وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت گلگت بلتستان پولیٹیکل کونسل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے حوالے سے اہم فیصلے اورجی بی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا غیر آئینی طریقے سے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا گیااور کابینہ میں غیرمقامی افراد کی شمولیت کو بھی غیر آئینی عمل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت ریجن سے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور طور پر حصہ لے گی اورجلد انتخابی مہم کا آغاز کریگی۔

گلگت سے آئے ہوئے وفد نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے مظلوم طبقے کی مضبوط نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔علاقے کے مسائل کے حل کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی ماضی کی جدوجہد کسی سے عیاں نہیں۔

اجلاس میں گلگت سے آئے ہوئے پولٹیکل وفد میں علامہ نیئرعباس مصطفوی،غلام عباس،الیاس صدیقی، عارف قمبری ،رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی اور بی بی سلیمہ کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسات سید اسد عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی اور مظاہر شگری بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت) ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمارا مقصد کرسی کا حصول نہیں ہمارا‎ مقصد غریب کو برابری کی سطح پرآواز اٹھانے کا حق دلوانا ہے ۔غریب امیر کا فرق ختم کر کے ایوانوں تک رسائی ہے ‎سیاست کو اپنی میراث سمجھنے والوں کو دندان شکست جواب دینے کیلئے میدان عمل میں برادران کے شانہ بشانہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان محترمہ سائرہ ابراھیم نے اپنی رہائشگاہ میں الیکشن مہم اور سماجی رابطوں کا باقاعدہ آغاز کے دوران خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ کیا ۔

محترمہ سائرہ ابراھیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کی آواز ہےجسکی سیاست علوی اور جسکی روش کربلائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سیاست کا مقصد مفادات کے گرد گھومتا ہے ہماری سیاست کا مقصد عدل انصاف کی فراہمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی میدان عمل سے پیچھے نہیں ہٹےہیں اور نہ اب ہمت ہاریں گے ،ہم الیکشن میں ہاریں یا جیتیں الہی سیاست اور جدوجہد جاری رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات2020کی الیکشن کمپین زینبی عزم و حوصلے کے ساتھ شعبہ خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس سلسلے میں بہت جلد امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں سیاسی کونسل  فیصلہ کرے گی۔ میدان میں اتارنے والے امیدواروں کی اہلیت، تنظیمی فعالیت، دیانتداری اور سیاسی فہم کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں ہم ایسے امیدواروں کو سامنے لائیں گے جو عوام کی خدمت کو عبادت سمجھیں اور ہر دکھ درد میں ساتھ دیں۔ عوامی مینڈیٹ کا سودا کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا اصل ذمہ دار حکمران طبقہ ہے جو عوام اور خطے کی نمائندگی کرنے کی بجائے اپنی کرسی کی فکر میں رہے اور کلوٹ بناکر عوام پر احساس جتاتے رہے۔ اس طویل عرصے میں جی بی پر حکومت وفاقی حکمران جماعت کی رہی ہے لیکن یہاں کے حکمرانوں نے خطے کے عوام کے ساتھ وفا نہیں کی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عوام حقیقی نمائندوں کو سامنے لے آتے تو ان ستر سالوں میں خطے کو حقوق مل چکے ہوتے۔ ہم اداروں اور وفاقی حکمران جماعت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے میں کردار ادا کرے۔ اب زمانہ گزر چکا ہے نئی نسل اور اس دور کے عوام کو مزید طفل تسلیوں سے بہلایا نہیں جاسکتا۔ حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کی آواز دبانے کی بجائے حقوق دیکر منفی طاقتوں کا رستہ روک لیں۔

وحدت نیوز(لاہور) بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، اس الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم نمایاں طور پر اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

 اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا پنجاب میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے جسے رواں ماہ ہی مکمل کرلیا جائے گا اور اس کے بعد لاہور میں علامہ راجہ ناصر عباس کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے اپنی تجاویز اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکومتی سطح پر تیاریاں جاری ہیں اور ایم ڈبلیو ایم بھی اس الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح کے الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں جبکہ تحصیل سطح کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔ انہوں نے رہنماوں کی ہدایت کی وہ سیاسی میدان میں فعالیت دکھائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس کا منشور وحدت ہے، اور اس حوالے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئے کربلا جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات اور لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میںڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، علامہ اقبال کامرانی، رائے ناصر عباس، سید حسن کاظمی، تہور عباس، منتظر مہدی، سید حسن نقوی، حسین شہزاد سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین  کے پی بی 26 کوئٹہ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح بدست محترم میجر ریٹائرڈ نادر علی صاحب ہوا،جناب جعفرعلی جعفری نے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جناب ذاکر حسین صاحب نے کہا کہ ہمیں درست نمائندے کا انتخاب کرنا چاہیئے جو اسمبلی میں جا کر ہمارے حقوق کا دفاع کر سکے ،جناب امان اللہ نے کہا کہ تمام امیدوار ہمارے دست و بازو ہیں لیکن ان تمام امیدواروں میں سے سب بہترین نمائندہ جناب آغا رضا ہیں ۔

جناب حاجی طاہر نظری نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کے مسائل بہت زیادہ ہیں ایسے کسی نمائندے کا انتخاب کریں جو ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت و قابلیت کا حامل ہو۔ آغا رضا کی گزشتہ کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں پانچ سالہ مدت میں بے مثال خدمات انجام دیں ہیں۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ہر کام کیلئے اہلیت کا ہونا ضروری ہے ہزارہ ٹاون کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ آغا رضا ان تمام امیدواروں میں سب سے مناسب امیدوار ہیں
مہمان خصوصی جناب میجر ریٹائرڈ نادر علی نے کہا کہ آغا رضا ایک تجربہ کار اور آزمودہ نمائندہ ہیں ان کا انتخاب آپ عوام نے کرنا ہے ہم ان کی قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا (آغا رضا ) نے جملہ حاضرین اور حمایت کرنے والے معتبرین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ ہزارہ ٹاون بروری کے با شعور عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے مخلص نمائندے کا انتخاب کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ہر میدان میں عوام کی نمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی اپنی قومی ذمہ داریوں کو بہ طریق احسن انجام دیتے رہیں گے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضارضوی (آغارضا)ضمنی الیکشن برائے حلقہ پی بی 26 ہزارہ ٹائون سے امیدوار نامزدہوگئے ہیں،واضح رہے کہ پہلےآغارضانے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا تاہم ایم ڈبلیو ایم مرکزی قائدین خصوصا" ہزارہ ٹاون کے پارٹی عہدہ داران و کارکنان بشمول صوبائی  سیکریٹریجنرل و علمدار روڑ کے تمام یونٹ سیکریٹریز، اراکین شوری بزرگان، یونٹ سمیت مومنین کی بے حد اسرار کے بعد پارٹی قیادت نے متفقہ طور پر سابق وزیر قانون جناب سید محمد رضا ( آغا رضا ) کو نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔جس کے بعد جناب آغا رضا نے مرکزی قیادت بروری ہزارہ ٹاون علمدار روڑ پارٹی کارکنان کی بے حد اسرار کے بعد اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر کے بائی الیکشن میں حصہ لینے کا باقائدہ اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ پی بی 26 کو الیکشن کمیشن کیجانب سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد علی کوہزاد کے پاکستانی شہریت کی منسوخی کے بعد خالی قرار دیا جا چکا تھا، جس پر 31 دسمبر 2018ء کو دوبارہ ضمنی انتخابات ہونگے۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree