وحدت نیوز (اسلام آباد) سعودی حکومت اہل تشیع شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکام نظرآتی ہے، ابھی شیخ باقرالنمرکی شہادت کا زخم تازہ ہی تھا کہ آج اسلام دشمن عناصرنے ایک مرتبہ پھرالاحصاءمیں دوران نماز جمعہ بے گناہ نمازیوں کو خاک وخون میں غلطاں کیا، تواترکے ساتھ الاحصاءاور قطیف میں مساجد وامام بارگاہوں پر حملے سعودی شیعہ اقلیت کے محفوظ ہونے کی دلیل ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔

ان کاکہناتھا کہ سعودی حکومت کی داعش اور القائدہ سے متعلق دوغلی پالیسی نا فقط مشرق وسطیٰ بلکہ خود سعودی عرب کیلئے بھی کسی وبال جان بنی ہوئی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکا تازہ بیان نام نہادسعودی اسلام دوستی اور داعش دشمنی پر طماچہ ہے جس میں اس نے کہا کہ سعودی اور دیگر عرب ممالک ایران کے خوف سے ہمیں اپنا دوست تسلیم کرتے ہیں ، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بیان بھی رکارڈ پر ہے جس میں اس نے اقرار کیا ہے کہ امریکہ دنیا بھرکے تکفیری دہشت گردوں کو سعودی سرمائے سے ٹریننگ فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے منافقانہ طرز سیاست کی بدولت آج پورا عالم اسلام ایک نہ بجھنے والی آگ کی ذد پر آچکا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree