وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ امیرجماعت اسلامی ملتان میاں آصف اخوانی سے دفتر جماعت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی بھی موجودتھے۔ دونوں رہنمائوں نے ملتان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر یافث نوید ہاشمی نے میاں آصف اخوانی کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 20نومبر کو ہونے والی ''آل پارٹیز امن کانفرنس ''کی دعوت دی جسے امیر جماعت اسلامی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملتان میں امن کے لیے ہرجماعت اور تنظیم کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ میاں آصف اخوانی کا کہناتھا کہ ملتان سمیت ملک بھر میں شرپسندی کے واقعات مذمت کرتے ہیں یہ واقعات ملک میں شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش ہے۔ قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں امن اور آشتی کا پیغام عام کررہی ہے اور ملتان میں ہونے والی امن کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree