وحدت نیوز (چنیوٹ) ملک بھر میں شیڈول فورتھ کے تحت ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سےہانکنے کا عمل قبل مذمت ہے ،یہ سراسر ناانصافی ہے اور ملک کے پر امن شہریو کا استحصال ہے ان خیالات اظہار مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کے ضلعی  جنرل سیکرٹری سید انیس عباس زیدی نے گذشتہ روز میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی،ایم ڈبلیوایم اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے روح رواں علامہ محمد امن شہیدی،ایم ڈبلیوایم اور ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی جیسے جید علماء کو دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فہرست میں ڈالنا ملت جعفریہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین واحد جماعت ہے کہ جب سب سیاسی اور مذہبی جماعتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی رٹ لگارہی تھیں تو ہمارا موقف تھا کہ اس دہشت فردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑے بغیر امن ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم 30ہزار سے زائد شہدا کا نذرانہ اس ملک کی حفاظت کے لئے دے چکے ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمیں آج مصلحت پسندی اور سیاسی مفادات کی خاطر بیلنس پالیسی میں ڈالا جارہا ہے انصاف مہا کرنا تو دور کی بات ہے ۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) الیکشن ریفارمز کے بغیر ملک میں جمہوریت کا قیام ممکن نہیں بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہا موجودہ سیاسی جماعتوں نے دھونس دھاندلی اور من مانی کے نتائج حاصل کیے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنے گا شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے نگران سیٹ اپ کا ہونا ضروری ہے اسلئے ہم نے تجویز پیش کی تھی کہ مرکزی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیاجائے ان خیالات کااظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ سید انیس عباس زیدی نے کیا وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ سند ھ میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو منظم وھونس اور دھاندلی سے ہرایا گیا اس کے باوجود ہمارے امیدوار کھڑے تھے دوسرے نمبر پر رہے انشاء اللہ ہم اپنی سیاسی سفر کو جاری رکھیں گے اور اس مورثی سیاسی نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہمار ے امیدواروں اور کارکنوں کو جگہ جگہ ہراساں کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آبا دمیں ہمارے جیتے ہوئے یوسی 20کے چیئرمین کو پانچ دفعہ ری کاؤنٹنگ کرکے ہرایا گیا انشاء اللہ ہم بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے موجودہ حکمرانوں کا رویہ اور طرز حکومت ہی جمہوریت کے دل کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے آخر میں انہوں نے میونسپل کمیٹی فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ ، چنیوٹ اور بدین سے نومنتخب مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید انیس عباس زیدی ضلعی سیکرٹری جنرل منعقد ہوا ،انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ائیر بیس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے ابھی دہشت گرد پاکستان کے اندر آخری سانس لے رہے ہیں لٰہذا ضرب عضب آپریشن کو جاری رہنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزادی جانی چاہیے وطن عزیز پاکستان کا دہشت گردی کی بدولت چہرہ انتہائی مجروع ہوا ہے لٰہذا اب وطن عزیز میں ان انسایت دشمن قوتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اب ہر محب وطن شخص کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور بیداری کے ساتھ پاکستان کے استحکام کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم پاک آرمی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ سیاستدانوں ، بیوروکریٹس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جنہو ں نے وطن عزیز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔

وحدت نیو(چنیوٹ) نیشنل ایکشن پلان پوری قوم کی آواز اور ضرورت ہے مگر اسکو مفاد کیلئے ہر گز استعمال نہ کیاجائے جیسا کہ ن لیگ کی حکومت سے توقع ہے کہ اسکو سیاسی مخالفین کو زیر کرنے کیلئے یہ بطور ہتھیار استعمال کیاجائے ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے میں زبانی جمع خرچ سے کام نہ لے اگر یہ ایک مخلصانہ کوشش ہے تو سب سے پہلے ان تمام افراد کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جو دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ہیں گزشتہ بڑے واقعات میں جتنے نقصان ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی حمایت میں پوری قوم متحد ہے سوائے ان مفاد پرست عناصر کے جو کہ کسی اور کے اشارے پر کام کررہے ہوں لٰہذا اس مشکل گھڑی میں جب پاکستان سخت حالات کا سامنا کررہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے، انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر یہ قدم کامیاب ہوجائے تو وطن عزیز امن کا گہوارہ بن جائے ۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) اگر (ن) لیگ کی حکومت نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو ہم ملک گیر جیل بھرو تحریک چلائیں گے ان خیالات کااظہار ضلعی سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید انیس عباس زیدی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہم جلوس عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کریں گے، وفاق اورپنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہماری نسل کشی ہوئی بیس ہزار سے زائد شہدا ء کی قربانی دینے کے باوجود ہم پر یہ حکمران ظلم کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں کو بلاجواز بیلنس پالیسی کے تحت 90روز کیلئے نظر بند کیاجارہا ہے حکمران ان قوتوں کے خلاف ہیں جو ضرب عضب کی حامی ہیں انہوں نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں کے بارے میں کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس وطن کے شجاع شیر دل بیٹے اس بزدل دشمن کو نشانہ عبرت بنانے کیلئے تیار ہیں انڈیا اپنے پالتو دہشت گرد طالبان ، لشکر جھنگوی اور تکفیری عناصر کی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت سید انیس عباس زیدی منعقد ہوا اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی بناء پر بھارے کے ساتھ دو اور دو چار کی طرح دو ٹوک الفاظ میں بات نہیں کررہے اور آئے روز بھارت کی ریاستی دہشت گردی آبی جارحیت اور کنٹرول لائن پر بدمعاشی بڑھتی جارہی ہے عوام حکمرانوں کی غفلت کے سبب بھارتی جارحیت کا شکار ہورہے ہیں ہمیں انڈیا کے ساتھ دوٹوک موقف اپنا کر اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا اسی طرح کشمیر کے ایشو پر بھی ہمارا عالمی رائے کو ہموار کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوچکا ہے ہمیں اقوام متحدہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی سفارتی تعلقات کی بناء پر کشمیر کے معاملہ کو حل کروانا چاہتے ہیں اور انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمیں آبی جارحیت کے حوالے سے بھی بھارت کے ساتھ بات کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی حوالے سے بھارت سیلابی شکل میں پانی کو جاری نہ کرے اگر حکمران ان نکات کی طرف متوجہ نہ ہوئے تو پاکستان کے عوام کو بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree