وحدت نیوز(کراچی)شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیکریٹری مالیات، تنظیم عزاداری پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اور انجمن امامیہ ملیر کے جنرل سیکریٹری حکیم سیدمسلم رضا عابدی انتقال کرگئے۔ مرحوم شیعہ قومیات میں انتہائی فعال شخصیت تھے، ان کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس المناک واقعے پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ حکیم سید مسلم رضا عابدی کی رحلت پر اہل خانہ اور لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سندھ کے بزرگ عالم دین ،جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کےسابق صدر، مدرسہ خاتم النبیین بھٹ شاہ کےمؤسس وپرنسپل عالم با عمل حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حجتہ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی انتہائی شفیق اور باعمل عالم دین تھے ، سرزمین اولیاءسندھ میں دینی علوم کی ترویج اور مکتب آل محمد ؐ کےپرچارکیلئے انہوں اپنی حیات صرف کردی ۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ان کے انتقال کو مکتب تشیع کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہ کہ مرحوم کی دینی وعلمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے مرحوم علامہ غلام قمبر کریمی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)سینئر صحافی صدر مظفرآباد پریس کلب،بیوروچیف روزنامہ نوائے وقت سلیم اختر پروانہ دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ سلیم اختر پروانہ اعلیٰ اقدار کے حامل، انتہائی ملنسار، وضعدار اور خُددار شخصیت کے حامل تھے۔ سلیم پروانہ کا شمار آزاد کشمیر کے ٹاپ کلاس کی صحافی برادری میں ہوتا تھا وہ چند پرانے ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی روایت کو برقرار رکھا ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری یوتھ سید اسد علی بخاری،سیکرٹری میڈیا سیل سید وقارکاظمی،سیکرٹری روابط سید عامر نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرآباد سید غفران علی کاظمی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ سلیم پروانہ کی وفات سے جہاں صحافتی برادری کا بڑا نقصان ہوا ہے وہاں سول سوسائٹی مظفرآباد ایک اچھے رہنما سے محروم ہوگئی مجھے سلیم پروانہ صاحب کے ساتھ سول سوسائٹی فورم پر لمبا عرصہ کام کرنے کا موقع ملا۔ سلیم پروانہ صاحب ایک انتہائی عظیم انسان،انتہائی شفیق انسان، انتہائی ایماندار انسان اور اعلیٰ صحافتی اقدار کے حامل تھے سلیم اختر پروانہ اپنے وجود میں ایک مکمل تنظیم تھے وہ ان کا وجود ہر جگہ خود کو خود ثابت کرتا تھا خاص طور پر جو سول سوسائٹی فورم کسی وقت میں بہت متحرک ہوتا تھا اس میں سلیم پروانہ صاحب سب سے نمایاں ہوتے تھے۔ جیسے اطلاع دی گئی کہ پہلے ان کی ہمشیرہ کا انتقال ہوا رات میں خود انہیں ہارٹ اٹیک ہوا وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔

 میری کچھ عرصہ پہلے ان سے ملاقات ہوئی تھی بتا رہے تھے مجھے ہارٹ کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن اللہ تعالی کو یہی منظور تھا کہ ہزاروں سوگواروں کو چھوڑ کے اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر خصوصا اپنے خانوادے کو سوگوار چھوڑ کر دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے اللہ تعالی انہیں اور انکی ہمشیرہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اللہ تعالی انکی قبر کو اپنے نور سے روشن و منور فرمائے اللہ تعالی ان کے آخرت کے منازل آسان فرمائے اللہ تعالی ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائےاوریہ دوہرا صدمہ صبر وحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

وحدت نیوز (آزاد کشمیر) میرپور کے مرکزی جامعہ مسجد کے خطیب سابق امام جمعہ جماعت حجتہ السلام مولانا سید تنویر حسین شیرازی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ہیں۔مولانا تنویر حسین شیرازی کا تعلق تحصیل مری کے علاقہ بنگروٹ سیداں سے تھا آپ ایک لمبے عرصے سے میرپور میں خطیب اور امام جمعہ جماعت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔آپ میرپور میں اتحاد بین المسلمین اور وحدت بین المومنین کے لیے عملی طور پر کوشاں تھے۔

میرپور میں مجلس وحدت مسلمین کے قیام میں آپ نے کلیدی کردار ادا کیا قبلہ مولانا تنویر حسین شیرازی صاحب کافی عرصے سے ذیابطیس اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔وہ ڈائیلائیسز کے دوران آج صبح حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی با بصیرت عالم دین تھے مولانا شیرازی کی وفات سے ملت تشیع  کاناقابل تلافی نقصان ہو گیا ہے۔ مولانا تنویر شیرازی مرحوم کی میرپور میں جو خدمات ہیں وہ بڑے عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نے مولانا شیرازی مرحوم کے خانوادے سے ان کے پسماندگان سے اور میرپور کے مومنین وسادات سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا شیرازی مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےشوریٰ عالی کے رکن سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کاسیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں اہل سنت مکتب فکر کی مسجد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکےپر اظہار مذمت ۔ میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں انہوںنے کہا کہ امریکا اور اس کے پٹھو پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دہشتگردی کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔دہشت گرد ملک کی ترقی و استحکام کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ دہشت گردوں کا مکمل صفایا تکفیریت کے خاتمے سے مشروط ہے۔انہوںنے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) کوئٹہ میں مسجد پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر بندگان خدا کی شہادت پر پوری ملت جعفریہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھ پاکستان کے ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت عناصر کی جانب سے کوئٹہ میں مسجد پر حملہ وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سنگین سازش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد آج سفاک دہشتگردوں نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ میں برادران اہلسنت کی مسجد کو اپنی سفاکیت کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

علامہ سید باقر عباس زیدی نے آج شام کوئٹہ میں برادران اہلسنت کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ سمیت دیگر 13 نمازیوں کی شہادت پر خانوادہ شہداء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree