zainab sa mwm lahoreوحدت نیوز (لاہور) حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کے نواسی رسول حضرت بی بی زینب (ع) کے روضہ مبارک پر حملے کیخلاف مال روڈ الحمرا ہال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی ، سابق رکن پنجاب اسمبلی عاصمہ ممدوٹ، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ،مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی  نے مظاہرین سے خطاب جبکہ مظاہرے میں شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم رضا، علامہ افضل حیدری، علامہ مصطفٰی مہدی، سید اسد عباس نقوی، سید حسن رضا، سید حسنین جعفر، آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید زین زیدی شریک ہوئے۔

 علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا غیرت مند شہری شام میں اہل بیت (ع)اور اصحاب رسول(رض)کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں امداد دینے والے سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت نواز حکومت نیز پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کیخلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

مظاہرین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ناموس رسالت(ص) پر حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی گماشتوں نے ایک دفعہ پھر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے، ہم جناب زینب(ع) کے روضے پر مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین دس ورزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے اور عزاداری کے اجتماعات ہونگے اور صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

احتجاجی ریلی میں خواتیں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ شام میں محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بہادر بی بی نے واقعہ کربلا کے بعد فوج یزید اور یزیدی سوچ کو شکست دی آج بھی اولاد یزید بی بی زینب(ع)سے خوفزدہ ہے۔

مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی عاصمہ ممدوٹ نے کہا کہ بی بی زینب (ع) کے مزار پر حملے کے خلاف ہر عزت اور غیرت مند ماں بہن بیٹی کو آواز احتجاج بلند کرنا چاہیے کیونکہ اس محسنہ اسلام بی بی نے کربلا میں اپنی پاک چادر قربان کرکے قیامت تک عورت کے پردے کو بچا لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree