وحدت نیوز (لاہور) القدس پر اسرائیلی قبضہ کو امریکا کی طرف سے تسلیم کیا جانا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جو کہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے۔ یروشیلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کے وہاں قیام کے اعلان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مغموم کیا ہے۔ امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ صرف زبانی فیصلوں اور مذمت کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ یروشیلم اسرائیلی نہیں بلکہ فلسطینی دارالخلافہ بیت المقدس تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شرکاء نے لاہور پریس کلب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ '' دفاع القدس وآزادی فلسطین سیمینار'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینارسے معروف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے خطاب کیا،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل  ناصر عباس شیرازی  ،فلسطین فائونڈیشن سے عثمان موئید،جماعت اسلامی سے فرید پراچہ،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی، پی ٹی آئی سے اعجاز چوہدری ،مسلم لیگ ق سے کامل علی آغا  نے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں غیر قانونی آباد کاریوں کا نوٹس لے اور بیت المقدس کے مسئلہ پر امریکی کی اسرائیل کے لیے حمایت درست اقدام نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی حریت پسند قوم ہیں اور آج بھی وہ نہتے ہو کر اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں جبکہ اسرائیلی بزدلانہ اقدام ان کے مصمم ارادوں پر اثر انداز نہیں ہوئے۔ دنیا بھر میں اسرائیل کے ناپاک عزائم ناکام ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کریں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والوں بچوں کے چہلم کی مناسبت سے چوک نواں شہر ملتان میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے صدر ڈاکٹر قمر علی رضانے کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ چہلم کے موقع پر شہدائے کو خراج تحسین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ آخر میں شہدائے پشاور کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لے خصوصی دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ مظہر عباس، سید دلاور عباس زیدی، سخاوت علی، وسیم عباس زیدی اور حسنین انصاری، قاسم جعفری اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز (کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے حوالہ سے احتجاجی جلوس ،چیچہ وطنی رجانہ روڈ بلاک ،پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنا ،مقررین کا پر مذمت خطاب تفصیل کے مطابق ممتاز حسین گوندل، جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیوایم سید محسن رضانقوی کی زیر قیادت سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک احتجاجی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے تھانہ چوک ،رجانہ روڈ سے ہوتا ہوا پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنے کی شکل اختیار کر گیا ،دوران جلوس مظاہرین نے دہشت گردی کے حوالہ سے شدید نعرہ بازی کی اور دہشت گردی نیٹ ورک کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل ممبر امن کمیٹی ممتاز حسین گوند ل نے کہا کہ اس سے زیاد ہ المناک واقعہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ننھی جانوں کو پھول کی پتیوں کی طرح مسل ڈالا ،انہوں نے کہا کہ جب تک گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو سزائیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک دہشت گردوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملکی سالمیت کے لیے ہم اکٹھے نہ ہوئے تو پھر ہمیں پاکستان کہلانے کا بھی حق حاصل نہیں ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے ملک میں بلا امتیاز آپریشن کیاجائے اس سے قبل جنر ل سیکرٹری وحدت مسلمین سید محسن رضا نقوی نے سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن کو منظر عام پر لایا جائے اور بلا امتیاز پورے نیٹ ورک کو تباہ کر کے ملک میں امن قائم کیاجائے ۔

وحدت نیوز(لاہور) ملت اسلامیہ میں بیداری کا سبب شہداء کے پاکیزہ لہو کا صدقہ ہے جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھلا دیتی ہیں تاریخ میں اُن کا نام و نشان باقی نہیں رہتا، ہم شہداء کے وارثین ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ اس غیور ملت نے ظالم کے سامنے سر جھکانے کےبجائے سر کٹانے کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن میں شب شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وطن عزیز میں ظالمانہ نظام کے خاتمے کا عہد کیا ہوا ہے اور انشاءاللہ اپنے لہو کے آخری قطرے تک ظلم، ناانصافی اور غریب کش بادشاہانہ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی دفعہ اس ملک کے حقیقی وارثان کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں، آئی ایس او ایک شجرہ طیبہ کا نام ہے جس کی آبیاری شہداء کے مقدس لہو سے ہوئی ہے، شہداء کا پاک لہو ہمارے پاس ایک مقدس امانت ہے،امامیہ طلباء اپنی توانائیاں وطن عزیز کے دشمنوں کے تعقب اور حصول علم پر صرف کریں ۔ پاکستان کے استحکام کے لئے سابقین آئی ایس او اپنا عملی کردار ادا کریں ، مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او کے فارغ التحصیل طلبہ کے لئے قومی خدمت کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرزندان آج ملک میں عوام کی حکمرانی کیلئے اور استحصالی نظام کیخلاف پختہ عزم کیساتھ میدان میں موجود ہیں اور انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے چنگل سے آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز امن کا گہوارہ بنے گااور مساوی حقوق سب کو میسر ہونگے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ماڈل ٹاوُن کے شہداء ہمارے شہداء ہیں، ہم ان کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام امام خمینی کے فرمان پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس منایا گیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے ، آزا دکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے 2300سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی گئیں اور غزہ میں جاری اسرائیل مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی ریلی امام بارگاہ جی سکس ٹو اثناء عشری اسلام آباد سے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس تک نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے قیادت کی، اس موقع سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی موجود تھے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز، بینرز اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

 

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی تاریخ انسانیت میں کوئی مثال نہیں ملتی، ایک طرف اسرائیل، زمین، آسمان اور فضا سے آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب مصر اور اردن نے اپنی سرحدیں بند کی ہوئی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کیلئے ننگ و عار ہے کہ ڈیڑھ ارب مسلمان ہونے کے باوجود بھی صہیونی غزہ پر بمباری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے واضح ہوگیا ہے کہ غزہ پر حملوں میں نام نہاد سعودی حکمران اور مصری فوجی آمر جنرل سسی ملوث ہیں اور ان کی شئے پر حماس کو ختم کرانے کیلئے یہ جنگ کرائی جارہی ہے۔ عالم اسلام کے ان خائن حکمرانوں نے امت مسلمہ کے دل زخمی کردئیے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت کو بیدار ہونا چاہیے اور ان نام نہاد مسلمان حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے لیکن قوم کا تقاضا ہے کہ وہ او آئی سی کا اجلاس بلائیں اوراس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں، یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اسرائیلی مظالم سے انسانیت بھی شرما گئی ہے، اسلامی ممالک کی خاموشی نے ثابت کردیا ہے کہ یہ حکمران صہیونیوں کے ایجنٹ ہیں۔ عرب ممالک کے سربراہ کا منافقانہ رویہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ ہم او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں جاری مظالم بند کرائے۔

 

کراچی میں مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کربلا ئے غزہ پر خاموشی ظاہرکرتی ہے کہ مسلم حکمران امریکی تلوے چاٹتے ہیں اس لئے وہ اس موضوع پر بات تک نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں کا یہ اجتماع ثابت کرتا ہے کہ مسلم ممالک کے عوام کیا چاہتے ہیں اور کس کے ساتھ ہیں، جبکہ دنیا نے یہ بھی دیکھ لیا ہے کہ حکمران کس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مغربی میڈیا کی چشم پوشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملالہ ہونے والے حملے پر زمین و آسمان کے قلابے ملانے والے آج سینکڑوں ملائیں کی شہادت پر کیوں خاموش ہیں؟۔ امامیہ اسٹوڈٹنس آرگنازئشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع امام خمینی کے فرمان کے مطابق اپنے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔اگر ہماری ضرورت پڑی تو ہم اپنے فلسطینیوں بھائی کی حمایت کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔مسلم حکمرانوں کی پراسرار خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ لاہور میں اسلام پورہ سے اسمبلی ہال تک نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحد ت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہماری ہزاروں جانیں اپنے مظلوم فلسطینی پر قربان ہیں، ہم ان مظلوموں کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل اور تحریک منہاج القرآن کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ ملتان میں مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں فلسطین کے معاملے پر پیچھے نہیں دھکیل سکتی، ہم کل بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ تھے ہم آج بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

 

کوئٹہ میں علمدار روڈ سے برآمد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مقصود ڈومکی اور شوریٰ عالی کے رکن علامہ ہاشمی موسوی نے کہا کہ ہم نے اس شہر میں قبلہ اول کی آزادی کیلئے ساٹھ سے زائد افراد اسی مقام پر قربان کیے ہیں، اسرائیلی ایجنٹوں نے آج سے تین سال پہلے القدس ریلی پر حملہ کرکے سوچا تھا کہ شائد ان کے اس عمل سے ہم اپنے مظلوم بھائیوں کا ساتھ نہیں دیں گے اور یہ ریلیاں روک جائیں گی لیکن دنیا نے دیکھا ہے کہ ہم نے اتنے شہدا ء دینے کے باوجود اپنے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ غزہ میں جاری بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رکن اسمبلی آغا محمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

 

 گلگت کی مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نئیر عباس اور سکردو کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ عالم اسلام کی تمام مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، اور اسرائیل اس کا ناجائز بچہ ہے۔ عالمی دنیا کی غزہ پر جاری مظالم پر خاموشی نے ثابت کردیا ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار جانبدار اور منافق لوگ ہیں۔ اس موقع پر اہل سنت علما نے بھی خطاب کیا۔ مظفرآباد آزاد کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی نے کہا کہ حکومت فلسطین کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے، جتنا فلسطین کے مسئلہ کو اٹھان ملے گی اتنا ہی ہمارا کشمیر کا موقف مضبوط ہوگا، دونوں ایشوز کی قرار دادیں اقوام متحدہ میں منظور ہوچکی ہیں۔ حیدر آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، پینتیس سال سے ہم امام خمینی کے فرمان پر یوم القدس منا رہے ہیں اور یہ دن اس وقت تک منائیں گے جب تک کہ ہمارا قبلہ اول آزاد نہیں ہوجاتا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام امام خمینی (رہ) کے فرمان پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس منایا گیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے 2300 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی گئیں اور غزہ میں جاری اسرائیل مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی ریلی امام بارگاہ جی سکس ٹو اثناء عشری سے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس تک نکالی گئی، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی، اس موقع سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور اقلیتی رہنماء جے سالک بھی موجود تھے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔


 
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی تاریخ انسانیت میں کوئی مثال نہیں ملتی، ایک طرف اسرائیل، زمین، سمندر اور فضا سے آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب مصر اور اردن نے اپنی سرحدیں بند کی ہوئی ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کیلئے ننگ و عار ہے کہ ڈیڑھ ارب مسلمان ہونے کے باوجود بھی صہیونی حکومت غزہ پر بمباری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے واضح ہوگیا ہے کہ غزہ پر حملوں میں نام نہاد سعودی حکمران اور مصری فوجی آمر جنرل سیسی ملوث ہیں اور ان کی شہ پر حماس کو ختم کرانے کیلئے یہ جنگ کرائی جا رہی ہے۔ عالم اسلام کے ان خائن حکمرانوں نے امت مسلمہ کے دل زخمی کر دیئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت کو بیدار ہونا چاہیے اور ان نام نہاد مسلمان حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے لیکن قوم کا تقاضا ہے کہ وہ او آئی سی کا اجلاس بلائیں اور اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں، یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اسرائیلی مظالم سے انسانیت بھی شرما گئی ہے، اسلامی ممالک کی خاموشی نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حکمران صہیونیوں کے ایجنٹ ہیں۔ عرب ممالک کے سربراہ کا منافقانہ رویہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ ہم او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں جاری مظالم بند کرائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تجمل حسین نقوی نے کہا کہ امام خمینی رہ کے فرمان کے مطابق ہم میدان عمل میں ہیں۔ اگر عالم اسلام متحد ہوجائے تو صہیونیوں کو دنوں میں شکست دی جاسکتی ہے، سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree