وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن کی جبری گمشدگی کے بعد بخیر و عافیت بازیاب ہونے پر انکی رہائش گاہ پر ملاقات.مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، سیکرٹری عزاداری کونسل پنجاب سید خرم نقوی اور آئی.ایس.او پاکستان کے مرکزی صدر برادر عنصر مہدی نے سید رضی شمسی چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی. گزشتہ ماہ سید رضی شمسی کو اسلام آباد سے جبری اغواء کر لیا گیا تھا بفضل خدا خیر و عافیت کے ساتھ سید رضی شمسی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، انکی بازیابی کیلئے کی جانے والی تحریک میں مکمل تعاون پر سید رضی شمسی اور انکے خانوادے نے مجلس وحدت مسلمین اور آئی.ایس.او پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملت کی نمائندہ جماعتوں نے ہمارا ساتھ دے کر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قول کو ثابت کیا کہ ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان(آئی او) سید رضی العباس شمسی کے گھر میں اہلخانہ سے ملاقات،ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمارانا ماجد علی،رائے ناصر علی اور افسرحسین خاں شریک تھے،صاحبزادہ ابوالخیر نے سید رضی شمسی کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کے بھی کوئی قانون ہوتے ہیں،یہاں محب وطن شہریوں کو غائب کرنا معمول بن چکا ہے،یہ عمل آئین اور قانون کی صریحاََ خلاف ورزی ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں،لیکن یہاں ہمیں ریاست نام کی کوچیز نظر نہیں آتی ۔

انہوں نے مذیدکہاکہ سید رضی شمسی ایک محب وطن اور پرامن شہری تھے ،ان کی جبری گمشدگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ریاست کیخلاف اعلان بغاوت کرنے والے دندھاتے پھر رہے ہیں،لیکن دوسری جانب پرامن اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد دن دیہاڑے غائب ہو رہے ہیں،ملی یکجہتی کونسل اس غیر قانونی غیر آئینی عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ جبرگمشدگی کا یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف روزی ہے جسے کوئی بھی شہری قبول کرنے کو تیار نہیں اگر کسی کیخلاف کوئی بھی الزام ہو تو عدالتیں آزاد ہیں ان کو عدالتوں میں پیش کرکے ان کا محاسبہ کیا جائے،ہم حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کیا جائے،اور جبری گمشدگی جیسے غیرآئینی عمل کو بند کیا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور قومی مرکز شادمان میں سعودی حکومت کے ہاتھوں انسانی و بنیادی شہری حقوق کیلئے آواز اُٹھانے کی جرم میں موت کی سزا پانیوالے جید عالم دین آیت اللہ شیخ نمرباقر النمر کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ شیخ نمر محض کسی فرد یا شخصیت کانام نہیں بلکہ ایک ایسی بلند و پائیدار فکر کا نام ہے، جس کا درس ہمیں آئمہ اطہار علیہم السلام کی زندگیوں سے ملتا ہے، شیخ نمر باطل و جبر کیخلاف ایک غیر معمولی للکار بن کر اس وقت منظر عام پر آئے جب ہر طرف گھٹن کا ماحول اور خوف کے سائے منڈلا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ نمر نے بادشاہوں کے جابرانہ تسلط پر استحصال کیخلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ صرف انہی لوگوں کو ہوتا ہے جن کے دل میں خوف خدا کے سوا کسی کے ڈر کی جگہ نہیں ہوتی۔ شیخ نمر کا نام تاریخ میں سنہرے لفظوں سے رقم ہو چکا ہے اور سعودی عرب کی حکومت ملامتی القاب سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے، آج سعودی ایوانوں میں مایوسی اور بے اطمینانی کی فضا ہے، شہزادوں کے مابین طویل عرصہ سے جاری اختیارات کی سرد جنگ کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کے خون کا حساب اللہ کے انتقام سے آل سعود کی حکومت کے خاتمے کی صورت میں بہت جلد سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا شیخ نمر کا جرم یہ تھا کہ وہ سعودی عرب میں رائج غیر اسلامی شاہانہ طرز حکومت کیخلاف تھے وہ لوگوں کے استحصال کیخلاف آواز بلند کرتے تھے، انہیں سعودیہ عرب میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ علامہ راجہ ناصر نے نائجرین حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی فوری رہا کریں، نائجیرین میں ایک طرف مسلح افواج اور دوسری دہشتگرد تنظیم بوکو حرام اہل تشیع کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا پرامن لوگوں کو اس طرح ظلم و بربریت کا نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی بدترین پامالی ہے، چہلم کی تقریب سے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چئیرمین لال مہدی خاں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرعلی مہدی سمیت علمائے امامیہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree