وحدت نیوز (بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور کے سابق سیکرٹری جنرل اور جنوبی پنجاب کے فعال شیعہ رہنما سید انتظار حسین نقوی بہاولپور میں سپردخاک کر دیئے گئے، مرحوم گذشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک بیواہ چھوڑی ہے۔ سید انتظار حسین نقوی کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرحوم کے لواحقین سے ٹیلی فونک تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، خواجہ مرید حسین، ایم ڈبلیو ایم بہاولپور کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (بہاولپور) سید انتظار حسین نقوی سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  ضلع بہاولپور گذشتہ روز انتقال کرگئے، دو روز قبل انہیں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرو ں نے ان کی جان بچانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ جانبرنہ ہو سکے، مرحوم کی نماز واپڈاگرائونڈمیں ادا کی گئی جس میں تنظیمی احباب ، اعزاءواقرباء،سمیت علاقہ کی سماجی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سیکریٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ اصغر عسکری، سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے پسماندگان سے دلی رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انتہائی مخلص ، متحرک ، فعال ،تقوی و پرھیزگاری کے اوصاف میں اعلی ترین شخصیت کے بچھڑنے پر تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور بارگاہ خدا میں مغفرت اور بلندی درجات پسماندگان و سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree