وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے بزرگ رہنماعلامہ شیخ محمد بلال سمائری کو انسداددہشت گردی عدالت سے ضمانت پر رہا کردیا گیا،علامہ شیخ بلال سمائری کی سینٹرل جیل گلگت سے رہائی کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی، صوبائی رہنما ڈاکٹر علی گوہر ، غلام عباس اور دیگر نے پھولوں کے ہار پہناکر ان کا استقبال کیا،  تفصیلات کے مطابق دو برس قبل یمنی مسلمانوں پر آل سعود کے وحشیانہ مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے کے جرم میں بدنیتی پر مبنی درج ایف آئی آرکے نتیجے میں پہلے ایم ڈبلیوایم کے رہنما عارف قنبری ، غلام عباس، مطہر عباس اور آئی آیس اوکے ڈویژنل صدر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسی مقدمے میں نامزد علامہ بلال سمائری کی گرفتار تین روز قبل عمل میں آئی تھی واضح رہے کہ علامہ بلال سمائری اس بے بنیاد مقدمے میں نامزد ایم ڈبلیوایم کے آخری رہنما تھا جن کی گرفتاری کے بعد ضمانت عمل میں آئی ہے ۔

وحدت نیوز (سیالکوٹ) ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب کا سیالکوٹ میں اسیر مومنین کے گھروں کا دورہ کیا جس میں انکے ہمرا ہ صوبائی کابینہ کے رُکن جناب سجادحسین بیگ و ضلعی کابینہ کے ارکان آغا قیصر نواز (سیکرٹری جنرل) عقیل عباس (قانونی مشیر) محمد یونس (سیکرٹری اطلاعات ) عامر نقوی (سیکرٹری میڈیا سیل ) سید صدا حسین شاہ،حکیم سرور حیدری و دیگر مومنین کے ہمراہ وفد کی صورت میں اسیران کے گھرگئے اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور رہائی کے لئے دعا کی۔لواحقین کے جذبات کوعشقِ امام علی ؑ اور مشنِ امام حسین ؑ کے لئے اپنے اسیران کی اسیری پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے پایا۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں مگر میں اس آڑ میں معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اگر حکومت نے ہمارے اسیران کو جلد رہا نہ کیا تو بھر پور احتجاج ہوگا جس کا جلد اعلان ہوگا مومنین تیار رہیں ہم اسیران کو رہا کروا کر ہی سکون کا سانس لیں گے۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) اگر (ن) لیگ کی حکومت نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو ہم ملک گیر جیل بھرو تحریک چلائیں گے ان خیالات کااظہار ضلعی سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید انیس عباس زیدی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہم جلوس عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کریں گے، وفاق اورپنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہماری نسل کشی ہوئی بیس ہزار سے زائد شہدا ء کی قربانی دینے کے باوجود ہم پر یہ حکمران ظلم کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں کو بلاجواز بیلنس پالیسی کے تحت 90روز کیلئے نظر بند کیاجارہا ہے حکمران ان قوتوں کے خلاف ہیں جو ضرب عضب کی حامی ہیں انہوں نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں کے بارے میں کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس وطن کے شجاع شیر دل بیٹے اس بزدل دشمن کو نشانہ عبرت بنانے کیلئے تیار ہیں انڈیا اپنے پالتو دہشت گرد طالبان ، لشکر جھنگوی اور تکفیری عناصر کی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری خصوصا پنچاب حکومت جس طرح بے گناہ شیعہ افراد  کے خلاف کاروائی کر رہی ہے اور انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔یہ پنچاب حکومت کی ایکشن پالیسی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی سپورٹ ہے۔کیونکہ اس طرح پورے ملک میں بے چینی پھیلانا چاہتے ہیں جس سےصرف دہشت گردوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔

علامہ عقیل حسین خان نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ  پنچاب حکومت اور اس کے کچھ  وزیر تکفیری دہشت گردوں کےحمایتی ہیں اور ان لوگوں کی وجہ سے ہی ان ملک دشمن عناصر کو ڈھیل ملی ہوئی تھی اور انہی  کی وجہ سے آپریشن شروع کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی تھیں اور اب جب فوج نے یہ آپریشن شروع کیا ہے اور اسکے خاطر خواہ نتائیج حاصل ہو رہے ہیں تو  دہشت گردوں کی حامی یہ پنچاب حکومت اب اہل تشیع کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر  آئی ہے کیونکہ مجلس وحدت مسلمین نے سب سے پہلے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت اور انکے خلاف آپریشن کی بات کی تھی جس کی حمایت تمام محب وطن جماعتوں نے کی ،سیکریٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس نے کہا کہ پنچاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور  ہمارےبے گناہ  کارکنان اورشخصیات کے خلاف کاروائی کو فوری بند کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکرٹر ی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے سرحدی علاقوں کی مسلسل خلاف ورزی کے نتیجے میں مزید چھ افراد کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت عالمی قوانین اور تمام اخلاقی و سفارتی تقاضوں کو ڈھٹائی سے پامال کرنے میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کی اس جارحیت کا سختی سے نوٹس لے بصورت دیگر خطے پر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن میں ان طاقتوں کو شکست ہوئی ہے جن کی پشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے۔یہی بات اب بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ پاکستان میں امن ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی ایک غیر مدبر اور نا اہل حکمران ہے جو اپنے ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری اس کے جنگی عزائم کو واضح کر رہی ہے۔بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل نا قابل قبول ہے۔ افواج پاک داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپے دفاع میں بھی پوری طرح چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو طلب کیا جائے۔ اگر بھارت اس ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو اس سے فورا سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جانا چاہیے۔ علامہ ناصر نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) علامہ محمد امین شہیدی کی اتحاد بین المسلمین کے لیئے بے پناہ خدمات ہیں ، انہوں نے ہمیشہ ملت کی درست سمت میں ترجمانی کی، انہیں اتحاد بین المسلمین کے پرچار کی سزا دی جارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے علامہ امین شہیدی کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے جاری مذمتی بیان کیا ہے، ہم مجاہد ملت کے شانہ بشانہ ہیں ، ملت دشمن سازشیں کسی طور پر بھی شیعہ سنی کو اکٹھا نہیں دیکھنا چاہتیں ، وہ انہیں باہم دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں ، ہم اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے، پنجاب حکومت بیلنس پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کا استحصال کر رہی ہے جو ہر گزقابل قبول عمل نہ ہے، ہم ملک دشمن عناصر کے خلاف میدان مین ہیں ، علامہ امین شہیدی نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ اہل سنت کے بھی ہر دلعزیز رہنما ہیں ، انہوں نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی ہے ، انہوں نے ہمیشہ امت محمدیؐ کی بات کی ، اس ملک کے امن کی بات کی ، بھائی چارے کی بات کی ہے، ہم بھرپور طریقے سے علامہ امین شہیدی کے ساتھ ہیں ، ہم ملک کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف بھی آواز بلند کرتے رہیں گے، مظلوموں کی حمایت ظالموں کی مخالفت ہمارا وطیرہ ہے، ہمیں اس مشن سے کوئی طاقت بھی پیچھے نہیں ہٹیا سکتی ، ہم اس ملک کے محب وطن بیٹے ، کبھی اپنے ملک سے غداری نہیں کریں گے، اور غداری کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیئے رکھیں گے ، ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک ملک کے وفادار رہیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں پر توجہ دے ۔ ملک دشمن عناصر کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے افواج پاکستان کے عمل کی تائید کرے ۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ اور ہم مجاہد ملت علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹے مقدمے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree