وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل سید غفران علی کاظمی نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں محرم الحرام کو پرامن گزارنے پر سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد میں محرم الحرام کو بہتر انداز میں گزارنے میں انتظامیہ کا اہم کردار ہے ہم خصوصی طور پر چوہدری امتیاز کمشنر مظفرآباد ڈویژن، سردار الیاس ڈی آئی جی، بدر منیر سلہریا ڈپٹی کمشنر،عاصم اعوان اے ڈی سی، یاسین بیگ ایس ایس پی، اعظم رسول ایڈمنسٹریٹر بلدیہ، ریاض مغل ڈی ایس پی،عفت اعظم اے سی، شہزاد عباسی آفیسر مال،قیصر اسلم تحصیلدار، ضمیر شاہ نائب تحصیلدار، ایس ایچ او صاحبان و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جہاں ایک طرف یزید کا پیروکار مودی آزاد کشمیر کی فضاء کو خراب کرنا چاہتا ہے لیکن ہمیں فخر ہے اپنے حساس اداروں و انتظامیہ پر جنہوں اس ماحول کو خراب ہونے سے بچائے رکھا۔ مظفرآباد میں تمام جلوس اپنے مقررہ اوقات میں نکلے اور بروقت اختتام پذیر ہوئے سیکورٹی کہ بہتر انتظامات ہونے پر ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی و ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے بھرپور تعاون کیا اور بلخصوص کمشنر صاحب مظفرآباد ڈویژن کہ ممنون ہیں جن کی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اس چمن کی فضاء خوشگوار ہے۔

وحدت نیوز  (مظفرآباد)  راجہ قیصر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت و  انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان؟؟ ان خیالات کا اظہار سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پر امن سر زمین پر گزشتہ رات پی ایس ایف کے رہنما راجہ قیصر کو سی ایم ایچ مظفرآباد کی مصروف ترین شاہراہ پر سر عام قتل کیا گیا۔ ہم اس  ناحق قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے راجہ قیصر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ایسے لوگوں کو قرار واقع سزا دی جائے۔قاتلوں کا ابھی تک گرفتار نہ ہونا حکومت و  انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کی جملہ تنظیمات پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس دفتر مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سید شبیر حسین بخاری سربراہ جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر،علامہ سید فرید عباس نقوی وائس چیئر مین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر، مولانا طالب حسین ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر،مولانا سید معصوم علی سبزواری صدر شیعہ علماء کونسل ضلع مظفرآباد،سید شجاعت علی کاظمی کوآرڈینیٹرانسداد دہشت گردی ایکشن کمیٹی،سید راشد علی نقوی صدر انجمن جعفریہ جہلم ویلی ،سید تصور عباس موسوی،نمائندہ آئی او،نمائندہ آئی ایس اوکے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علامہ تصور جوادی کیس پر انتظامی کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا،انتظامی اداروں کی اس کیس پر عدم پیش رفت ایک مجرمانہ فعل ہے اور ناقابل معافی عمل ہے۔ شرکاء اجلاس نے کہا کہ ایس ایس پی مظفرآباد کی کارکردگی صفر ہے، پولیس آفیسر مجرمان کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہے۔ 15فروری 2017کے واقعہ کے بعد آزادکشمیر میں بالعموم اور مظفرآباد ڈویژن میں بالخصوص کالعدم تنظیموں کی فعالیت عروج پر پہنچ چکی ہے جسکی بارہا نشاندہی کی گئی لیکن انتظامیہ نے بات گول کر دی۔مقررین نے کہا کہ اب اس کیس کا فیصلہ سڑکوں پر ہو گا اور حالات کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔ کوآرڈینیٹرکمیٹی سید طالب حسین ہمدانی کے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ امذید ملاقاتیں نہیں کریں گے بلکہ اب انتظامیہ کو ہمارے تحفظات دور کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 15فروری 2018کو مظفرآباد ڈویژن میں دما دم مست قلندر ہو گا،اور اسی طرح کا احتجاج ہو گا جیسا اْس سانحہ کے روز ہوا تھا۔اب کی بار احتجاج چارٹر آف ڈیمانڈ مکمل ہونے تک جاری رہیگا۔ شرکاء اجلاس نے بہت جلد ایک تفصیلی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ جلدازجلد وزیراعظم آزادکشمیر سے ایک آخری ملاقات کی جائے گی اور اپنے تحفظات و آئندہ کا لائحہ عمل سامنے رکھا جائیگا۔

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمد خان کے رہنماؤں نے یکم محرم تا دس محرم الحرام تمام اداروں کے بھترین انتظامات پہ اظھار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتھائی مشکور و ممنون ہیں پولیس انتظامیہ باالخصوص ڈی سی ھادی بخش زرداری،میڈم نسیم آرا پنھور،ڈی ایس پی گل عباس ،ایس ایچ اواے ڈی پنھور ،ڈی آئی بی انچارج محمدعلی زنؤر،سید محبوب شاہ اور سید ظہیر حسین اور دیگر پولیس اہلکاروں  کے جنہوں نے دن رات ایک کرکے امن و امان کی بحالی کے لئے بھتر اور منظم انتظامات کئے انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دھشتگردی کے نشانے پر ہے محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر کو حساس قرار دیا گیا تھا جس میں ٹنڈو محمد خان بھی سرفھرست ہے۔پولیس کیجانب سے بھترین سیکیورٹی انتظامات یعنی دھشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے کے مترادف ہے اور انسانیت کے دشمن اس جنگ میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔دوران محرم پولیس انتظامیہ کا بھترین تعاون رہا پولیس انتظامیہ کی انتھک محنتیں لائق تحسین ہیں۔ہم دھشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاک فوج اور پولیس انتظامیہ کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں جہاں بھی ضرورت پڑی ہم پولیس انتظامیہ  سے بھرپور تعاون کرینگے امید ہے ایسے ہی پولیس انتظامیہ بھی اسی طرح عوام کے تحفظ کے لئے بھتر انتظامات کرتی رہے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ ملازم نقوی،سید حسن کاظمی،علمدار حسین،زاہد حسین مہدوی سید حسین زیدی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اداروں کیساتھ تصادم کی پالیسی پر گامزن ہے،ن لیگ اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لئے اعلیٰ عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے،جسے کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کر سکتا،عدالتوں میں پیش نہ ہو کر آل شریف توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے،پنجاب حکومت محرم سے قبل ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے کے لئے انتظامیہ کے ذریعے بانیان مجالس پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں دباوُ ڈالنے میں مصروف ہے،ہم عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی بھی قد غن کو قبول نہیں کریں گے،چاردیواری کے اندر مجالس عزاء ،روائتی جلوس ہائے عزاء کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،علامہ مبارک موسوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں علماء اور پڑھے لکھے نوجوان تاحال لاپتہ ہیں،سی ٹی ڈی اور پولیس کے ذریعے پنجاب حکومت صوبے بھر میں ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کو عدالتوں میں پیش کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ملت جعفریہ کو شرپسندوں کیساتھ ساتھ ن لیگی حکومت کے انتقامی کاروائیوں کا بھی سامنا ہے،انتہا پسندکالعدم جماعتوں کو پنجاب میں ن لیگ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،اجلاس میں مرکزی دعائے عرفہ کا اجتماع 9 ذی الحج کو لاہور میں منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

وحدت نیوز(اوورسیز نیوز آن لائن) علامہ تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا سراغ نہ مل سکا، انتظامیہ ریاست کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی  اور ان کی اہلیہ پر 15فروری کو نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ۔ ملزمان دن دیہاڑے کاروائی کر کے غائب ہو گئے ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے ۔ واقعہ کے بعد آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان میں بھی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے احتجاج کیا۔انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے بعد احتجاج کا سلسلہ تو رک گیا مگر تا حال کوئی تسلی بخش کاروائی نہ ہو سکی ۔انتظامیہ کی نا اہلی پر آزادکشمیر کے عوام میں شدید بے چینی پائی گئی ہے ۔

ایک شہری نے اوورسیز نیوز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر علامہ تصور حسین نقوی الجوادی جیسی بڑی شخصیت پر حملہ کرنے والے گرفتار نہ ہو سکے اور دن کی روشنی میں پولیس و دیگر اداروں کی نظروں سے اوجھل ہو گئے تو عام شہریوں کا کیا بنے گا ۔ انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے ، اس واقعہ کو معمولی نہ سمجھا جائے، ریاست کے امن کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم سازش کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ، حملہ آور اور ان کے آلہ کار اگر قانون کی گرفت میں نہیں آتے تو ایسے مزید واقعات رونما ہو سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ علامہ تصور حسین نقوی الجوادی اور ان کی اہلیہ پر 15فروری کو دن گیارہ بجے نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علامہ تصور جوادی اور ا نکی اہلیہ زخمی ہو گئے ۔ جنہیں زخمی حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا ۔ بعد ازاں علامہ تصور جوادی کو اسلام آباد سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا تھا ۔چند روز قبل انہیں واپس مظفرآباد گھر منتقل کیا گیا ۔علامہ تصور جوادی تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں ۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree