وحدت نیوز(ماتلی) 78ویں یوم پاکستان کے موقع پر وحدت یوتھ ضلع بدین تحصیل ماتلی کے زیر اہتمام امن واک کا اہتمام کیا گیا، واک کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی نے کی، جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد سمیت ایم ڈبلیوایم ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل مولانانادرعلی شاہ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی تنزیلا باری،چیئرمین ماتلی عبدالطیف نظامانی ،ڈاکٹر عزیز نظامانی ،ارشاد کہیری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل بدین  ،مجاھد راجپوت، تاجر ایسوسی ایشن  ماتلی سمیت دیگر کارکنان بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز (ماتلی) مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین تحصیل ماتلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر امن  واک کا انعقادکیا گیا،یہ امن واک  ریلی بلوچ ہوٹل سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں خصوصی شرکت مجلس وحد ت مسلمین صوبہ سندھ کےڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی، صوبائی رہنما عالم کربلائی ، مختار دایو،چیئرمین ماتلی سٹی عبدالروف نظامانی،پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما تنزیل باری،جماعت اسلامی کے رہنماشوکت شیخ، ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما عزیز ملاح، ایم ڈبلیوایم کے کونسلر باغ علی ،سماجی رہنما فقیر محمد،محمد عیسیٰ تبسم،ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ٹنڈومحمد خان محمود الحسن سمیت اسکاوٹ رضاکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں بم دھماکے کی جگہ پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے علاقے کے شیعہ و سنی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور وحدت کی فضاء کے فروغ کیلئے امن واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب نے کی جبکہ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما مولانا فیصل عزیزی سمیت دیگر اہل سنت علماء بھی موجود تھے۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ شوکت مغل، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے علامہ مرزا یوسف حسین، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی، جعفریہ الائنس کے شبر رضا، ایڈوکیٹ تصور نقوی، علامہ دیدار جلبانی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی امن واک کے موقع پر موجود تھی۔

 

امن واک سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، مٹھی بھر دہشت گرد ملک کا امن غارت کررہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، کالعدم جماعتیں اہل سنت کا نام استعمال کرکے امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتی ہیں لیکن آج کی اس واک میں موجود شیعہ و سنی علماء کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شیعہ و سنی عوام ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انچولی دھماکہ میں شیعہ و سنی افراد نے مشترکہ طور جام شہادت نوش کیا جو اس بات کا اعلان ہے کہ دہشت گردوں کا شیعہ و سنی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بیرونی ریال پر پلنے والے لوگ ہیں کہ جو پاکستان میں عالمی استعمار کی سازشوں کو مرکز بنانا چاہتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا شدہ صورتحال ، سید الشہداء امام حسین (ع) کی شان اقدس میں ہو نے والی گستاخی ، مساجد ،امام بارگاہوں و علم حضرت عباس (ع) کی بے حرمتی اور بیرونی ایجنڈے پر کارفرما تکفیری دہشت گردوں کی درندگی کے خلاف اور ملک میں قیام امن کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ۲۲ نومبربروز جمعہ ملک بھر میں یوم عظمت نواسئہ رسول  (ص) منایا جائے گا، اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ سے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ، تمام اضلاع جامع مساجد اور پریس کلب  کے باہر پر امن احتجاجی مظاہروں اور امن واک کا اہتمام کریں ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام محب وطن شیعہ سنی عوام سے اپیل کی ہے کہ یوم عظمت نواسئہ رسول (ص)کے موقع پر اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور سید الشہداء نواسئہ رسول (ص) سے اپنے حقیقی عشق و محبت کو ثبوت دیتے ہو ئے ، امن دشمن ، اسلام دشمن اور رسول(ص)  اور آل رسول (ص)کے مخالفین سے اظہار برائت کریں ۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کچہ پکہ بازار میں امن واک‘ علاقے کے علماء کرام‘ سیاسی شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت‘ پولیس فورس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات‘ اہل تشیع و اہل سنت مکاتب فکر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور ساتھ مل کر محرم الحرام میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے‘ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان نے کچہ پکہ امن واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے یونٹ عہدے داران‘ علامہ سید ابن آغا‘ عابد علی ایڈووکیٹ‘ سید قاسم علی‘ انجمن حسینیہ‘ حسینی رضا کار اور آئی ایس او کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے عہدے داران نے بھی شرکت کی‘ انہوں نے کہا کہ امن واک کا بنیادی مقصد دُنیا کو ہمارے امن پسند ہونے کا پیغام ہے اور دین اسلام بھی امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اس کی روشن و پاکیزہ تعلیمات کل عالم انسانیت کے لیے فلاح و نجات کا ذریعہ ہیں‘ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اور اپنے قول و فعل سے وحدت ملی کا ثبوت دیں تاکہ کسی بھی شرپسند کو فائدہ اُٹھانے کا موقع نہ مل سکے اور عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے لیے کمیونٹی آرگنائزیشن انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی‘ عوام نے قیام امن کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ امن برقرار رکھنے کے لیے اسی طرح معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) انٹر فیتھ کمیشن برائے امن و مذہبی رواداری اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت 14 اگست کو جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کی جانب سے امن واک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ امن واک نمائش چورنگی سے مزار قائد تک منعقد کی گئی۔ امن واک میں متحدہ دینی محاذ کے سربراہ خطیب اہل سنت جناب مفتی اسلم نعیمی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد حسین کریمی، آئی ایس او کراچی ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، دارالعلوم قمر الاسلام کے سید محمد اظہر شاہ ہمدانی، انٹر فیتھ کمیشن برائے امن و مذہبی رواداری کے سربراہ قاری علامہ احسان صدیقی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

اس موقع پر مفتی اسلم نعیمی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان پر ہمارے دشمن نے ہمیں ایک مرتبہ پھر للکارہ ہے، غیرت ملی کا تقاضہ ہے کہ تمام پاکستانی عوام سرزمین وطن کی ایک ایک ذرے کا دفاع کا عہد کرے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کر تے ہیں لیکن ساتھ ہی اس یوم آزادی پر دشمن کو یہ پیغام بھی دینا چاہتے ہیں کہ یہ 1971 نہیں ہے 2013 ہے اور ابھی اس مادر وطن کے غیرت مند بیٹے زندہ ہیں اور اس وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 67 ویں جشن آزادی پر ہمیں شہدائے تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ ان شہدائے وطن کو بھی فراموش نہیں کرنا جنہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، مزاروں، بازاروں، اور بسوں میں ظلم و بربریت کا نشانہ بن کر اس وطن کی مٹی کی لاج رکھی اور اپنے مقدس خون سے ملت پاکستان کو ہمیشہ ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دیا، یوم آزادی پر تمام پاک فوج، اعلیٰ عدلیہ اور سول اداروں کو پاکستان کی سلامتی اور استحکام کا عہد کرنا ہوگا اور یہ عہد اسی صورت پورا ہوسکے گا جب ہم اس وطن کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے نجات دلا سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree