وحدت نیوز(گلگت) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت زون اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امریکہ مردباد ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع امامیہ مسجد سے بعد از نماز شروع ہوئی جو بےنظیر چوک سے ہوتی ہوئی خزانہ روڈ پہنچی۔ اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ، اسرائیل اور جیو ٹی وی چینل کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر آئی ایس اواور صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان  عارف حسین قمبری، ڈویثرنل صدر آئی ایس او مدثر عباس حیدر اور دیگر مقررین نے کہا کہ16مئی 1948 کو امریکہ نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا تھا اور آج اسرائیل کے ناجائز وجود کا دن ہے۔ امریکہ عالم اسلام کا دشمن ہے یہ دہشت گرد ملک مسلمانوں کے خاتمے کے درپے ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام عالم اسلام اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور دشمنان اسلام برطاینہ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرے مگر افسوس کہ ہمارے حکمران امریکہ اور اسرائیل کے غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ عوام کے مفادات کی بجائے امریکہ کے مفادات کو عزیز رکھتے ہیں۔ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

 

مقررین نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور دوست ملک ہے، ایران نے پاکستان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے پاکستان کو گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ہمارے حکمرانوں نے ملک کو گیس کی فراہمی کی بجائے یہودیوں کے ایجنٹ بننے کو ترجیح دی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل جیو یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور یہ چینل اسرائیل کی مدد سے چل رہا ہے۔ اسرائیل کے اس چینل نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل کی شان میں گستاخی کی ہے۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ کی مدد سے چلنے والے چینل کو فوری بند کیا جائے۔ ریلی کے آخر میں امریکی صدر کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree