وحدت نیوز (لاہور) پریس کلب لاہور کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہفتہ کے روز لاہور کے آئمہ جمعہ و جماعت و مدارس دینیہ کے نمائندہ علماء علامہ مبارک علی موسوی ،علامہ ابوزر مہدوی،علامہ سید حیدر موسوی،علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری،علامہ حسین نجفی،علامہ حسن ہمدانی،علامہ سید بشیر نجفی،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ محمد اقبال کامرانی،مولانا سید منیر رضوی،مولانا محمد خان مہدوی ،مولانا مطہرحسین جعفری،مولاناناظم عترتی،مولانا سید رضی موسوی،مولانا محمد رضا عابدی،مولانا احسن رضوی،مولانا فرمان علی نجفی،مولانا اسماعیل،مولاناحسنین جعفری،مولانا سید مہدی موسوی،مولانا ابراہیم خلیلی،مولانا مظہر نقوی،مولانا ناصر مہدی،مولانا سلیم جعفری،مولانا شبر رضوی،مولانا اظہر حسین کررڑ کی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان،تحریک میں مرحلہ وار پرامن طور پر تیزی لانے کا اعلان۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ ہم لاہور کے علمائے امامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں اس اس اہم قومی ایشو پر ہمارے دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم مشترکہ طوپر نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کی مکمل حمایت اس لئے کی تھی کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہواور تمام ان گرہوں کیخلاف کاروائی کی جائے جودہشتگردی و شدت پسندی میں ملوث ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو  اس کے اصلی مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بعض صوبوں خاص کر پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو دہشتگردوں کے بجائے پرامن شہریوں خاص کر دورود سلام پڑھنے والوں اور عزاداری کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

مدارس جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید حسین نجفی نے آئمہ جمعہ و جماعت و مدارس دینیہ کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم آئمہ جمعہ و جماعت وعلمائے مدارس دینیہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور عزاداری کیخلاف غیر آئینی اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں ،اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن بھوک ہڑتال تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،اور کل بروز اتوار اس پرامن جد وجہد کی حق میں پریس کلب لاہور سے اسمبلی ہال تک  حمایت مظلومین ریلی کا اعلان کرتے ہیں،ہماری یہ ریلی پاکستان میں بسنے والے تمام مظلومین کی حمایت میں ہے اور ہم انشااللہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ آج سے ہمارے تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم شہدا کے خون سے عہد وفا نبھاتے ہوئے عزاداری کے راستے میں حائل ہر رکاوٹ کوقبول نہیں کریں گے، دہشتگردوں سمیت اگر کوئی بھی یہ سمجھتا ہے کہ خود کش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سے عزاداری کو روکا جاسکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے عزاداری اور درود سلام رواداری اور محبت کی ضمانت ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے محب وطن شہری ہیں، اس لئے نظم و ضبط قائم رکھے ہوئے ہیں، ملک کے ریاستی ادارے دہشت گردی کے مقابلے میں نا کام ہو چکے ہیں، نہتے عوام کے قتل عام پر ریاستی ذمہ دار اداروں اور عدلیہ کی خاموشی حیران کن ہے،کراچی سے لے کر خیبر تک جو گروپ شیعہ قتل عام کے علاوہ دیگر مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں ان کیخلاف حکومت اور ریاستی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ شدت پسند گروہ پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔ وطن عزیز کے دشمن ہیں مگر پاکستانی قوم حیران ہے کہ وہ کیا مصلحتیں ہیں کہ آج تک یہ گروہ شہرشہر دندناتے پھر رہے ہیں ۔پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے جید علما اکٹھے ہیں اور کوئی فرقہ واریت نہیںمگر ان دہشت گردوں کی پشت پر وہ کونسی قوتیں ہیں جو پاکستان کے امن و امان کو تہہ و بالا کئے ہوئے ہیںہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے ان کا قلع قمع کیا جائے۔علامہ حسین نجفی نے کہا کہ ہم حکومت وقت اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

١۔پاکستان میں شیعہ نسل کشی میں ملوث تکفیری شدت پسندوں کیخلاف ملک گیر بے رحمانہ آپریشن فی الفور شروع کیا جائے،
٢۔ریاستی و عسکری ادارے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف عملی کاروائی شروع کریں اور مجرمانہ خاموشی ختم کریں۔
٣۔کالعدم تنظیموں کیخلاف فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے،نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔
٤۔ملک میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے دہشتگرد حملوں بلخصوص سانحہ شکار پور،جیکب آباد،سانحہ چلاس،سانحہ بابو سر،سانحہ حیات آباد،سانحہ عاشورہ،سانحہ راولپنڈی کراچی سمیت ملک بھر کے ٹارگٹ کلنگ اور سانحات کے مقدمات ملٹری کورٹس کو بھیجا جائے۔
٥۔پاکستان میں موجود تمام مسالک و مذاہب کے لوگوں کو تکفیری دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
٦۔پنجاب حکومت اپنی شیعہ دشمن پالیسی ختم کریں،عزاداری سید شہداء  پر غیر اعلانیہ پابندیاں،شیعہ عمائدیں اور بانیاں مجالس کیخلاف ایف آئی آرز ختم کی جائیں،ذاکرین و علماء پر پابندی کا فوری خاتمہ اور جن شیعہ عمائدین کو ناجائز طور پر شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے،انہیں فوراََ شیڈول فور سے نکالا جائے۔
٧۔خیبر پختونخواہ حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف عملی کاروائی کرے۔
٨۔پاراچنار میں ایف سی کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ مظاہرین کے لئے تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے،کمانڈنٹ کرم ایجنسی،پولیٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
٩۔گلگت بلتستان اور پارا چنار کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش اور حکومتی سر پرستی میں شیعہ مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے۔
١٠۔مسلکی بنیادوں پر پاکستان کی تقسیم کی سازش کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں۔
١١۔گجرات میں تھانہ ٹانڈہ چک بگہ میں شیعہ گھروں پر شدت پسندوں کیساتھ مل کر حملہ کرکے خواتین کی بے حرمتی اور تشدد سے پانچ سے زائد خواتین کو زخمی کرنے والے ایس ایچ او  راوُ خالد اور ڈی ایس پی حافظ امتیاز کو برطرف کرکے فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree