وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی آرگنائزر علامہ سہیل شیرازی نے ملک دشمن نعرہ بازی ومیڈیا ہاوسزپر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کھا کہ پاکستان خدا داد مملکت ہے یہ ملک بڑی  محنت و بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ماضی میں بھی ملک دشمن عناصرنے  ہمیشہ ملک عزیز کے خلاف زبان درازی کرتے رہے ہیں  یہ وہی عناصر ہیں جنھوں نے پاکستان کا قومی پرچم قائد اعظم کے مزار کے احاطہ میں نذر آتش کیا تھا کسی بھی قیمت پر پاکستان مخالف نعرہ بازی قبول نہیں ایسے افراد کو متنبہ کرتے ہیں کہ  اپنی زبان کولگام دیں ابھی اس ملک کے باوفافرزنداں  زندہ ہیں اور ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے عناصرکے خلاف  کاروائی کرکے انکو سخت سے سخت سزادی جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میںڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے شہر قائد کے ایک سیاسی اجتماع میں وطن عزیز پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے، یہ وہی ملک ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی، جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کروڑوں افراد نے اپنے گھروں اور جائیدادوں کو پسِ پشت چھوڑ کر ہجرت کی پاکستان ہمیں اپنے جانوں سے زیادہ پیارا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ ان تمام باتوں کے باوجود ایک سیاسی جماعت کے غیر ملکی لیڈر نے وطن عزیز کیلئے غلط الفاظ استعمال کئے اور اپنے تعصبانا تقریر سے تمام ہم وطنوں کی دل آزاری کرتے ہوئے دشمن ممالک کی زبان بن کر انکی ترجمانی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اجتماع میں سیاسی لیڈر نے اشتعال انگیز تقریر میں عوام کو غیر آئینی اعمال کیلئے ابھارا اور مختلف عمارات پر ھلا بولنے کی دعوت دی، جسکے نتیجے میں شہر قائد کو ایک بار پھر آگ نے گیر لیا اور چاروں طرف نفرتوں کی فضاء بحال ہو گئی۔

ان کامزید کہناتھا کہ قانون کے دائرے میں کسی بھی شخص کو کسی جگہ کو یرغمال بنانے یا کسی عمارت پر حملہ کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں یہ افعال غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ میڈیا نیٹ ورکز وہی ادارے ہیں جو ہمیں دنیا بھر کے نقاط و حرکات سے واقف رکھتے ہیں ، ان صحافیوں پر حملہ جو اپنے جان کی پروا کئے بغیر اپنا فرض نبھاتے رہتے ہیں، کسی طور معافی کے قابل نہیں۔ وطن عزیز سے نفرتیں مٹانے اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پورا پاکستان ایسے مشکل وقت میں متاثر شدہ میڈیا گروپس کے ساتھ ہے اور ہمیں چاہئے کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے مثبت سوچ اپناتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دے اور نفرتوں کی جڑیں اکھاڑ دے۔

وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم روز اول سے نہ صرف پاکستان کے دشمن انڈیا سے ہر طرح کے تعلقات کے مخالف ہیں بلکہ ہم ان حکمرانوں کو بھی آئینہ دکھاتے رہے ہیں جنہوں نے ملکی سلامتی کو پس پشت ڈال کر مودی سرکار کے ساتھ تجارتی مراسم بڑھائے ۔ ماضی کی طرح اب بھی پاکستان کے بدترین دشمنوں میں انڈیا اور امریکہ شامل ہے۔ ہندوستان وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے بدترین دشمن ہیں۔ مودی نہ صرف پاکستان کے دشمن ہیں بلکہ انکا ہاتھ انڈیا کے مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے۔ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ان سے بعید نہیں تھا ۔ مودی کا گلگت  بلتستان کے حوالے سے بیان مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے اور اقتصادی راہداری کی گزرگاہ میں بے چینی پھیلانے کی سازش ہے ، مودی کا حافظہ ساتھ دے رہا ہو تو معرکہ کارگل کو یاد کرے کہ کس طرح گلگت بلتستان کے جری جوانوں نے انکی فوج کو دھول چٹا دی تھی اور کشتوں کے پشتے لگا ئے تھے۔ آج مودی گلگت بلتستان کے عوام کے دلو ں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جو انکی بھول ہے۔ ہمارے اجداد نے اسلامی نظریاتی بنیادوں پر پاکستان کے الحاق کیا ہے اور ہمارے شہداء کے خون اس میں شامل ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ مودی کی ہرزہ سرائی پر ملک میں موجود وہ طبقہ جواب دے جنکے قائد ان کے حوالے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ہم کل بھی مودی کو اسلام و پاکستان کا دشمن سمجھتے تھے آج وقت نے ثابت کیا کہ انکے ساتھ تجارتی مراسم بڑھانے والے ناعاقبت اندیش لوگ ہیں۔ انہیں کوئی حق نہیں کہ ملک پرحکومت کرے۔

وحدت نیوز(بھکر) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بھکرسفیر حسین خان شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ پاکستانی میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانت داری کے ساتھ کر رہا ہے ۔ کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاً ہمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔ پرامن جدوجہدکرنا، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے عملی اقدامات کرنا اور ملک دشمن قوتوں کے چہروں سے ہمیشہ نقاب اٹھانا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی وصوبائی اور تمام تر ضلعی ذمہ داران و کارکنان اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے پر سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کانگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن قوتوں کی شر انگیزسوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شرانگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں ۔ میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔ جس کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ناپسندیدہ عمل و فکر قرار دے چکے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے دشمن حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں بھی موجود ہیں، یہ عناصر ملک و قوم کے لئے سنگین خطرہ ہیں، انہی عناصر نے پشت پناہی سے کالعدم دہشتگرد تنظیمیں کراچی سمیت ملک بھر میں کھلے عام فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ملکی سالمیت و استحکام کیلئے لازمی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکی ہر سطح پر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر رضا امام نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے خطرناک اور انتہائی تشوشناک ہے، حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں نے ایک بار پھر شیعہ جوانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، دہشتگرد عناصر موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر قائد کی فضا کو خراب کرکے نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، لہٰذا حکمران اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں، دہشتگرد عناصر کو کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت دینا شہر کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجۃالاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سیاسی جماعت کے سربراہ کے پاکستان مخالف نعرے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ در حقیقت پاکستانی قوم کی عزت ووقار پر حملہ ہے ۔ حکومتوں اور سیاسی لیڈران اور افسران پر مہذب تنقید ہر شہری کا حق ہے پر احتجاج اور تنقید کے آڑ میں مادر وطن کی توہین پاکستان مخالف عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ارباب اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے دشمنوں کے خلاف موثر قدم اٹھائے ،اور ملک کے اہم ستون میڈیا پر حملہ کرنے والے شرپسند دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree