وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے تحت نکالی گئی میلاد النبی ﷺ ریلی کے اختتام پر  چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں  شمعیں روشن کی گئیں، ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو دوسال ہوگئے لیکن ابھی تک سانحے کے زخم تازہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی بجائے اُن کے ساتھ بغلگیر ہیں، آج ہمیں سانحہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر دہشتگردی،فرقہ واریت،تکفیریت کے خلاف یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ آخر میں شہدائے اسلام، پاکستان اور آرمی پبلک سکول کے لیے دعاکرائی گئی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ''ہفتہ وحدت ''کے موقع پر میلاد النبی ریلی جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، قاسم جعفری،مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا عمران ظفر،مخدوم اسد عباس شاہ، سید فرخ مہدی،محمد اطہر حیات،چاچا رحمت اللہ ، سجاد حسین چوہان، ریاض حسین خان،ملک ثمر عباس کھوکھر،ملک شجر عباس کھوکھر، قاضی اختر حسین، مرزاوجاہت علی، سید وسیم عباس زیدی، محمد اکرم، فیضان حسین الحسینی،دلاور عباس زیدی ، ملک عامر کھوکھر، مہر مظہر عباس اور دیگر نے کی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوئی جو گلشن مارکیٹ، رحیم چوک،بہارچوک،علی چوک، دولت گیٹ،حسین آگاہی سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھرپر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء کا رحیم چوک، بہار چوک ، کچی سرائے، دولت گیٹ اور حسین آگاہی چوک پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چوک گھنٹہ میں قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''ہفتہ وحدت ''عالم اسلام کے درمیان نعمت عظمی ہے، دشمن ہمیں توڑنے کی سازش کررہا ہے لیکن امام خمینی نے 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے ان سازشوں کو ناکام کردیا، ہفتہ وحدت نے مسلمانوں کی خوشیوں کو بڑھا دیا ہے، آج دنیا بھر کے مسلمانون کے امام خمینی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی کا کوئی اختلاف نہیں چند تکفیری عناصر پوری دنیا میں تشدد، فرقہ واریت اور تکفیریت کو فروغ دے رہے ہیں

وحدت نیوز (لاہور) حضور سرورکائنات ۖکے تعلیمات اور سنت کے پیروکار کبھی بھی انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ نہیں دے سکتے،اسلام دین محمد ۖ جبر کا دین نہیں،پیغمبر اعظم ۖ نے امت کو اخلاق حسنہ اور انسانیت سے محبت کا درس دیا،رحمت العالمینۖ کے ماننے والوں سے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام جانا چاہیئے،دہشت گردی کے ذریعے اسلام دشمن استعمار کے آلہ کاروں نے جہاد اور اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رائیونڈ لاہور میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا شہدائے آرمی پبلک اسکول اورشہدائے ارض وطن کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے،دہشتگردوں کے سہولت کار اور سیاسی سرپرست ایک دفعہ پھر دہشتگردی کیخلاف جنگ اور نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں،دنیا بھر میں تکفیری سوچ کو شکست اور دہشتگردوں کے سرپرست رسوا ہو رہے ہیں،انشااللہ وطن عزیز سے بھی اس ناسور کے خاتمے کے لئے ہمیں مصلحت پسندی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار کو پاکستان ایمپورٹ کرنے کے لئے میداں میں نکل آیا ہے،ہماری حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے ہوش کے ناخن لیں اور ایسے شرپسندوں کا محاسبہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک  انڈیا اور اسرائیل پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر خانہ جنگی کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے ناکام بنانا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا جواب دینے کے لئے قوم کا ہر فرد سربکف تیار ہیں،ملکی سلامتی اور دفاع کو ہم اپنا ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں،اور دشمن کے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے پشت پر کھڑی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree