وحدت نیوز (گلگت) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے صوبائی حکومت کی سمری قابل قبول نہیں۔حکومت ابھی سے پری پول رگنگ میں مصروف ہوگئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگر من پسند تقرری کی گئی تو الیکشن نتائج متنازعہ قرار پائینگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی و ضلعی عہدیداران سید علی رضوی کی سربراہی میں وحدت ہائوس اسلام آباد منعقد ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں میرٹ کو پائمال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور صوبائی حکومت کے اس اقدام کو انتخابی نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی پیش بندی قرار دے کر اسے یکسر مسترد کردیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر یکطرفہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ انتخابی نتائج کو متنازعہ بناکر علاقے میں انتشار اور انارکی پھیلانے کی سازش ہے جسے کسی طور تسلیم نہیں کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے تاکہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں لیکن لیگی حکومت کوآنے والے انتخابات میںبدترین شکست کے آثار نظر آچکے ہیں اور من پسندچیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے ذریعے انتخابات نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کرنا چاہتی ہے حالانکہ گلگت بلتستان میں اہل اور دیانتدار افراد کی کمی نہیں اور سمری میں جن افراد کی سفارش کی گئی ہے ان پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ان میں سے ایک کے خلاف جوڈیشل کونسل میں پٹیشن بھی داخل ہے اس کے باوجود ایسے افراد کو چیف الیکشن کمشنر کی پوسٹ کیلئے نام بھیجنا قرین انصاف نہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کی سمری کو واپس کیا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے قابل قبول ،اہل اور دیانت دار چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی صدارت میں سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خطے کے امن و امان اور دیگر صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ قاضی نثارکی جانب سے  اتحاد امت کے بیان کا پوری سچائی اور خلوص سے خیرمقدم کرتے ہیں یہ نعرہ ہمارا ہماری آرزو و ارمان اور خطے کے تابناک مستقل کی ضمانت ہے۔وحدت و اتحاد وقت کی ضرورت ہی نہیں بلکہ دینی و اخلاقی فریضہ بھی ہے، ہم روز اول سے ہی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ سیرت نبویؐ، ارشادات  ائمہ کرام ؑ اور تعلیمات اسلامی کی اساس ہی وحدت و اخوت ہے۔ دنیائے اسلام میں سید جمال الدین افغانی کی اتحاد امت کے لیے کی جانے والی کوششوں کوآج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن مسلمانوں کی غفلت کے سبب ان کو کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے  اسلام کا بڑا نقصان ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ رہبر مسلمین جہاں امام خمینی حقیقی اتحاد امت کے داعی تھے انہوں نے آج سے دہائیوں قبل فرمایا تھا کہ اسلام کی کامیابی اتحاد امت میں پوشیدہ ہے۔ رہبر کبیر نے اسلام کے خلاف جاری سازشوں سے امت کو آگاہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ مسلمان ہاتھ کھولنے اور باندھنے کے جھگڑے میں مصروف ہیں جبکہ دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمودات کے مطابق اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہمارا دین مسلمانوں کے درمیان کسی بھی قسم کی نفرت اور تفرقے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہمارا مکتب مسلمانوں کے درمیان انتشار پھیلانے کو حرام سمجھتا ہے اور اس فعل کو گناہ کبیرہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے نامور اہلسنت عالم دین مولانا قاضی نثار کی جانب سے حالیہ دنوں میں دئیے گئے بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں دل کی گہرائیوں سے یقین دلاتے ہیں کہ اسلام کی ترویج  اتحاد امت،خطے کی خوشحالی اور قیام امن کے لیے ہمیشہ کی طرح صف اول میں ہونگے اور انکے کندھے سے کندھا ملا کر اسلام اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے فروعات میں مشترکات نوے فی صد ہے جبکہ اصول سو فی صد مشترک ہے۔ تمام مکاتب فکر کو باہم متحد ہو کر مشترکات پر جمع ہونا چاہیے اور اسلام دشمن طاقتون کو مل کرنہ صرف ناکام کرنا چاہیے بلکہ مسلمانوں کی صفو ں کے درمیان موجود فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر پھینکنا چاہیے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ عالم اسلام میں فرقہ وایت کو ہوا دینے اور نفرتیں پھیلانے والوں کا کوئی مسلک نہیں ہے۔ بلتستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی پورے خطے اور پاکستان کے لیے نمونہ عمل ہے ۔ اس اخوت و بھائی چارگی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اتحاد و حدت کی راہ میں جہاں دیگر مکاتب فکر کے پیروکاروں کا پسینہ بہے گا وہاں ہمارا خون بہے گا۔ہم تمام مکاتب فکر کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں اور داریل سے کندوس تک کے عوام ایک ہی گلدستے کے پھول سمجھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان عالمی سطح پر ایک بھرپور معاشی طاقت بن کر ابھرا گا بلکہ اس کے ثمرات سے جی بی میں بھی معاشی استحکام آئے گااور اس اہم منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملک دشمن اور اسلام دشمن وقتیں متحرک ہیں اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں۔ ایسے میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں کو کچلنے اورمذہبی  و قومی ہم آہنگی کی فضاء کو تقویت دینے کے لیے ہم پوری قوت سے  میدان عمل میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کے سرحدوں علاقوں میں بھارت کے تعاون سے دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہے ہیں جس سے سی پیک کی شہ رگ گلگت بلتستا ن میں بھی خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ سکیورٹی اداروں اور عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) چیف الیکشن کمشنر کی یکطرفہ تعیناتی ہرگز قبول نہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔مسلکی یا سیاسی وابستگی کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی گئی تو خاموش نہیں رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے ابھی سے ہی آنے والے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کا پلان بنایا ہے جس کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں سیاسی وابستگی کو پیش نظر رکھا جارہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی مسلک اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے کے بعد تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز خرید وفروخت کی سیاست کررہی ہے اور میرٹ کو پائمال کرکے من پسند افراد کو نواز نا ان کے سیاسی منشور کا حصہ ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں پر کوئی کام نہیں کیا گیا،ٹھیکوں اور ملازمتوں میں انتہائی درجے کی کرپشن کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر لینڈ ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ہم کسی ایسے فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے جو عوام کو اپنی زمینوں سے بیدخل کرنے کے لئے بنایا جائے۔ جب تک گلگت بلتستان کی حیثیت متنازعہ ہے تب تک نہ تو اس خطے کے عوام پر ٹیکسوں کا نفاذ ہوسکتا ہے اور نہ ہی عوام کی ملکیتی زمینوں پر حکومت قبضہ کرسکتی ہے۔جہاں حکومت عوام کے منشاء کے خلاف اقدامات کرے گی عوام کا سمندر سڑکوں پر لے آئینگے۔

 

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں، بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے تنظیمی کارکردگی اور ملکی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے آج پورا ملک بدامنی اور انتشار کا شکار ہے۔ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔ ملکی ترقی کے راستے میں عوام نہیں حکمرانوں کی نیت اور کردار رکاوٹ ہے، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے معیشت کو کھو کھلا کردیا ہے۔ بدعنوانی اور کرپشن ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوانی سے ناانصافی، غربت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مستحق کو اس کا حق نہیں ملتا،ہمارے عوامی نمائندوں نے لوگوں کی آنکھوں سے پردہ ہٹایا آج شہر کے بچہ بچہ ایک عوامی نمائندے کی فنڈ سے با خبر ہے ۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اسلامی احکامات،امن و امان،ملکی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں، عوام کی خدمت، انکی فلاح اور ہر میدان میں ترقی ہمارا عزم ہے، ہمارے نمائندے ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی میدان میں جدو جہد کر رہے ہیں اور نتائج قوم خود دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار پروپیگنڈوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دے کر، ہمارے حوصلوں کو پروان چھڑا دیا۔ملکی ترقی اور عوام کو انکے حقوق دلانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میںمصروف ہیں۔ نہ صرف کوئٹہ میں بلکہ ملک کے تمام دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی قوت کے علاوہ ، عوام کے دلوں کو جیتنے والی جماعت کی حثیت رکھتی ہے، ہم نے مشکلات کے دوران قوم کا ساتھ دیا ، انکے حقوق کیلئے استقامت کا سہارا لیا اور ان کیلئے ہر میدان میں جد و جہد کی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نےایم ڈبلیوایم ضلع نگر سیکریٹریٹ میں کارکنان اور تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت نےسابقہ حکومت کی طرح عوامی فلاح وبہبود نعروں کی حد تک ہی محدود رکھی ہوئی ہے، گذشتہ تین برسوں کی کارکردگی صفر ہے ،ایم ڈبلیوایم کا ہدف اقتدار کا حصول برائے سیاست نہیں بلکہ خدمت انسانیت ہے،ہمارا امتیاز ہے کہ  ہمارے تمام منتخب عوامی نمائندے دیگر جماعتوں کے نمائندگان سے زیادہ عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور جہاں ہمارے نمائندگان ایوانوں میں موجود نہیں وہاں بھی اپنی مدد آپ کے تحت مختلف سطح کے فلاحی پروجیکٹس جاری وساری ہیں ، نگر کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام کے وسیع تر مفاد اور قومی وملی وحدت کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کسی بھی قسم کا فیصلہ کارکنان کواعتماد میں لے کرکرے گی جس کے بہترنتائج آنے والے وقتوں میں عوام ملاحظہ کریں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے ملکی مفادات کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کرینگے تو ملک توانا اور مضبوط ہوگا۔ اگر یہی ریاستی ادارے حکمرانوں کی کرپشن چھپانے میں اپنی توانائیاں صرف کریں گے تو اس کے نتائج بھی اسی حساب سے ملیں گے۔  محکمہ پولیس کا سیاسی پریشر کے آگے جھک جانا نیک شگون نہیں۔ حکمرانوں سے تو عوام پہلے ہی مایوس ہو چکے تھے، لیکن اب ریاستی اداروں سے بھی عوام کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ پولیس میں جس طریقے سے کھلم کھلا دھاندلی کی گئی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اس سے قبل محکمہ صحت کی خالی اسامیوں پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ سب کچھ عیاں ہونے کے بعد بھی ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے اور کرپٹ حکمرانوں کا کوئی احتساب نہ ہوا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ یہ کیسی فورس ہے جو لیگی کارکنوں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔ ایسی فورس جو اپنے ایمان کی حفاظت نہ کرسکتی ہو اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ پولیس فورس کی قیادت نے نااہل حکمرانوں کے ناجائز خواہشات کے آگے گٹھنے ٹیک کر اپنے وقار کا سودا کیا ہے۔ فورس کو اپنا وقار بلند رکھنا چاہئے بصورت دیگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فورس کمانڈر جی بی سے اپیک کرتے ہیں کہ وہ محروم اور مستضعف عوام کو حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم عدلیہ کے اعلٰی ججوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف سوموٹو ایکشن لیکر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree