وحدت نیوز(نوشہروفیروز) رمضان المبارک اپنے دامن میں رحمت اور مغفرت لے کر انسان کے لیے آیا ہے اور پورا ماہ صدا دیتا رہتا ہے کہ کوئی ہے جو مجھ سے رحمت اور مغفرت لے،انسان اس وقت کامل انسان بنتا ہے جب انفرادی فرائض کے ساتھ ساتھ اجتماعی کی طرف بھی متوجہ ہوں  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے الہادی اکیڈمی مٹھیانی ضلع نوشہرو فیروز کی جانب سے منعقدہ خمسہ فہم اسلام کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،خطابت کے موضوع "کامل انسان" پر تقریر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ کسی ظاہر جسم رکھنے والے انسان کو ہم انسان تو کہہ سکتے ہیں لیکن  کامل انسان نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان میں وہ خوبیاں نہیں پائی جاتی جو کامل انسان میں ہونی چاہئے. جو انسان جسم کے اعتبار سے سالم اور روح کے اعتبار سے کامل ہوں تو وہ کامل انسان ہے کیونکہ انسان ان دو جسم اور روح سے پیدا ہوا ہے اس حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ موجود ہے انہوں نے کہا کہ اپنے گرد مادی اشیاء پر غور کرنے سے ہمیں انکی دو بنیادی اقسام نظر آتی ہیں با لکل اسی طرح انسان میں بھی معنویات ،  اخلاقیات و افکار کے لحاظ سے دو طرح کے ہوتے ہیں ایک انسان کامل اور دوسرے انسان ناقص .سب سے پہلے انسان کو چاہئےکہ انسان کامل کو پہچانیں کہ انسان کامل کیا ہے اور پھر انسان کامل بننے کی کوشش کریں کیونکہ اس کے بغیر ہم زمین میں خلیفتہ الله کہلانے کے مستحق نہیں ہو سکتے .اسلام میں مختلف اقدار کے اعتبار سے انسان کی قدر و قیمت میں فرق ہے اور اسلامی نکتہ نظر سے انسان کامل وہ ہے جس میں سب قدریں ایک ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ایسا نہ  ہو کہ بعض  اقدار کی طرف وہ متوجہ ہو لیکن بعض اقدار میں با لکل صفر ہو .انسان میں مختلف اقدار سے مراد شجاعت ، عبادت ،آزادی ، عدالت اور عشق وغیرہ ہے بعض انسان صرف عبادات کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں البتہ یہاں عبادت کی معنی مخصوص یعنی نماز اور روزہ ہے حاصل مقصد یہ ہے کہ صرف انفرادی کام سر انجام دینے سے انسان کامل اور مومن نہیں بن سکتا یہ اس وقت کامل انسان بنتا ہے جب انفرادی فرائض کے ساتھ ساتھ اجتماعی کی طرف بھی متوجہ ہوں،رمضان کریم بشریت کو عالم مادہ سے عالم معنوی کی معراج تک پہنچانے کا نام ہے   ،  اس  موقع پر پی پی پی رہنما سکندر چانڈیو  ، مولانا محمد یوسف حسنی اور اکیڈمی کے پرنسپل مولانا شبیہ الحسن نے بھی خطاب کیا  جبکہ صوبائی سیکریٹری امتیاز حسین بخاری اور ضلع سیکریٹری اعجاز علی ممنائی  ڈپٹی سیکریٹری وقار حیدر عابدی میڈیا انچارج مشتاق حسین بلوچ ،سیکریٹری لائرزفورم امتیاز میمن بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree