وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پورے ملک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور واپڈا حکام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند کیا جائے، شدید گرمی میں بجلی کی بندش عوام کیلئے سخت اذیت کا باعث ہے، رمضان کے مقدس ماہ میں عوام کو اس اذیت سے دور رکھا جائے۔ سولجر بازار کراچی میں وحدت میڈیا سیل سندھ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علی احمر نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ماہ صیام تذکیہ نفس کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ہے، محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا، بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبر و تحمل، رواداری، اخوت، عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ جسمانی مشقت کا نام نہیں ہے، بلکہ نفس کی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ ہمیں تمام اخلاقی و جسمانی برائیوں سے دور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی مناسبت سے دعائیہ محافل اور دیگر تقریبات میں وطن عزیز کے استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

علی احمر نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران انتظامیہ گراں فروشوں پر بھی کڑی نظر رکھے، تاکہ عام آدمی اشیائے خوردونوش کے حصول میں دشواری سے بچ سکے، ناجائز منافع خوروں کیلئے فوری طور پر کڑی سزاؤں کو موقع پر ہی تعین کیا جائے، تو عام گزر بسر کرنے والے افراد کو اس ماہ میں جن مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس میں یقینی طور پر کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے ذمہ دار اداروں کو ملک دشمن عناصر پر بھی گہری نظر رکھنا ہوگی، تاکہ وہ شرپسندانہ عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں، مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام مقدس مقامات اور عبادت گاہوں کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلہ میں ذرا بھر غفلت کا مظاہرہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے دوران ملک بھر میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں علامہ علی انور جعفری اور علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تکفیری دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے، شکار پور امام بارگاہ میں خودکش حملہ آوروں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ماضی میں بھی شکار پور میں بھی ہونے والے خودکش حملوں کو فراموش کرچکی ہے، اگر گذشتہ دھماکوں کا نوٹس لے کر سندھ بھر میں فوجی آپریشن کیا جاتا تو آج دہشت گردوں کو یہ ہمت نہ ہوتی۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کی سرزمین اولیاء کی سرزمین ہے، قلندر کی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف بنانے والے سیاسی سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وحدت نیوز (شکارپور) جامڑا ضلع شکارپور میں کالعدم دھشتگرد تنظیم نے مسجد امام زمانہ ؑ میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی دی اور جل کافر جل کے نعرے لگاتے رہے اس واقعے کے نتیجے میں مولانا صابر حسین جل کرشدید زخمی ہوئے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری ،مولانا سکندرعلی اور شہداء کمیٹی کے دیگر رہنماوں نے مقامی اسپتال میں زخمی مولانا صابر حسین کی عیادت کی اور ان کی جلد شفاءیابی کی دعا کی ، اس موقع ہر عبداللہ مطہری کا کہنا تھا کہ ضلع شکار پور ،جیکب آباد اور قریب و جوار کے اضلاع دھشتگردوں کی جنت بنی ہوئی ہے اور انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے ، انہوں نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے راولپنڈی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے اسے سکیورٹی اداروں کی ناکامی اور راولپنڈی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہ پر خودکش حملہ سکیورٹی انتظامیہ کی بدترین ناکامی اور نااہلی ہے۔ سکیورٹی خدشات اور دھمکیوں کے باوجود سکیورٹی اقدامات نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے بیدار اور ہر ممکن خطرہ کے لئے اپنے آپ کو آمادہ رکھیں۔ وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف فوجی عدالتیں ہضم ہوتی نظر نہیں آتیں، اگر سانحہ پشاور پیش نہ آتا تو وفاقی حکومت طالبان کو اچھے اور برے میں تقسیم کرکے بری الذمہ ہونے کی کوشش کرتی۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران جن جن سیاسی و سماجی شخصیات نے آپریشن کی مخالفت کی اور دہشتگردوں کی اخلاقی پشت پناہی کی، خواہ دانستہ ہوں یا غیر دانستہ، ان سب کے دامن پاکستان کے پچاس ہزار شہیدوں کے خون سے رنگین ہیں۔ جو جو جماعتیں فوجی عدالتوں کے خلاف اچھل کود کر رہی ہیں، دراصل ان کے تانے بانے دہشتگردوں سے ہی جا ملتے ہیں، ان سب کا گھیرا تنگ کیا جائے، انہیں دہشتگردوں کی حمایت روکنے کے لئے کیا مزید پچاس ہزار شہداء کی ضرورت ہے۔

 

آغا علی رضوی نے کہا کہ رسول اکرم رحمت العالمینؐ کی میلاد پر حملہ دراصل رسول کی محفل اور رسولؐ کی ذات اقدس پر حملہ ہے۔ ان دہشتگردوں اور اسلام دشمنوں کی کسی سطح پر ہمدردی رکھنا جائز نہیں۔ ہم دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر اور سخت آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں پوری قوم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے، جو جماعتیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور فوجی عدالتوں کی مخالفت میں مصروف ہیں، ان سب کو دہشتگردوں کے حامیوں کی صف میں رکھ کر باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کی ہمت کے ٹو سے بھی بلند، ان کے حوصلے عظیم اور کارنامے پوری دنیا میں معروف ہیں، انہیں مخالفتوں کی پرواہ کئے بغیر ملکی سلامتی کے لئے آگے بڑھنا چاہیے، یہ دہشتگرد بزدل ہیں، انکی تعداد بھی قلیل اور مٹھی بھر ہے، انکے حامی ہماری صفوں اور پارلیمنٹ میں حکومتوں پر براجمان ہیں، ان غداروں کا گھیرا تنگ کیا جائے تو دہشتگرد پاکستانی فوج کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی مضبوط ترین فوج رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ زاہد حسین زاہدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں محرم سے قبل دہشت گردی کی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔  گلگت بلتستان میں عالم برج پر ہراموش کی مسافر گاڑی پر حملہ، پارا چنار میں مسافر گاڑی پر حملہ، راولپنڈی میں امام بارگاہ کو نذر آتش کرنے کا واقعہ اور کراچی میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں اور حکمرانوں کی طرف سے دہشت گردوں کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے اطلاعات کے باوجود گلگت بلتستان خصوصاً شاہراہ ریشم پر اس سانحے کا ہو جانا حکمرانوں اور انتظامیہ کی نااہلی اور دہشت گردوں سے ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ حکمرانوں نے اگر دہشت گردوں کی سرپرستی نہ روکی اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں کی بیخ کنی نہ کی تو علاقہ کا امن تباہ ہو جائے گا۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree