وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی ایک فرقے کے نہیں امن اور اسلام کے دشمن ہیں، اتحاد و یکجہتی کے بغیر ہم اسلام دشمنوں کے عزائم کو خاک میں نہیں ملا سکتے، پاکستان میں شفاف انتخابات کے بغیر حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی ممکن نہیں ہوسکتی، حکمران قوم کو صرف تسلیاں دے رہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے ان کے اقدامات ''زیرو'' ہیں۔ کویت میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ پاکستان میں امن، ترقی و خوشخالی اور عوام کی حکمرانی کی بات کی ہے، اور ہم آج بھی اپنی اصولی اور نظریاتی سیاست پر قائم ہیں، جس کیلئے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک کو دہشت گردوں اور ان کے حمایتوں سے پاک کیا جائے اور اسی لئے ہم نے بھی ہمیشہ افواج پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور ساتھ دیا ہے, لیکن آج ضرورت اس بات کی نہ صرف قومی ایکشن پلان پر تمام صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل عمل کریں بلکہ قوم کو بھی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر نا ہوگا, تاکہ ملک دشمن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں شفاف انتخابی نظام چاہتے ہیں, کیونکہ اس کے بغیر حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی ممکن نہیں ہوسکتی۔

 

 انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکو متوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ادار ے بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالے افراد اور ان کالعدم تنظیموں کے خلاف آپر یشن کر یں تا کہ ملک کو مکمل طور پر انتہاپسندوں اور دہشت گر دوں سے پاک کیا جاسکے ورنہ امن کا قیام ایک خوب ہی رہیگا جسکا حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو وعدے کیے ان میں سے کسی ایک پر عمل نہیں کیا جا سکا جو انکی سب سے بڑی ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں، دیگر ممالک کے بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترجیح ہونا چاہئے،پاکستان کے جفاکش عوام کے لئے شجاع اور ایماندار قیادت اگر میسر ہو تو ملک ایشین ٹائیگر کیا پوری دنیا پاکستان کا محتاج ہو گا ہمارے حکمران ملک اور عوام سے مخلص نہیں تبدیلی نعروں سے نہیں آتی عملی اقدامات کر نا ہوگا،پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کرپٹ اور لٹیرے سیاست دانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر عوام اسی طرح ان ظالموں کے ہاتھوں یرغمال رہے گی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree