وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین جی بی اور اسلامی تحریک کا مشترکہ اجلاس گلگت میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں لینڈ ریونیو ایکٹ، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغاسید علی رضوی، آئی ٹی پی کے رہنما شیخ مرزا علی، الیاس صدیقی، رکن جی بی اسمبلی حاجی رضوان، عارف قنبری، غلام عباس سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حیدر نے ایک خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کا ایجنڈا بنیادی طور پر تین نکات پر مشتمل تھا، جس میں لینڈ ریونیو ایکٹ، جی بی میں کرپشن اور میرٹ کی پامالی، پری پول دھاندلی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے حالیہ تبادلے اور تقرریاں شامل تھیں۔

اجلاس میں آغاسید علی رضوی نے آئی ٹی پی کے رہنمائوں کو گزشتہ روز چیف سیکرٹری سے ہونے والی ملاقات اور لینڈ ریونیو ایکٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ تبادلے اور تقرریاں پری پول دھاندلی ہیں جس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بی الیکشن کے حوالے سے الائنس اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا قوی امکان ہے گوکہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ابھی بات چیت نہیں ہوئی تاہم یہ اجلاس اس حوالے سے اہم پیشرفت ضرور ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کو عملی انداز میں انجام تک پہنچایا،پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی میں ایم ڈبلیوایم نے مخلصانہ کردار اداکیا، پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تعلقات وقتی نہیں دیر پا ہیں ، مستقبل میں بھی کراچی کی تعمیر وترقی میں ایم ڈبلیوایم کا تعاون چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ پی ایس 111 سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عمران اسماعیل نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمران اسماعیل نے مزیدکہا کہپی ٹی آئی کی کامیابی میں ایم ڈبلیوایم کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایم ڈبلیوایم نے نا فقط حالیہ قومی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد میں بھرپور کرداراداکیا بلکہ گذشتہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میری بھرپور حمایت کی تھی اور انتخابی مہم میں بھی عملی کردار اداکیا تھا جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشر حسن نے عمران اسماعیل کو سندھ اسمبلی کی نشست پر شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی آئندہ بھی ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کر جدوجہد کریں گے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے انتخابی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین نے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی الائنس بنانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سمیت دیگر مرکزی رہنما چہلم امام عالی مقام کے سلسلے میں مراسم عزاء میں مصروف ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے کسی بھی ذمہ دار نے نہ ہی کسی انتخابی الائنس کے اجلاس میں شرکت کی ہے اور نہ ہی ہمارے ساتھ کسی نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے، ایم ڈبلیوایم کے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط ہیں، تاہم کسی بھی الائنس یا اتحاد کا فیصلہ مجلس وحدت کا اعلیٰ اختیاراتی ادارہ شوری عالی کرتا ہے۔ انہوں نے ان تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کیخلاف ہمارے ساتھ آواز بلند کی، انشاء اللہ ملک سے لاقانونیت، کرپشن اور انتہا پسندی کیخلاف ہم خیال جماعتوں سے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نمائندہ وفد نے شرکت کی وفد میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات برادر حسن رضا کاظمی، صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز حسین بخاری شامل تھے۔اجلاس میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، تحریک انصاف، عزاداری کونسل پنجاب، پاکستان مسلم لیگ ج، پاکستان مزدور محاذ سمیت مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے شرکت کی اجلاس میں ملک میں جاری صورتحال کا جائزہ لیاگیااور پاکستان کی سیاسی صورتحال، آپریشن ردالفساد، اور قومی مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بننےوالےاتحاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو باضابطہ دعوت دی جس پر صوبائی سیکریٹری سیاسیات برادر حسن رضا کاظمی نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کےمجلس وحدت مسلمین ایک قومی سیاسی جماعت  ہے جس کے تمام فیصلے اعلیٰ اختیاراتی ادارے کرتے ہیں اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اپنے اداروں کے فیصلے کے مطابق اپنى حكمت عملى اور ترجيحات كا تعين كرکے مناسب وقت پر اعلان كريگى۔

وحدت نیوز (گلگت)  قومی مفاد کے سامنے جزوی اختلافات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ مجلس وحدت مسلمین باکردارامیدواروں کو سامنے لائے گی اور الیکشن میں ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی۔ایم ڈبلیوایم ایک حقیقت کا نام ہے اور گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن میں عوامی خدمت کے جذبے سے حصہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا حکمران جماعت نواز لیگ کے سوا باقی تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد خارج از امکان نہیں۔شیعہ علماء کونسل سمیت دیگرتمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے جو مظلوموں کو انصاف دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ وفاقی حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال کیا ہے اور اس علاقے میں بسنے والے دو ملین عوام کو تاحال شناخت سے محروم رکھا گیا ۔وفاقی حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ صرف زبانی وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ دورہ صرف الیکشن چرانے غرض سے تھا ۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل جھوٹے وعدے کرنے والی جماعتوں کا عوام خود احتساب کرینگے کیونکہ ماضی میں بھی حکمران جماعتوں نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی غرض سے بہت سے جھوٹے وعدے کئے تھے جو تاحال پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا دارومدار اقتصادی راہداری پر منحصر ہے اور حکمران جماعت اس سنہرے منصوبے کو ہائی جیک کرنے کیلئے گلگت بلتستان میں چھوٹے موٹے منصوبوں کے اعلانات کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا اگر نواز حکومت واقع گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص ہے تو اقصادی راہداری کا ونڈو گلگت بلتستان میں قائم کرے ۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پلیٹ فارم تمام مسالک کے سیاسی نمائندوں نے الیکشن لڑنے کیلئے فارم حاصل کئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree