور مری آباد کیمپس کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے،انشاءاللہ طلبہ وطالبات کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل میری اولین کوشش ہے،نئی نسل کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم کے شعبہ اولین ترجیح دینی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ تعلیم پر توجہ دے کر ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہے ہم نے غریب اور مستحق کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے کسی کو اجازت نہیں دے جائے گی کہ وہ مستحقین کے حقوق پامال کرے، تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتے انہوں نے مزید کہا کہ مستحق طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائیگی اور انہیں تمام وسائل فراہم کیے جائینگے۔ ہمارا نصب العین بلا تفریق، ر نگ و نسل ، مذہب عوام کی خدمت کرنا ہے، ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ، نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جس کا عملی ثبوت آج کی یہ پروقار تقریب ہے جس میں تمام برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں مختص فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط بہتر بنانے ، تعلیمی ماحول کے ساتھ تدریس کے عمل کوبا معنی اور مثبت بنانے کے لیے ٹھوس اقداما ت کریں بلوچستان کو خوشحال ، ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہمارا وژن پڑھا لکھا بلوچستان ہونا چاہیے

 پروگرام کے آخر میں مہمانان خاص ہیڈ ماسٹر خادم حسین رضا ، ڈی آئی جی فقیر حسین ، پروفیسر ناظر حسین ، حاجی کریم اور آخر میں منتخب نمائندہ پی بی 2 آغا رضا نے اپنے دست مبارک سےطلبہ وطالبات اور والدین میں  چیک تقسیم کیے۔

وحدت نیوز (اسکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود نے بلتستان میں موجود یتیم طالب علموں اور کم سنوں میں اٹھارہ لاکھ روپے سے زیادہ کے سکالر شپ تقسیم کیے ہیں۔ عید کے موقع پر اسکالر شپ کے اجراء کا مقصد طالب علموں کے تعلیمی اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں پورے بلتستان میں سروے کیا جائے گا اور یتیم طالب علموں کے بنیادی اخراجات برداشت کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان فلاح و بہبود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن بلتستان میں جہاں دیگر دینی، تعلیمی، معاشرتی، سیاسی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے، وہاں یتیم طالب علموں کے بنیادی تعلیمی اخراجات بھی برداشت کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے فوراً بعد یتیم طالب علموں میں 18 لاکھ روپے سے زیادہ نقد رقم تقسیم کی گئی ہے، انکے علاوہ بھی باقاعدہ سروے کے بعد دیگر مستحق طلباء جو شفقت پدری سے محروم ہوں اور مالی بدحالی کا شکار ہوں، انکی بھی بھرپور معاونت کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نقد رقوم کے اجراء کا مقصد مستحق طالب علموں کے تعلیمی اور بنیادی اخراجات کی فراہمی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شعبہ فلاح و بہبود کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت بلتستان میں مختلف بنیادی شعبوں پر کام کرنے اور یہاں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے جہاں ضرورت پڑی، حکومت اور اسکردو انتظامیہ سے معاونت لے گی اور امید ہے کہ فلاحی اور رفاحی منصوبوں میں حکومت اور انتظامیہ ہماری بھرپور معاونت کرے گی۔ اس سلسلے میں ہم حکومتی شخصیات سے بھی تفصیلی نشست کرینگے اور معاملات طے کریں گے۔ لیکن اکثر اوقات حساس ادارے ایسے معاملے میں مختلف وجوہات اور مفروضات کی بنیاد پر تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہیں معلوم ہو جانا چاہیے کہ ہماری تنظیم اسلامی اقدار کے تحفظ، ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے، وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی تحفظ کے لیے صف اول کا کردار ادا کرے گی۔ یہ وطن ہمارا ہے، نہ امریکہ کا اور نہ اسرائیل کا۔ جبکہ امریکی اور اسرائیلی تنظیموں کی بلتستان میں سرگرمیاں وطن عزیز کی سالمیت اور حساس اداروں پر سوالیہ نشان ہیں۔ لیکن لمحہ فکریہ ہے کہ وطن عزیز کے خزانے سے تنخواہ لینے والے اور اس وطن کی روٹی توڑنے والے ملک دشمنوں کی معاونت میں مصروف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ فلاح و بہبود پاکستان بھر کی طرح بلتستان میں بھی فلاحی اور رفاہی کام کرنے میں مصروف ہے اور بنیادی مسائل کو حل کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوگا، یہ بات قبل از وقت ہے۔ البتہ جہاں یہ اپنی بساط کے مطابق پرعزم ہے اور مصروفِ عمل ہے وہاں ریاستی اداروں کے احمقانہ اور ملک دشمنانہ رویوں پر نالاں بھی۔ اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس خطے میں ڈالر کی چھن چھن میں کام کرنے والے، توہین رسالت کے ذمہ دار ملک امریکہ، پاکستان پر ڈرون حملے کرنے والے اور وطن میں دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے ملک کو جتنی آسانی ہے، وہاں وطن کے فرزندوں اور اس وطن کے ایک ایک قریہ پر جان دینے والوں، ’’پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے‘‘ کا نعرہ بلند کرنے والوں، ہزاروں جنازوں کو کندھا دینے کے بعد ’’میری شان میری آن پاکستان پاکستان‘‘ کہنے والوں کو مختلف اندرونی اور بیرونی حربوں سے الجھایا جا رہا ہے۔ انہیں وطن کی تعمیر اور دفاع کرنے نہیں دیا جا ریا ہے اور انہیں میلی و مشکوک آنکھوں سے دیکھا جاتا ہے۔؟

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree